بحث کے اصول بحث کے شروع ہونے سے پہلے طے کیے جاتے ہیں۔ درمیان میں نہیں۔ خاص طور پر جب آپ "اگلی باری اسی جواب کی" ہونے کا وعدہ کر چکے ہوں جس سے ابھی کترا رہے ہیں۔ وعدے کی اہمیت کو جانتے ہوئے بھی چلتی بحث میں یکدم نئی شرائط پر اصرار شروع کر دینا۔۔۔ میں آپ کو بد دیانت نہیں کہہ رہا لیکن اپنے بارے میں کسی بھی ایسے تاثر کو تقویت دینا یا زائل کرنا آپ کے اپنے اختیار میں ہے۔
اس کے علاوہ
اس کی "اخلاقاً" کوئی جسٹیفکیشن نہیں بنتی۔ ہاں اگر کوئی چاہے کہ اسے مس انفارمیشن پھیلانے کے لیے کسی بھی قسم کی تنقید سے آزاد کھلی چھوٹ مل جائے تو ایسے شخص کے لیے یہ ایک ایسی شرط ہو گی جسے وہ کسی بھی قیمت پر چھوڑنا نہیں چاہے گا۔ خاص طور پر جب شرط دلائل کے میرٹ کے بجائے اس قدر رینڈم شے کے ساتھ جڑی ہو۔ میں یہ نہیں کہتا کہ آپ درپردہ مس انفارمیشن پھیلانے کی کھلی چھوٹ پانے کے چکر میں ہیں لیکن ایسے کسی تاثر کو تقویت دینا یا زائل کرنا آپ کے اپنے اختیار میں ہے۔
آپ اس بارے میں اپنی رائے تو بتا ہی سکتے ہوں گے کہ اگر ایک شخص خود ہی ایک دعوے سے ابتداء کرے، اس کو چیلنج کیے جانے پر بھی کئی بار دہرائے، اور یکدم اپنی مرضی سے بحث کو آگے بڑھانے کے لیے شرائط رکھنا شروع کر دے تو اس کو "بحث کے اصول طے کرنا" کہا جا سکتا ہے؟
جب کہ:
۱۔ بحث اسی وقت شروع ہو چکی تھی جب اس حوالے سے ان صاحب نے وہ دعویٰ کیا جسے پبلک فورم ہونے کی بنا پر کوئی بھی چیلنج کر سکتا ہے۔
وہ مراسلہ #41 تھا۔ ریفرینس کے لیے آپ کے اس مراسلے کا نمبر #149 ہے۔ کیا بحث کے اصول دعویٰ کرنے سے پہلے نہیں طے کیے جاتے؟
۲۔ حضرت مراسلہ #92 میں اس بات کا
عندیہ دے چکے ہیں کہ یہ بس موضوع پر بات کرنے ہی لگے ہیں۔ اس وقت تک کسی قسم کی شرائط کا کوئی تذکرہ نہیں کیا تھا۔ اب یکدم شرائط رکھنے لگ گئے ہیں۔
۳۔ سینس بھی نہیں بنتی کہ کوئی شخص ایک غلط دعویٰ کرے اور جب اس کی غلطی کی نشاندہی کی جائے تو غلطی کو ماننے کے بجائے آگے محض جواب تک دینے کے لیے نت نئی شرائط رکھنا شروع کر دے۔ شرائط بھی ایسی جو آئندہ کے لیے مس انفارمیشن پھیلانے کی کھلی چھوٹ ملنے کا امکان پیدا کرتی ہوں۔ کبھی سنا ہے؟ اگر میں ایسا رویہ شروع کر دوں تو کیا وہ آپ کے نزدیک ایک پسندیدہ طرز عمل ہو گا؟
اس تمام کی روشنی میں میرے آپ سے بطور مدیر بھی نہیں بلکہ محض بطور ایک تھرڈ پارٹی قاری کے کچھ سوالات ہیں۔
۱۔ کیا میں یا کوئی اور قاری اس رویے کا ماخذ کسی قسم کی ممکنہ بد دیانتی میں سمجھنے میں حق بجانب ہوں گا؟
۲۔ کیا میں یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گا کہ یہ محض اس بات کی کوشش ہے کہ اتنی ناقابل قبول شرائط رکھ دی جائیں (جیسے نتائج کو میرٹ کے بجائے آخری مراسلے کے لکھاری سے مشروط کرنا اور آئندہ کی ابحاث پر پابندی کا مطالبہ کرنا) کہ اگلا شخص شرائط کو قبول ہی نہ کرے اور یہ اپنی فتح جتا سکیں کہ میں تو بحث کے لیے تیار تھا، یہی بھاگ گیا؟
آپ کی دیانت دارانہ رائے کا منتظر رہوں گا۔