ن
نامعلوم اول
مہمان
عینی شاہ
بہت اعلیٰ بھئی عینی بہت زبردست مقابلہ کیا آپ نے کاشف عمران بھائی سے۔ پڑھ کر بہت لطف آیا۔ اور آخر آخر مصرعے بحر میں آنا شروع ہو گئے تھے۔ یہ مقابلہ جاری رکھیے۔ نام تو آپ کا پہلے ہی شاعروں والا ہے۔ شاعری میں "شاہ" لوگ بڑے کامیاب رہتے ہیں۔
ویل ڈن۔
محمد بلال اعظم
بہت شکریہ ۔۔۔ !
گانا تو آپ کا ہے ہی سپر ہٹ اور سب کا پسندیدہ ۔ ہمارے ہاں بھی یوٹیوب بند ہے سو دیکھ نہیں سکے۔
آپ نے دیکھا عینی بھی شاعری کرنے لگی ہے، بس اب مقا"بلے" کی فضا کے لئے تیار ہو جاؤ۔
کاشف عمران بھائی۔۔۔ !
فی البدیہہ اتنے سارے شعر پڑھ کر بہت لطف آیا۔ ماشاءاللہ فنِ شعر پر آپ کی دسترس لائقِ صد ستائش ہے۔
خوش رہیے۔
میرے پیچھے کمک پہنچانے کو تو ازمنہءِ قدیم کے عرب شعراء سے لے کر مڈل ایجز کے انگریز اور نجانے دورِ گزشتہ و مو جودہ کے کتنے فارسی اور اردو گو شاعر کھڑے ہوتے ہیں۔داد تو عینی کے حوصلے کی دینی چاہیے کہ بے تیغ و تبر آخر تک جمی رہی۔ ؎
"عینی ہے تو بے تیغ بھی لڑتی ہے بیچاری"
جیتی رہو، عینی شاہ