یونیکوڈ قرآن ٹائیپنگ پراجیکٹ!

اردو

محفلین
متن پر نور قرآن فونٹ لاگو کرنے کا طریقہ

ہمارا کام بن گیا ہے۔ ذرا اس سائٹ کو چیک کریں: http://www.quranexplorer.com/
اس سائٹ پر پورا قرآن یونیکوڈ میں مہیا ہے برصغیری متن کے قریب قریب، جسے نور قرآن فانٹ میں بہت آسانی سے کنورٹ کیا جاسکتا ہے۔ اب ہمیں پورا قرآن دوبارہ ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں۔ آج ہی میں‌نے ایک ورڈ فائل میں ماکرو بنا کر سورہ الفاتحہ پر اپلائی کیا ہے۔ کافی اچھا رزلٹ آیا ہے۔ اب صرف آیات کے اوپر علامات اور تھوڑی بہت پروف ریڈنگ کا کام باقی ہے۔ ٹیسٹ فائل یہاں سے ڈاونلوڈ کریں:
http://www.mediafire.com/?txrbnndey2j

استعمال کا طریقہ: quranexplorer کی سائٹ سے قرآنی متن انڈو پاک کی آپشن کے ساتھ کاپی کریں۔ اسے ورڈ میں پیسٹ کریں اور اسکے اوپر تاہوما فانٹ اپلائی کردیں۔ اب پیج کے ٹاپ پر جا کر میرا بنایا ہوا ماکرو رن کریں۔ اور اسکے بعد پورے متن پر نور قرآن فانٹ اپلائی کر دیں۔ انشاءاللہ بہت اچھا رزلٹ آئے گا۔

آپ سب کے تعاون کا شکریہ!

ماکرو کونسا ہے اور کہاں ہے ؟
 

arifkarim

معطل
مزید: ٹھیک کرنے کا وقت 5 منٹ۔ یہاں دیکھیں کہ اولٰٓئک میں بڑی مد کی بجائے چھوٹی مد آرہی ہے۔ دوسرا ۃ کے اوپر زبر درست مقام پر نہیں لگ رہی۔ یہاں ہم نے فانٹ میں دو مسائل پکڑ لیے! یہ وہ فائدہ ہے جسکا میں‌ اوپر ذکر کر رہا تھا۔
a65.gif
 

arifkarim

معطل
اللہ آپکو جزائے خیر دے "مصیبت " کے بارے میں تو میں نے اس تھریڈ میں بتا دیا ہے۔ اور بحث کہاں ایک سامنے کی چیز تھی اس کے بارے میں‌ پوچھ لیا تو کیا اس میں‌ برائی ہو گئی ۔ بھائی جب آپ ایک چیز پبلک کے سامنے لاتے ہیں تو سوالات جوابات سے یہ تو نہیں سوچنا چاہئے کہ کسی کو مصیبت پڑی اور الٹا پوری قوم کو الزام دے دیا جائے کہ ناموں‌ کے چکرمیں‌پڑی ہوئی۔ اور غور کریں تو بات ہی ناموں کے چکر سے شروع ہوئی ہے۔ کسی کا نام مٹا کر اپنا نام لگا دینا۔ کیا یہ ناموں کا چکر نہیں‌؟ ابھی شائد آپ نے وہ تھریڈ نہیں‌ پڑھا جس میں بابائے پاک نستعلیق حجازی صاحب فجر نستعلیق کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اور میں نے تو کوئی پوسٹ مارٹم نہیں‌ کیا ایک پراپرٹی کے بارے میں‌پوچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ نے فانٹ پرا پرٹیز کے بارے میں پوچھا تھا، جس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ علوی صاحب نے اسکا جواب بھی دے دیا تھا، مگر آپ ہیں کہ بار بار علوی صاحب کی نیت پر شک کر رہے ہیں۔ کہ اگر فانٹ پراپرٹیز پر دھیان ہوتا تو اصل خالقوں کے نام ہی اڑا دیے جاتے۔

آپ محسن حجازی صاحب کے پوسٹ مارٹم کی بات کرتے ہیں۔ میں آپ کو فانٹس کے ایسے ایسے قصے سناتا ہوں کہ آپ کے رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے!

پاک نستعلیق کو ڈیزائن کرتے وقت محسن حجازی صاحب نے نفیس نستعلیق کو ریورس انجینیر کر کے اسکی اندرونی ساخت کا پتہ لگایا تھا۔ اگر ہم اس سے یہ سمجھ لیں کہ پاک نستعلیق، نفیس نستعلیق کے ٹیبلز پر بنا ہے تو کیا یہ غلط ہوگا؟ فیصلہ آپ خود ہی کر لیں۔ میں کسی پر کوئی الزم نہیں دے رہا!

