یونیکوڈ قرآن ٹائیپنگ پراجیکٹ!

arifkarim

معطل
دوستوں کے دعاؤں سے سورہ یسین کی پروف ریڈنگ بھی مکمل ہوگئی ہے ڈاؤنلوڈ لنک یہ ہے
http://www.divshare.com/download/4191489-ce6
معذرت کے ساتھ divshare کا لنک در رہاہوں میرے پاس ftp نہیں کھل رہی تھی اس وجہ سے میں نے divshare کا لنک دیا کوئی بھی دوست اسے ftp پر اپلوڈ کرسکتا ہے والسلام

شکریہ؛ عبدالمجید
ftp میں ایک مسئلہ تھا۔ اسکو درست کر کے آج ہی آپ کو بھیجتا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
عارف بھائی اب میں کونسے سورۃ کی پروف ریڈنگ کروں آپ کا کیا مشورہ ہے

آپ بہت تیز کام کرتے ہیں، شکریہ۔۔۔۔
بھائی آپ کی مرضی ہے۔ جونسی سورۃ آپ کو پسند ہو، اس پر کام کر لیں۔
ویسے سورہ النساء کے بارے میں کیا خیال ہے؟
 
بلال

محفلین
عارف بھائی اب میں کونسے سورۃ کی پروف ریڈنگ کروں آپ کا کیا مشورہ ہے

عارف بھائی کا بھی خیال ہے کہ آپ اب سورۃ النساء کی پروف ریڈنگ کریں اور میرے خیال میں بھی یہی ٹھیک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اب ایک ترتیب سے کام کیا جائے۔۔۔ باقی جیسے آپ کی اپنی مرضی۔۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 
بلال

محفلین
سورۃ نمبر | سورۃ || تفصیل 1 | الفاتحہ | عارف کریم | مکمل 2 | البقرہ | ایم بلال |
3 | آل عمران | اردو |
4 | النساء | عبدالمجید |
36 | یسین | عبدالمجید | مکمل 55 | رحمٰن | عبدالمجید | مکمل 67 | الملک | محمد عویدص | مکمل
| سورۃ 95 تا 104 | عارف کریم |
| سورۃ 105 تا 114 | عارف کریم | مکمل
 
رضا

معطل
اب تک جتنی سورتیں مکمل ہوچکی ہیں۔ان سب کو ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے ایک ہی ربط میں فراہم کردیاجائے تو آسانی رہے گی۔
سورہ ملک کہاں‌سے ڈاؤنلوڈ‌ہوگی؟؟
سورہ نسا تک کام مکمل ہو جائے تو 5 پارے مکمل ہوجائيں‌ گے۔
 
رضا

معطل
یہاں جو کلیدی تختہ ہے۔اس پہ میرا ہاتھ نہیں‌چلتا۔۔
ونڈوز کا بائی ڈیفالٹ اردو کلیدی تختے پہ ہاتھ چلتا ہے۔اگر کوئی اس میں‌ ایڈیشن کردے تو میں‌بھی اس کام میں اپنا حصہ ڈال دیتا۔لیکن کیا کروں۔۔۔کیبورڈ پروبلم ہے۔
میں‌ نے فریم نیٹ ورک 2 انسٹال کیا۔پھر کیبورڈ‌کرئیٹر انسٹال کرکے کیبورڈ کی کلیدیں‌سیٹ کیں۔لیکن آگے یہ پتا نہ چلا کہ یہ بطور کیبورڈ‌کیسے سیو ہوگا۔
کیبورڈ بنانے کے بارے میں‌کوئی رہنمائی فرمائے ۔پلیز۔۔
 
کیا آپ نے نور قرآن کیبورڈ استعمال کر کے دیکھا ہے؟ وہ وہی انپیج والا فونیٹک کی بورڈ ہے، مگر اس میں علامات کی اسپورٹ بھی شامل ہے۔
 
arifkarim

معطل
اب تک جتنی سورتیں مکمل ہوچکی ہیں۔ان سب کو ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے ایک ہی ربط میں فراہم کردیاجائے تو آسانی رہے گی۔
سورہ ملک کہاں‌سے ڈاؤنلوڈ‌ہوگی؟؟
سورہ نسا تک کام مکمل ہو جائے تو 5 پارے مکمل ہوجائيں‌ گے۔

یہ لنک میں اوپر کئی بار دے چکا ہوں۔ تمام سورتیں جن پر ہو کام ہو رہا ہے یا ہو چکا ہے، یہیں موجود ہیں:
http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/
 
