یوں کھو گئے تیرے پیار میں ہم

ن

نامعلوم اول

مہمان
ایک مزے کی بتاؤں۔
میں آج کل عربی اور فارسی دونوں کی صرف پڑھارہا ہوں۔
ارے واہ۔ مجھے تو سب بھول گیا۔ اب تو بس باتیں ہی رہ گئی ہیں۔ میں تو اب ہدایہ، صمدیہ، سیوطی ٹھیک سے پڑھ بھی نہیں سکتا۔ صرفِ میر بھی شاید ہی پڑھ پاؤں۔ یونہی باتیں بگھارتا رہتا ہوں۔ اصل میں تو سب چھوٹ گیا۔ یادیں رہ گئی ہیں بس!

آپ کہاں پڑھاتے ہیں؟
 
ٹھیک کہا آپ نے۔
کراچی میں۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
کاشف عمران بھائی
میری ایک نا مکمل نظم کے تین قطعے دیکھ لیجیے کیونکہ نظم تو پتہ نہیں کب مکمل ہو، نجانے کب ویسا موسم ہو،
برائے اصلاح

وہ عجب شام تھی دنیا سے پرے
میں نے جس شام تجھے چاہا تھا
تیرا احساس سمو کر خود میں
میں نے اُس شام تجھے چاہا تھا
قافیہ نہ بنا۔ کچھ اور کرنا ہو گا۔

تیرے ہونے سے یقیں آتا تھا
تیرے آنے سے لگا یوں مجھ کو
میرے آنگن میں پری اتری ہے
میں کہ ٹھہرا ہوا موسم جیسے
اور تُو خوشبو میں بھری اتری ہے
اور تو خوشبو میں بسی اتری ہے

ساز خاموش تھے اُس شام مگر
دل دھڑکنے کی صدا آتی تھی
تیرے ہونے کا یقیں ہوتا تھا
اور مری روح مہک جاتی تھی

یہ پیغام جانے کیوں دیر سے نظر آیا۔ ویسے اوپر ہی اپنی رائے دے دی ہے۔

نظم مکمل تو جب ہو گی، سو ہو گی۔ ابتدا اچھی ہے۔ مگر میرے خیال میں، جو کام شروع کیا ہے، اس کے لیے "فن کاری" پر مزید توجہ دینی ہو گی۔ جیسے جیسے خیال پیچیدہ ہوتا جاتا ہے، ویسے ویسے اظہار و بیان کے نئے نئے زاویے تلاش کرنے پڑتے ہیں۔ محنت تو ظاہر ہے کرنی پڑے گی۔ اگر بڑا کام کرنا ہے۔
 
انکل پھر مجھ کو بولیں تم؟​
اب جان بچانا مشکل ہے! :mad:
پنگا لینا تو آسان تھا​
پر بھاگ کے جانا مشکل ہے:lol:
اور بھاگو گی تو یاد رکھو​
پھر واپس آنا مشکل ہے​
ہم ایسے دنیا میں کم ہیں​
ہم سا پھر پانا مشکل ہے8)

ہم ایسے دنیا میں کم ہیں
ہم سا پھر پانا مشکل ہے
بہت خوب، ہم تسلیم کرتے ہیں کاشف بھیا!​
 
میرے گانے پہ کوئی تبصرہ نہیں ہوا لیکن گفتگو جاری ہے۔:rollingonthefloor:
آپ کا گانا لاجواب ہے۔ لگتا ہی نہیں کہ آپ نے لکھا ہے :)
وحید مراد صاحب (اللہ ان کو جوار رحمت عطا فرمائے)
آپ کی پسند بہت خوب ہے، اچھی شاعری، اچھی موسیقی، اچھی آواز، اچھی عکاسی، اور اچھی اداکاری دیکھنے، سننے کو ملی۔ اتنی اچھی شیئرنگ پر میری طرف سے شکریہ قبول فرمائیے۔
 
ہاہاہا
یہ تو درست کہا آپ نے
ایک آپ ہیں اور ایک امجد علی راجا بھائی ہیں،
فی البدیہہ شعر لکھنے پہ آ جائیں تو پھر
خاموش کرانا مشکل ہے

یوں کھو گئے تیرے پیج میں ہم
اب باہر جانا مشکل ہے
یوں جام پلائے ساقی نے
(ساقی بولے تو کاشف بھیا)
اب ہوش میں آنا مشکل ہے
نہ چھیڑ ہمیں اعظم بھیا
ہم پاگل ہیں دیوانے ہیں
@کاشف کو چھیڑ کے دیکھ لیا؟
خاموش کرانا مشکل ہے
 
