دوستوں اللہ کے فضل سے سورہ الرحمن کے پروف ریڈنگ کاکام مکمل ہوگیا ہے ڈاؤنلوڈ لنک مندرجہ ذیل ہے
http://www.divshare.com/download/4162481-1dd
http://www.divshare.com/download/4162481-1dd
عارف بھائی اب ایک کام اور کریں وہ یہ کہ جو جو دوست جس جس سورت پر کام کر رہا ہے اُن کے نام یہاں دے دیں ایک ٹیبل کی صورت میں۔۔۔ اگر کہیں تو میں یہ کام کر دوں کیا؟
جبکہ اس کے بعد میں سورہ یاسین کی پروف ریڈنگ شروع کرتاہوں
سورۃ نمبر |سورۃ | | تفصیل
1 | سورۃ الفاتحہ | عارف کریم | مکمل
2 |سورۃ البقرہ | ایم بلال |
3 | سورۃ آل عمران | اردو |
36 |سورۃ یسین | عبدالمجید |
55 | سورۃ رحمٰن | عبدالمجید | مکمل
67 | سورۃ الملک | محمد عویدص|
|سورۃ 95 تا 104 | عارف کریم |
|سورۃ 105 تا 114 | عارف کریم | مکمل
الفاظ مثلاً الذی جہاں ی اکیلے آتی ہے وہاں ی کی ویلیو ي نہیں استعمال ہو رہی تھی۔ اسے درست کرکے اسے یہاں اپلوڈ کردیا:http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/start.rar
اسکا انکشاف اس وقت ہوا جب خاکسار نے عبدالمجید اور محد عویدص صاحب کی پروف شدہ فائلز کا مطالعہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عارف کریم بھائی جب بھی کوئی مسئلہ آتا ہے آپ اصل سورس فائل جس پر کام ہو رہا ہے اُس میں ٹھیک کر کے اسے اپلوڈ کر دیتے ہیں۔ یہ بھی ٹھیک ہے لیکن ساتھ یہ بھی بتایا کریں کہ جو دوست جن جن سورۃ پر کام کر رہے ہیں وہ ایسے انہیں ٹھیک کر لیں۔۔۔ کیونکہ اب میں سورۃ البقراہ پر کام کر رہا ہوں اب میں کیا نئے سرے سے پھر کام شروع کروں؟
ٹھیک ہے بھائی جان۔ آپ لفظ ‘‘الذی’’ میں جو ی آتی ہے کو کاپی کرکے سرچ اینڈ رپلیس کے باکس میں کاپی کر لیں۔ اور اسکو ي سے رپلیس کر لیں۔ ساتھ میں آپ کو بعض چیک باکس پر بھی کلک کرنا پڑے گا تاکہ اعراب نہ overwrite ہو جائیں۔
خاکسار سورس فائل کو آئندہ آنے والوں کی آسانی کیلئے اپڈیٹ کر دیتا ہے۔
ویسے آپ اسکی فکر نہ کریں۔ جب آپ سورہ البقرہ پوسٹ کریں گے تو خاکسار اس ی کو ٹھیک کر دے گا۔
پھر آپ ہی ٹھیک کیجئے گا۔۔۔ ہم تو صرف پروف ریڈنگ ہی کریں گے۔۔۔ اور بہتر ہے کہ سورس فائل ساتھ ساتھ ٹھیک ہوتی جائے تاکہ جب کوئی نئی سورۃ پر کام شروع ہو تو وہ ٹھیک ہوئی سورس فائل سے لی جائے۔۔۔
شکریہ بلال، پراجیکٹ لیڈر ہونے کے ناطے میں شرم محسوس کر رہا ہوں، کہ آپ میرے سے زیادہ کام کر رہے ہیں۔ اب تو میں سوچ رہا تھا کہ آپ ہی کو اسکا قائم مقام لیڈر بنا دیا جائے۔