بلال

محفلین
یہاں جو کلیدی تختہ ہے۔اس پہ میرا ہاتھ نہیں‌چلتا۔۔
ونڈوز کا بائی ڈیفالٹ اردو کلیدی تختے پہ ہاتھ چلتا ہے۔اگر کوئی اس میں‌ ایڈیشن کردے تو میں‌بھی اس کام میں اپنا حصہ ڈال دیتا۔لیکن کیا کروں۔۔۔کیبورڈ پروبلم ہے۔
میں‌ نے فریم نیٹ ورک 2 انسٹال کیا۔پھر کیبورڈ‌کرئیٹر انسٹال کرکے کیبورڈ کی کلیدیں‌سیٹ کیں۔لیکن آگے یہ پتا نہ چلا کہ یہ بطور کیبورڈ‌کیسے سیو ہوگا۔
کیبورڈ بنانے کے بارے میں‌کوئی رہنمائی فرمائے ۔پلیز۔۔

میرے بھائی میں آپ کو ونڈوز کے ڈیفالٹ کی بورڈ میں ایڈیشن کر دوں گا اور اس کے علاوہ اگر آپ خود کرنا چاہیں تو میں سمجھانے کے لئے حاضر ہوں۔۔۔ اس کے لئے یا تو الگ دھاگہ کھول لیں یا پھر پی ایم پر رابطہ کریں۔۔۔ شکریہ
 
بلال

محفلین
یونیکوڈ قرآن ٹائیپنگ پراجیکٹ کی مکمل قرآن پاک والی سورس فائل جس پر کام ہو رہا ہے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔۔۔

وہ سورۃ جن کی مکمل پروف ریڈنگ ہو چکی ہے وہ درج ذیل ہیں۔۔۔ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے سورۃ کے نام پر کلک کریں۔۔۔
سورۃ الفاتحہ
سورۃ یٰسین
سورۃ الرحمن
سورۃ الملک
سورۃ ہمزہ
سورۃ الفیل
سورۃ قریش
سورۃ ماعون
سورۃ کوثر
سورۃ کافرون
سورۃ النصر
سورۃ المسد/لہب
سورۃ الاخلاص
سورۃ الفلق
سورۃ الناس
 
arifkarim

معطل
خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ محفل کا ایک فعال پراجیکٹ بن گیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے قائم رکھے۔
 
الف عین

لائبریرین
یہاں جو کلیدی تختہ ہے۔اس پہ میرا ہاتھ نہیں‌چلتا۔۔
ونڈوز کا بائی ڈیفالٹ اردو کلیدی تختے پہ ہاتھ چلتا ہے۔اگر کوئی اس میں‌ ایڈیشن کردے تو میں‌بھی اس کام میں اپنا حصہ ڈال دیتا۔لیکن کیا کروں۔۔۔کیبورڈ پروبلم ہے۔
میں‌ نے فریم نیٹ ورک 2 انسٹال کیا۔پھر کیبورڈ‌کرئیٹر انسٹال کرکے کیبورڈ کی کلیدیں‌سیٹ کیں۔لیکن آگے یہ پتا نہ چلا کہ یہ بطور کیبورڈ‌کیسے سیو ہوگا۔
کیبورڈ بنانے کے بارے میں‌کوئی رہنمائی فرمائے ۔پلیز۔۔
رضا۔۔ کی بورڈ کرئیٹر فائل کو کے ایل سی فائل میں محفوظ کرتا ہے۔ اس سے کی بارڈ بنانا ہو تو اسے کمپائل کرنا پڑتا ہے۔ یہ آپشن بھی اسی پروگرام میں ملے گی۔ اس کی بورڈ کو وہ ایک مکمل انسٹالیبل سیٹ بنا کر دے دے گا۔ اگر ایم ایس کے ایل سی کا ورژن نیا والا ہے 1.4تو اس پیکلیج میں سیٹ اپ ای ایکس ای فائل بن جائے گی۔ ورنہ پرانے ورژن میں یہ محض ایم ایس آئی فائل ہوتی ہے۔ اب دونوں فائلوں کو ڈبل کلک کرنے سے یہ انسٹال ہو جائیں گی۔ اب آپ کو محض اس نئے کی بورڈ کو فعال بنانے کی ضرورت ہو گی۔ اگر لنگویج بار فعال کر رکھی ہے تم نے، تو اس پر رائٹ کلک کر کے ہی سیٹنگ منتخب کریں۔ اور جب یہ وندو کھل جائے تو ڈیٹیلس کے تحت اردو کو کلک کریں، اور کی بورڈ کے پاس ’Add بٹن کو دبائیں۔ اگر زیادہ عدد کی بعرڈس نہیں ہیں اردو کے، تو بہت ممکن ہے کہ اس کا نام اپنے آپ مل جائے گا آپ کو۔ یعنی جو نام آپ نے دیا ہوگا کی بورڈ کا۔ بس اب وہی کی بورڈ رہے گا/۔ چاہیں تو پچھلے والے کو remove کر دیں۔ اگ اسے نکالا نہ جائے اور دو کی بورڈس ایک ساتھ فعال ہوں تو وندوز اجازت دیتا ہے کہ آپ لنگویج بار میں کون سا کی بورڈ لینا چاہتے ہیں، یعنی کی بورڈس کا ایک آئکون بڑھ جائے گا۔ اس میں اپنا پسندیدی کی بارڈ چن لیں اور ٹائپ کریں۔
 
Top