محمد بلال اعظم بھیا نے دعوت دی ہے تو کچھ بھی نہ لکھنا بداخلاقی ہوگی، اس لئے کچھ اشعار آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔ فی البدیہہ عرض کر رہا ہوں، غلطی ہوئی تو معاف فرمائیئے گا، معاف نہ کر سکیں تو دو روٹی زیادہ کھائیئے گا :)
کل امی ابو آئیں گے
بیگم کو بتانا مشکل ہے
دشمن کو ہرانا آساں ہے
بیگم کو ہرانا مشکل ہے
ہے دونوں سے ہی پیار مجھے
دونوں کو بھلانا مشکل ہے
مالک کو منانا آساں ہے
محبوب منانا مشکل ہے
جو عشق میں ہم نے کھائے ہیں
وہ زخم چھپانا مشکل ہے
کچھ ایسی جگہیں بھی زخمی ہیں
جو سب کو دکھانا مشکل ہے
ہم پکڑے گئے محبوب کو گھر
پھر حال سنانا مشکل ہے
اس گھر سے آنا مشکل تھا
اس گھر میں جانا مشکل ہے
کیا حال وطن کا تم سے کہوں
مت پوچھ بتانا مشکل ہے
عزت تو کمانی مشکل تھی
اب رزق کمانا مشکل ہے
 
عینی شاہ

محفلین
کاشف عمران [USER=6904]عینی شاہ ، امجد علی راجا ! خوش رہیں ، جہاں آپ کا فن نکھررہا ہے وہاں محفلین بھی لطف اٹھا رہے ہیں مسکراہٹیں بکھیرنا بھی کسی کسی کے حصے میں آتا ہے
سدا آباد رہیں اور خوش رہیں
تھینکس انکل جی :)یہ تو بس ایسے ہی شرارتین ہیں مجھے کون سا کچھ آتا ہے :p
 
کاشف عمران [USER=6904]عینی شاہ ، امجد علی راجا ! خوش رہیں ، جہاں آپ کا فن نکھررہا ہے وہاں محفلین بھی لطف اٹھا رہے ہیں مسکراہٹیں بکھیرنا بھی کسی کسی کے حصے میں آتا ہے
سدا آباد رہیں اور خوش رہیں
شکریہ زبیر بھیا! حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ۔ اور دعائوں کے لیئے خصوصی شکریہ قبول فرمائیں۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے، خوش رکھے، آباد رکھے۔ اور ہماری حوصلہ افزائی فرماتے رہیں۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان

محمد بلال اعظم

لائبریرین
:)
وحید مراد صاحب (اللہ ان کو جوار رحمت عطا فرمائے)
آپ کی پسند بہت خوب ہے، اچھی شاعری، اچھی موسیقی، اچھی آواز، اچھی عکاسی، اور اچھی اداکاری دیکھنے، سننے کو ملی۔ اتنی اچھی شیئرنگ پر میری طرف سے شکریہ قبول فرمائیے۔
آمین!
بہت شکریہ
آپ کا گانا لاجواب ہے۔ لگتا ہی نہیں کہ آپ نے لکھا ہے
جی جی واقعی میں نے نہیں لکھا:p
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
محمد بلال اعظم بھیا نے دعوت دی ہے تو کچھ بھی نہ لکھنا بداخلاقی ہوگی، اس لئے کچھ اشعار آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔ فی البدیہہ عرض کر رہا ہوں، غلطی ہوئی تو معاف فرمائیئے گا، معاف نہ کر سکیں تو دو روٹی زیادہ کھائیئے گا :)
کل امی ابو آئیں گے
بیگم کو بتانا مشکل ہے
دشمن کو ہرانا آساں ہے
بیگم کو ہرانا مشکل ہے
ہے دونوں سے ہی پیار مجھے
دونوں کو بھلانا مشکل ہے
مالک کو منانا آساں ہے
محبوب منانا مشکل ہے
جو عشق میں ہم نے کھائے ہیں
وہ زخم چھپانا مشکل ہے
کچھ ایسی جگہیں بھی زخمی ہیں
جو سب کو دکھانا مشکل ہے
ہم پکڑے گئے محبوب کو گھر
پھر حال سنانا مشکل ہے
اس گھر سے آنا مشکل تھا
اس گھر میں جانا مشکل ہے
کیا حال وطن کا تم سے کہوں
مت پوچھ بتانا مشکل ہے
عزت تو کمانی مشکل تھی
اب رزق کمانا مشکل ہے
زبردست
ایک خوبصورت پیغام ہے۔
 
عینی شاہ

محفلین
پور ے دھاگے کو پڑھ کر
سرکا درد بھگانا مشکل :p

اتنی شاعری اُف ف ف ف ف ف
اسی لیے تو یہ شاعری پڑھنا لکھنا مشکل ہے
مشکل کام سے ویسے جان چھڑانا مشکل ہے ۔:p
پتہ چل گیا آج اپکا بھی بابا جی بھائی
رونی کھانی شاعری کرنا آپکا بھی مشکل ہے :p
 
باباجی

محفلین
اسی لیے تو یہ شاعری پڑھنا لکھنا مشکل ہے​
مشکل کام سے ویسے جان چھڑانا مشکل ہے ۔:p
پتہ چل گیا آج اپکا بھی بابا جی بھائی​
رونی کھانی شاعری کرنا آپکا بھی مشکل ہے :p
شاعری کو سمجھ لوں یہی بڑی بات ہے
الفاظ لکھنے کو قلم چلانا مشکل ہے :)
 
Top