یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی افسران کی شرکت

سین خے

محفلین
میں نے نہیں پڑھا، اس میں دہشت گردی والی کیا بات تھی ذرا مختصرا بتائیے گا؟

کیا خاص بات ہے اس لٹریچر میں؟

آسان الفاظ میں ہیٹ اسپیچ سے لبریز ہوتے تھے۔ بہت سارے پاکستانی ان کے نزدیک کافر تھے۔ صرف بھارت اور امریکا کے خلاف ہی مواد نہیں ہوتا تھا۔
 
شاہد شاہ

محفلین
بہت سارے پاکستانی ان کے نزدیک کافر تھے۔
یہ بنیادی نکتہ ہے۔ جب آپ نفرت اور کفر کے نام پر تحریک چلائیں گے تو بعد میں اس کا ادراک مشکل ہوگا کہ کس کیخلاف نفرت و کفر کا فتوی لگانا ہے اور کس پر نہیں۔
دوسروں کیلئے گڑھا کھود کر اسی میں گر جانا اور کسے کہتے ہیں؟
 
سین خے

محفلین
ویسے جن نہتے شہریوں پر بقول آپ کے ان دہشت گردوں کی وجہ سے انڈین آرمی کا غصہ نکلتا ہے
وہ شہری تو ان دہشت گردوں کے جنازوں میں ذوق و شوق سے ہزاروں بلکہ بسا اوقات لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوتے ہیں

بھائی ذرا یہ لنک دیکھئے گا۔ ویسے تو میں ڈان کے دیتی مگر یہ زیادہ بہتر ہے۔ کشمیریوں کی اپروچ بدل رہی ہے۔ وہ اب پڑھنا لکھنا بھی چاہتے ہیں۔

Intense reactions on social media to Sehrai son’s decision to join militancy

مائیں انتظار کرتی رہ جاتی ہیں۔ ناجانے کتنی نسلیں برباد ہو گئی ہیں۔ پتا نہیں اس کا تعلق تھا بھی لشکرِ طیبہ سے یا نہیں۔ دوست احباب کچھ اور کہتے ہیں۔

Mother: Had kept lights on in his room in hope he will return

جنازوں میں شرکت اپنی جگہ پر اب کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد یہ سب نہیں چاہتی ہے۔بہت سارے کشمیری پاکستانی پالیسی سے بھی خوش نہیں ہیں۔ منظر بدل رہا ہے۔

Is pro-Pakistan sentiment in Kashmir still alive? - Pakistan - DAWN.COM
 
ربیع م

محفلین
آسان الفاظ میں ہیٹ اسپیچ سے لبریز ہوتے تھے۔ بہت سارے پاکستانی ان کے نزدیک کافر تھے۔ صرف بھارت اور امریکا کے خلاف ہی مواد نہیں ہوتا تھا۔

بھائی ذرا یہ لنک دیکھئے گا۔ ویسے تو میں ڈان کے دیتی مگر یہ زیادہ بہتر ہے۔ کشمیریوں کی اپروچ بدل رہی ہے۔ وہ اب پڑھنا لکھنا بھی چاہتے ہیں۔

Intense reactions on social media to Sehrai son’s decision to join militancy

مائیں انتظار کرتی رہ جاتی ہیں۔ ناجانے کتنی نسلیں برباد ہو گئی ہیں۔ پتا نہیں اس کا تعلق تھا بھی لشکرِ طیبہ سے یا نہیں۔ دوست احباب کچھ اور کہتے ہیں۔

Mother: Had kept lights on in his room in hope he will return

جنازوں میں شرکت اپنی جگہ پر اب کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد یہ سب نہیں چاہتی ہے۔بہت سارے کشمیری پاکستانی پالیسی سے بھی خوش نہیں ہیں۔ منظر بدل رہا ہے۔

Is pro-Pakistan sentiment in Kashmir still alive? - Pakistan - DAWN.COM
میں اس موضوع پر گفتگو کو طول نہیں دینا چاہتا کیونکہ یقینا ہمارے نقطہ نظر، مشاہدے ماحول اور ذریعہ معلومات میں بہت فرق ہے نہ آپ میری بات سمجھ پائیں گی اور نہ میں آپ کی.
 