پاک ڈیٹا والوں نے اپنے جوہر نستعلیق اور اردو ماہر نستعلیق کو ڈیزائن کرتے وقت انپیج کی نووریک فائل سے گلفس اٹھائے تھے۔ اب اسے اپنے نام سے بیچ رہیں ہیں! کوئی بولا؟

اور ہمارا چہیتا انپیج: اسکا مشہور زمانہ نوری نستعلیق فانٹ کے لگچرز محترم احمد جمیل صاحب نے بنائے تھے 1980 کی دہائی میں۔ اسے لیزر مشین پر مونو ٹائپ کمپنی نے فٹ کیا، جسکا پہلا یونٹ جنگ گروپ نے 10 ملین رپے میں خریدا۔ بعد میں ‌یہ 20000 سے ذائد لگچرز کی ڈیٹا بیس چوری ہوگئی اور آج کل ہم بڑے مزے سے اسے انپیج ، سرخاب اور شاہکار جیسے پروگراموں میں‌ استعمال کر رہے ہیں۔ اگر نام ہے تو ان گلفس چور پروگراموں کا اور حقیقی خالق؟ اسے اب شائد ہی کوئی جانتا ہو!

یہ ہے ہماری قوم کا حال۔ اب ہم کس کس کو الزام دیں، خود مائکروسوفٹ ونڈوز کا پورا انٹر فیس ایپل کمپنی کے میک سے انسپائرڈ ہے۔ کیا آج تک کبھی بل گیٹس نے اسکا اعتراف کیا؟ پس ثابت ہوا کہ اس دنیا میں کوئی بھی چیز عدم سے نہیں بنتی بلکہ ہمیشہ کسی دوسری چیز سے انسپائر ہو کر! عدم سے کسی چیز کو پیدا کرنے والا اگر کوئی ہے، تو وہ صرف اور صرف ہمارا خدا ہے۔ ۔ ۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری بحث میں وقت ضائع نہ کریں۔ آپ بہت مفید کام کر رہے ہیں، بہتر ہوگا کہ اصل مقصد کی جانب اپنی توجہ مبذول رکھیں۔
والسلام
 

arifkarim

معطل
عارف کریم بھائی آپ اس لنک سے ذکر سافٹ ویر ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں
http://sourceforge.net/project/down...filename=zekr-0.6.0-setup.exe&use_mirror=nchc
خیال رکھئے گا کہ یہ جاوا پلیٹ فارم کے بغیر کام نہیں کرے گا آپ کو جاوا پلیٹ فارم پہلے انسٹال کرنا ہوگا

اچھا میں چیک کرلوں گا۔ مگر کیا اس کا متن پاک ڈیٹا کے قرآن ایکسپلورر سے زیادہ قریب ہے؟ ویسے میرے خیال میں اس متن کے ہوتے ہوئے اب کسی دوسرے متن کی ضرورت نہیں!
 
نہیں زیادہ قریب تو نہیں ہے لیکن اس سے آسانی رہے گی کیونکہ یہ آپ کے پاس کمپیوٹر پر موجود ہوگا جبکہ قرآن ایکسپلورر سے آپ کو نیٹ سے ڈائیریکٹ اٹھانا پڑے گا کیا اسکا کوئی دوسرا طریقہ بھی ہے
 

رضا

معطل
جی عارف کریم بھائی! میرا بھی مشورہ ہے کہ آپ ٹیکسٹ کو ذکر سوفٹوئیر سے کریں۔اس میں آپ کو آسانی رہے گی۔اس کی دوفائلیں ہیں۔
quran-text.txt
detailed-quran-text.txt
ان کو نوٹ پیڈ میں‌ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔جو آپ ٹیکسٹ سیٹ کریں۔وہ اس فائل میں‌کاپی پیسٹ کر کے بھی چیک کر سکتے ہیں۔اس کے مطابق ضرور کام کیجئے گا۔ یہ بہت ہی اچھا سوفٹوئیرہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
پ محسن حجازی صاحب کے پوسٹ مارٹم کی بات کرتے ہیں۔ میں آپ کو فانٹس کے ایسے ایسے قصے سناتا ہوں کہ آپ کے رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے!
پاک نستعلیق کو ڈیزائن کرتے وقت محسن حجازی صاحب نے نفیس نستعلیق کو ریورس انجینیر کر کے اسکی اندرونی ساخت کا پتہ لگایا تھا۔ اگر ہم اس سے یہ سمجھ لیں کہ پاک نستعلیق، نفیس نستعلیق کے ٹیبلز پر بنا ہے تو کیا یہ غلط ہوگا؟ فیصلہ آپ خود ہی کر لیں۔ میں کسی پر کوئی الزم نہیں دے رہا!


