پورا قرآن پاک! نور قرآن فانٹ میں!
راھب صاحب کے پوسٹ کردہ قرآن ایکسپلورر کے متن پر آٹو رپلیس کا کام مکمل ہوا۔ اب ہمارے پاس مکمل قرآن نور قرآن فانٹ میں مہیا ہے۔ اسکا لنک:
http://s15.divshare.com/launch.php?f=4121977&s=2c7
اب صرف اسکی پروف ریڈنگ اور علامات کا کام باقی ہے۔ میں نے پوری کوشش کی ہے کہ آٹو رپلیس اس طریقے سے کیا جائے کہ کم سے کم وقت میں قرآنی متن پر علامات لگ سکیں۔
اب یہاں سے ہمارا کام شروع ہوتا ہے۔ جو رُکن بھی اس پر کام کرنا چاہے، خوشی سے کر سکتا ہے۔ مندرجہ بالا فائل ورڈ میں لوڈ کریں۔ یہاں 114 سورتیں الگ الگ موجود ہو نگی۔ آپ جس سورہ پر کام کرنا چاہیں، اسے کاپی اور پیسٹ کرکے ایک اور فائل بنا لیں۔ اور پھر اسکی تصحیح کر کے یہیں پر اپلوڈ کر دیں۔ فائل کا نام کچھ اس قسم کا ہونا چاہئے:
یعنی پہلے سورہ کا نمبر ڈیش اور پھر اس سورہ کا نام۔ آپ جن سورتوں کی تصحیح کرنے لگیں تو انکا نام اور نمبر یہاں بتا کر کریں، تاکہ کوئی اور رکن بلاوجہ دوبارہ اس پر کام کرنے کی بجائے کسی اور سورہ کا انتخاب کر لے۔
بعد میں ان سب کو اکٹھا کر کے کئی بار پروف ریڈ کیا جائے گا۔ جسکے بعد ہم اسے ریلیز کر دیں گے۔
بلال صاحب: آپ سورۃ البقرہ پر کام شروع کریں۔
اردو صاحب:آپ سورۃ آل عمران پر کام شروع کر دیں-
خاکسار قرآن پاک کی آخری 10 سورتوں پر کام شروع کرتا ہے، کیونکہ ان میں بے تحاشا علامات ہیں
نمونے کے طور پر قرآن پبلشنگ سسٹم کا یہ نسخہ استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ لیگچرز بیسڈ ہونے کی وجہ سے سب زیادہ مستند ہے:
http://www.pakquran.com/quranslides2.asp
لیجئے سورۃ فاتحہ سے بسم اللہ کر تے ہیں:
http://s15.divshare.com/launch.php?f=4121967&s=bde
اگر علامات لگانے میں کوئی مسئلہ ہو تو خاکسار حاضر ہے۔