سین خے

محفلین
یہ بنیادی نکتہ ہے۔ جب آپ نفرت اور کفر کے نام پر تحریک چلائیں گے تو بعد میں اس کا ادراک مشکل ہوگا کہ کس کیخلاف نفرت و کفر کا فتوی لگانا ہے اور کس پر نہیں۔
دوسروں کیلئے گڑھا کھود کر اسی میں گر جانا اور کسے کہتے ہیں؟

2002 سے پہلے تک لشکرِ طیبہ صرف کشمیر جہاد کے لئے کام کرتی تھی۔ پھر جب مشرف کی امریکا کو سپورٹ کرنے کی پالیسی سامنے آئی تو لشکرِ طیبہ کے بہت سارے لوگ حکومت کے خلاف ہو گئے۔ ان لوگوں نے دوسری دہشت گرد تنظیمیں جیسے سپاہ صحابہ، جھنگوی وغیرہ کے ساتھ مل کر کافی "کام" کیا۔ اب ہمیں نہیں معلوم کہ حافظ سعید اور دیگر لیڈروں نے ان کو روکنے کی کوشش کی تھی یا نہیں۔ ہاں البتہ انھوں نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے لشکرِ طیبہ سے ہاتھ اٹھا لیا اور اب کہتے ہیں کہ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پہلے لوگوں میں نفرت بھر دی۔ جب ان کے خود کے پکڑنے کا ٹائم آیا تو ہاتھ اٹھا لیا۔ خود کو بچا لیا۔ پکڑے گئے تو لڑکے جن کے جذبات کچی عمر میں اتنے ابھار دئیے گئے تھے کہ ان کو ہوش نہیں رہا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
 
آخری تدوین:

شاہد شاہ

محفلین
پھر جب مشرف کی امریکا کو سپورٹ کرنے کی پالیسی سامنے آئی تو لشکرِ طیبہ کے بہت سارے لوگ حکومت کے خلاف ہو گئے۔
جی یہی تو المیہ ہے کہ یہ جہادی لوگ کسی کیساتھ مخلص نہیں ہیں۔ پہلے دین کے نام پر بھارتیوں کی گردنیں کاٹ رہے تھے۔ پھر اسی دین کے نام پر پاکستانیوں کی شامت آگئی۔
 
آسان الفاظ میں ہیٹ اسپیچ سے لبریز ہوتے تھے۔ بہت سارے پاکستانی ان کے نزدیک کافر تھے۔ صرف بھارت اور امریکا کے خلاف ہی مواد نہیں ہوتا تھا۔
میں نے انکا کوئی لٹریچیر اس متعلق نہیں پڑھا ، نہ ہی کسی کشمیر جہاد کے حامی پاکستانی کو کافر کہتے دیکھا یا سنا، یہ ایک مخصوص فرقے کے لوگ ہیں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں۔
 
ربیع م

محفلین
جیسے سپاہ صاحبہ، جھنگوی وغیرہ کے ساتھ مل کر کافی "کام" کیا۔ اب ہمیں نہیں معلوم کہ حافظ سعید اور دیگر لیڈروں نے ان کو روکنے کی کوشش کی تھی یا نہیں۔ ہاں البتہ انھوں نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے لشکرِ طیبہ سے ہاتھ اٹھا لیا
:)
 
ربیع م

محفلین
2002 سے پہلے تک لشکرِ طیبہ صرف کشمیر جہاد کے لئے کام کرتی تھی۔ پھر جب مشرف کی امریکا کو سپورٹ کرنے کی پالیسی سامنے آئی تو لشکرِ طیبہ کے بہت سارے لوگ حکومت کے خلاف ہو گئے۔ ان لوگوں نے دوسری دہشت گرد تنظیمیں جیسے سپاہ صاحبہ، جھنگوی وغیرہ کے ساتھ مل کر کافی "کام" کیا۔ اب ہمیں نہیں معلوم کہ حافظ سعید اور دیگر لیڈروں نے ان کو روکنے کی کوشش کی تھی یا نہیں۔ ہاں البتہ انھوں نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے لشکرِ طیبہ سے ہاتھ اٹھا لیا اور اب کہتے ہیں کہ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پہلے لوگوں میں نفرت بھر دی۔ جب ان کے خود کے پکڑنے کا ٹائم آیا تو ہاتھ اٹھا لیا۔ خود کو بچا لیا۔ پکڑے گئے تو لڑکے جن کے جذبات کچی عمر میں اتنے ابھار دئیے گئے تھے کہ ان کو ہوش نہیں رہا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
آپ کی معلومات کیلئے عرض کر دوں کہ لشکر طیبہ کا کوئی کارکن ایک کارکن بھی لشکر جھنگوی یا سپاہ صحابہ میں نہیں گیا یہ دونوں الگ مکتب فکر ہیں بالکل ایک دوسرے سے متضاد
ممکن ہیں القاعدہ میں چند افراد گئے ہوں.
ویسے تربیلا میں خودکش حملہ کرنے والا ایس ایس جی کا اہلکار تھا اسی طرح کراچی میں ستمبر 2014 کو بحریہ کے جہاز پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے نیوی کے اہلکار تھے مہران بیس حملے کے سہولت کار نیوی کے اہلکار تھے ان کے بارے میں کیا خیال ہے پوری ایس ایس جی اور نیوی کو مورد الزام ٹھہرایا جائے؟
 