عارف آپ بھی ریورس انجنئیر کر کے خود بھی پتا کر سکتے ہیں کہ کون سا فونٹ کس پر بنا ہے۔ پاک نستعلیق کی تمام تر منطق میری ذاتی کاوش و تخلیق ہے اس میں کسی کا کوئی عمل دخل نہیں اور دلچسپ بات یہ ہےکہ جس ادارے کے پاس ہے، اس میں بھی اس کا جاننے والا کوئی نہیں ہے۔ اس کی منطق کے بارے میں ایک دستاویز بھی کافی پہلے جاری کر چکا ہوں نبیل بھائی اس بات کی گواہی دے سکتے ہیں کیوں کہ میری طرف سے وہ کاغذات انہوں نے ہی پوسٹ کئے تھے۔ دیگر یہ کہ میں بل گیٹس نہیں ہوں۔ :grin: اگر آپ نے میک استعمال کیا ہوتو آپ جانتے ہوں گے کہ میک اور ونڈوز کے انٹرفیس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ونڈوز کی Kernel سرے سے Dave Kutlker نے لکھی تھی اور یہ وہ کرہ ارض پر واحد انسان ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ ایک سے زائد مقبول Operating Systems لکھ چکا ہے دنیا میں یہ اعزاز ان صاحب کے سوا کسی کے پاس نہیں۔

نفیس نستعلیق کا سورس بھی تب جاری نہیں ہوا تھا اور میں نے اسے ریورس انجنئیر صرف اعداد و شمار حاصل کرنے کے لیے کیا تھا جب ہمیں ریلیز نوٹس جاری کرنا تھے۔

For the multiple values, it would be better if you map multiple unicode values on a single glyph. For instance, if you have multiple values for Jazam in Unicode, map all of them on a single glyph. This way, you woul d not have to worry about editing the text. The major problem is that Unicode Arabic Code Block has the problem of having multiple values against a single character and worst of all, all of them are being used by relevant communities.
So in my view, the better solution would be to amend your font instead of editing the Unicode text.

بہتر ہوگا کہ فونٹس کے بارے میں سطحی معلومات کی بجائے OTF Specifications کا کم سے کم سرسری مطالعہ ضرور کر لیں اس میں تھوڑا وقت ضرور لگے گا لیکن وقت کی بچت بھی بعد میں بہت ہوگی کیوں کہ بہت سے مسائل بے آسانی سے حل ہو جائیں گے۔
 

arifkarim

معطل
عارف آپ بھی ریورس انجنئیر کر کے خود بھی پتا کر سکتے ہیں کہ کون سا فونٹ کس پر بنا ہے۔۔ ۔

اگر آپ نے میک استعمال کیا ہوتو آپ جانتے ہوں گے کہ میک اور ونڈوز کے انٹرفیس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

For the multiple values

محسن حجازی صاحب:‌ میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ میں کسی کو کوئی الزام نہیں دے رہا۔ میں جانتا ہوں کہ پاک نستعلیق آپ کی اپنی کاوش ہے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اس کو بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ میرے لکھنے کا مقصد صرف یہ تھا کا اگر کوئی فانٹ ڈویلوپر، فانٹ‌ بناتے وقت کسی دوسرے فانٹ کا معائینہ کرتا ہے یا اس سے انسپائر ہوتا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ اپنے اس نئے فانٹ کا خالق نہیں ہے۔ آج کل کی بڑی بڑی کمپنیاں بھی اپنے پراگرامز بناتے وقت ان جیسے دوسرے پراگرامز کو ہمیشہ مد نظر رکھ کر بناتی ہیں­۔

جہاں تک ونڈوز کا سوال ہے تو یقیناً میک اور ونڈوز کے انٹرنل انٹرفیس میں‌ زمین آسمان کا فرق ہے۔ مگر یہ ماوس اور مینیو والا گرافک یوسر انٹر فیس سب سے پہلے ایپل نے بنایا تھا، جس سے انساپئر ہو کر بل گیٹس نے ونڈوز کا 3،0 ورژن جاری کیا تھا۔ جہاں سے اسکی مشہوری کا آغاز ہوا۔ ایپل نے بل گیٹس کی اس حرکت پر بہت شور مچایا تھا اور 189 کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے تھے۔

Version 2.03, and later 3.0, faced challenges from Apple over its overlapping windows and other features Apple charged mimicked the "look and feel" of its operating system and "embodie[d] and generate[d] a copy of the Macintosh" in its OS. Judge William Schwarzer dropped all but 10 of the 189 charges that Apple had sued Microsoft with on January 5, 1989.

میں کوشش کر رہا ہوں کہ کسی طرح اردو کی یونیکوڈ ویلیوز کا ہی استعمال کر لیا جائے۔ کیونکہ زیادہ تر لوگ انہی کو ہی استعمال کرتے ہیں۔ مگر اردو کی ویلیوز میں کنورشن کرنا ذرا مشکل ہے، کیونکہ قرآن ایکسپلورر کا متن عربی یونیکوڈ ویلیوذ کا استعمال کر رہا ہے :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، میں ایک مرتبہ پھر گزارش کر رہا ہوں کہ اس معاملے کو ختم کر دیں۔ اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
 

arifkarim

معطل
عارف، میں ایک مرتبہ پھر گزارش کر رہا ہوں کہ اس معاملے کو ختم کر دیں۔ اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

میں تو اپنی توجہ اسی پراجیکٹ پر مبزول رکھنا چاہتا ہوں۔ مگر قیصرانی صاحب کی پوسٹ پر یہ بحث شروع ہو گئی تھی۔ اسے اب ختم کر دینا چاہیے۔ ;)
 

arifkarim

معطل
نہیں زیادہ قریب تو نہیں ہے لیکن اس سے آسانی رہے گی کیونکہ یہ آپ کے پاس کمپیوٹر پر موجود ہوگا جبکہ قرآن ایکسپلورر سے آپ کو نیٹ سے ڈائیریکٹ اٹھانا پڑے گا کیا اسکا کوئی دوسرا طریقہ بھی ہے

میں نے آج زکر سافٹ ویر کے متن پر بہتیری کوشش کی ہے پر اسکا رزلٹ قرآن ایکسپلورر کے متن سے زیادہ بہتر نہیں آیا ہے۔ وہ اسلئے کہ ایک تو اس میں بریکٹس کا استعمال تھوڑے مختلف طریقے سے کیا گیا ہے اور دوسرا یہ کہ زیادہ تر الفاظ عربی رسم الخط میں ہیں
screenshot.jpg


اس کا حل یہی ہے کہ قرآن ایکسپلورر سے ہر سورت کا متن باری باری ڈاون لوڈ کرکے ایک فائل میں اکٹھا کر لیا جائے۔ 114 سورتوں کا متن اکٹھا کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ ۔ ۔
 

رضا

معطل
ذکر سوفٹوئیر سے مطابقت رکھنے والی ایک فائل ضرور تیار کرنی چاہیے۔عارف بھائی آپ کوئی سا بھی ٹیکسٹ سیٹ کرلیں۔ اس کو نوٹ پیڈ میں ڈال کر ہر آیت کے نیچے انٹر مار دیں۔پروپرٹیز والی فائل کو سیٹ کرلیں۔پھر وہ ذکر کے ساتھ بھی کام کرے گی۔ان شاء اللہ
 

arifkarim

معطل
http://tanzil.info/wiki/Download_Quran_Text
یہاں دیکھیں بھائی پانچ طرح کے متن دیے گئے ہیں انہیں کے

شکریہ باسم صاحب۔ مجھے یہ خط سب سے قریب ترین لگا ہے:
http://tanzil.info/quran/php/download.php?type=Uthmani&options=v

پر اس میں مسئلہ یہ ہے کہ یہ فارمیٹڈ نہیں ہے۔ یعنی اس میں آیت کے نشان اور انکے نمبرز وغیرہ شامل نہیں دوسرا تمام آیت الگ الگ ہیں۔ جن کو ٹھیک کرنے میں ڈبل ٹائم لگے گا۔ ۔ ۔

بہتر یہی ہے کہ ہم قرآن ایکسپلورر ہی استعمال کریں۔ اگر کسی طریقہ سے اسکی تمام سورتوں کو ایک ٹیکسٹ فائل میں اکٹھا کر لیا جائے تو آگے کا کام بہت آسان ہو جائے گا!
 

بلال

محفلین
اب ایسا کیا جائے اس پروجیکٹ پر باقاعدہ کام کیا جائے اور جو دوست اس میں کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اُن کو کچھ کام سونپا جائے اور بے جا بحث سے بچا جائے۔۔۔ ویسے بھی بے جا بحث اصل مقصد سے دور کرتی جاتی ہے۔۔۔
میں بھی اس پروجیکٹ میں کام کرنا چاہتا ہوں اسلئے میرے لائق جو کام ہے مجھے ضرور بتایا جائے۔۔۔ شکریہ۔۔۔
اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین
 
Top