خوش قسمتی سے چین پاکستان کے کہنے پر ہی ٹیکنیکل ہولڈ لگاتا اور ہٹاتا ہے (یہاں یہ بات بھی سمجھ لینی چاہئے کہ چین کے پاکستان کے ساتھ کچھ بہت بڑے مفادات ہیں اسی پاکستان کے اتنا قریب ہے۔ ) یعنی پاکستان کے کہنے پر ہی چین نے اس مرتبہ ہٹایا ۔

اچھا کیا آپ نے بھی یہ بات بول ہر ذی شعور یہی بات بولتا ہے ، پاکستان تمام قسم کے طریقے استعمال کرتا ہے ، مگر بھارت کی وسیع مارکیٹ اور اثر رسوخ( اور سیاسی سمجھ بوجھ) کی بنا پر عالمی برادری کے بہت سے مفادات بھارت سے جڑے ہیں اس لئے عالمی فورمز اپنی بات منوانا بھارت کے لئے بہت آسان ہے ۔ اسرائیل کو ہر جگہ بے عزتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر اس سے فلسطینیوں کو کیا فائدہ ہوا؟
آپ کو ایک مثال پیش کرتا ہوں، "نریندر مودی بھارت کا وزیر اعظم بننے سے پہلے امریکہ میں بلیک لسٹڈ تھا اور امریکہ جانے پر پابندی تھی مگر وزیراعظم بننے کے بعد ساری پابندیاں ختم "

زیادہ عقلمندی یہی ہے کہ کشمیر میں بھی اسے جینے نہ دو اور عالمی سطح پر اس کے مظالم بھی بے نقاب کرو ۔
اگر فی الحال حافظ سعید کو سائیڈ پر کرنا پڑتا ہے تو کر دیں، کسی اور کو آگے کر دیں
قبلہ ایک ایسی جنگ جس میں صرف انڈیا کو “تنگ” ہی کیاُ جا سکتا ہے اور کچھ نہیں، اس کیلئے لاکھوں کشمیریوں کی زندگی اجیرن کرنا میں گناہ سمجھتا ہوں۔ انڈیا کیلئے وہ کشمیری کچھ نہیں، مگر وہ ہمارے بھائی ہیں۔ ان کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ ان کو امن و سکون سے جینے کا موقع ملنا چاہیے۔
 
زیک

مسافر
اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے کہ کشمیری باشندگان از خود بھی مزاحمت کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہماری ریاست کی پالیسی میں خامیاں ہو سکتی ہیں تاہم سفارتی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔
پاکستان کا مقصد کبھی بھی کشمیریوں کی مدد نہیں رہا۔ 1947 میں لوٹ مار کرنے والے قبائلیوں سے 1965 میں کشمیریوں سے مدد کے بغیر فوجی چڑھائی اور آج تک کے جہادی دہشتگرد۔ ان سب نے کبھی نہیں سوچا کہ کشمیری کیا چاہتے ہیں اور ان کا فائدہ کس بات میں ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
قبلہ ایک ایسی جنگ جس میں صرف انڈیا کو “تنگ” ہی کیاُ جا سکتا ہے اور کچھ نہیں، اس کیلئے لاکھوں کشمیریوں کی زندگی اجیرن کرنا میں گناہ سمجھتا ہوں۔ انڈیا کیلئے وہ کشمیری کچھ نہیں، مگر وہ ہمارے بھائی ہیں۔ ان کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ ان کو امن و سکون سے جینے کا موقع ملنا چاہیے۔
قدیم چائنہ میں ایک رسم تھی، death by a thousand cuts، یعنی بے شمار زخم لگا کر خون کے ضیاع سے موت۔ پاکستان آرمی نے یہ حکمت عملی روس کے خلاف افغانستان میں کامیابی سے اپنائی تھی اور پھر اس کو انڈیا میں دہرایا گیا لیکن یہاں کامیابی نہیں ملی!
 
سین خے

محفلین
میں نے انکا کوئی لٹریچیر اس متعلق نہیں پڑھا ، نہ ہی کسی کشمیر جہاد کے حامی پاکستانی کو کافر کہتے دیکھا یا سنا، یہ ایک مخصوص فرقے کے لوگ ہیں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں۔

لئیق بھائی آپ بریلوی ہیں نا :)
میرا تعلق بھی بنیادی طور پر بریلوی گھرانے سے ہی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ اہلِ حدیث ہو گئے، کچھ تبلیغی جماعت کے زیرِ اثر چلے گئے :) مجھ جیسے لوگوں پر یہ فرق پڑا کہ ہم نے اپنے آپ کو کسی بھی مسلک سے منسلک رکھنا مناسب نہیں سمجھا۔ ہم ہر مسلک وغیرہ کے علماء کی بات سنتے ہیں۔ ہم کسی مخصوص مسلک کی ترجیحات کی بنیاد پر کسی کو مکمل غلط قرار نہیں دیتے۔

صرف ایک مخصوص فرقہ ہی کافر نہیں تھا میں اور آپ بھی ان کتابوں میں کافر ہوتے تھے میرے بھائی :) میں فرقے والی بات بولنا نہیں چاہتی تھی پر آپ نے اب جب کہہ ہی دی ہے تو میں نے سوچا اب میں بھی بول ہی دوں :)

سارا مسئلہ ہی نفرت کا ہے :) آدھے سے زیادہ پاکستان کافر ہے۔ اور اسی نفرت کا نتیجہ تھا کہ یہ لوگ ریاست مخالف کاروائیوں میں بالآخر ملوث ہو گئے۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین

سوری ٹائپو :D میں نے ان کو زنانہ ہی ثابت کر دیا۔

آپ کی معلومات کیلئے عرض کر دوں کہ لشکر طیبہ کا کوئی کارکن ایک کارکن بھی لشکر جھنگوی یا سپاہ صحابہ میں نہیں گیا یہ دونوں الگ مکتب فکر ہیں بالکل ایک دوسرے سے متضاد
ممکن ہیں القاعدہ میں چند افراد گئے ہوں.
ویسے تربیلا میں خودکش حملہ کرنے والا ایس ایس جی کا اہلکار تھا اسی طرح کراچی میں ستمبر 2014 کو بحریہ کے جہاز پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے نیوی کے اہلکار تھے مہران بیس حملے کے سہولت کار نیوی کے اہلکار تھے ان کے بارے میں کیا خیال ہے پوری ایس ایس جی اور نیوی کو مورد الزام ٹھہرایا جائے؟

بھائی میں نے ان تنظیموں میں جوائن کرنے کا نہیں کہا میں نے کہا کہ ان کے ساتھ مل کر کام کیا گیا ہے۔ آپ کی بات ٹھیک ہے کہ ان کے مقاصد بالکل مختلف رہے ہیں۔ مگر لوگ ریاست مخالف کاروائیوں میں پکڑے گئے ہیں۔

آپ اگر بھائی یہ چاہتے ہیں کہ میں ان کو دہشت گرد تنظیم نہ کہوں تو میرے نہ کہنے سے کیا فرق پڑے گا؟ یہ خطاب تو ریاست کی طرف سے اس تنظیم کو دے دیا گیا ہے۔ ان پر بین بھی ہے۔ حافظ سعید اب کہتے ہیں کہ لشکرِ طیبہ ملیٹنٹ آرگنائزیشن سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
ان سب نے کبھی نہیں سوچا کہ کشمیری کیا چاہتے ہیں اور ان کا فائدہ کس بات میں ہے
آپ کے خیال میں کشمیری کیا چاہتے ہیں؟ :)
عام طور پر تین قسم کی آراء گردش میں رہتی ہیں۔
1۔ پاکستان سے الحاق
2۔ بھارت سے الحاق
3۔ خودمختار ریاست کا قیام

اور جب مذاکرات کا ڈول ڈالا جائے تو پھر ایک آدھ آپشن اور بھی سامنے آ جاتا ہے۔
 
Top