یو ایس بائیو لوجیکل وار

الف نظامی

لائبریرین
یہی تو مسئلہ ہے مذہبی ٹریڈ مارکہ برادری میں کہ اس معاملے میں قرآن کو بھی نہیں بخشا وہاں بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر اپنے مطلب کے مفہوم اخذ کرتے ہیں اور پھر اپنے مطلب کی تاویلات اور نظریات کو حق تصور کرتے ہیں۔ جو قرآن کے ساتھ بھی ہیرا پھیری سے باز نہ آئیں باقی معاملہ تو پھر ان سے بہت پیچھے ہیں۔
مسٹر آپ جب سے تشریف لائے ہو اختلافی امور پر ہی پوسٹ کر رہے ہو۔ خیریت تو ہے؟ مذہبی ٹریڈ مارکہ برادری جیسے لیبل لگانے کا آپ کو بڑا شوق ہے۔ نوٹ کر لیا کہ آپ انتشار پھیلانے والے فرقہ سے ہیں اور جعلی آئی ڈی کی آڑ میں یہی کہنے یہاں آئے ہو ۔ پوسٹ کو رپورٹ کر رہا ہوں۔ اور مزید آپ کو اگنور۔
 
زاہد لطیف

محفلین

ظاہر ہے جو مذہب کو اپنا ذاتی ٹریڈ مارک سمجھے گا اس کے لیے اس سے بہتر کیا اصطلاح ہو سکتی ہے۔ باقی آپ کو جو گمان کرنا ہے کریں جو بھی ایکشن لینا ہے لیں۔ اس کے لیے مجھے بتا کر اپنا وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
کیا محفل انتظامیہ کی اب یہ پالیسی ہے کہ ہر جاہل جسے بہت بار غلط حرکات پر بین کیا گیا ہو اسے محفل پر دوبارہ نئے نام سے آنے کی کھلی اجازت ہے؟

ابن سعید محمد تابش صدیقی محمد خلیل الرحمٰن

صرف یہی ایک معاملہ نہیں ہے اور بھی کچھ معاملات ہیں جن کے لئے کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ہے۔
 
کیا آپ کی بات یہ مطلب اخذ کیا جا سکتا ہے کہ فورم انتظامیہ جانبدار ہے؟ میں محض گمان سے بچنے کے لیے یہ پوچھ رہا ہوں۔
 
عثمان

محفلین
کیا محفل انتظامیہ کی اب یہ پالیسی ہے کہ ہر جاہل جسے بہت بار غلط حرکات پر بین کیا گیا ہو اسے محفل پر دوبارہ نئے نام سے آنے کی کھلی اجازت ہے؟

ابن سعید محمد تابش صدیقی محمد خلیل الرحمٰن
بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چند افراد بیک وقت ایک سے زائد آئی ڈیز سے آن لائن ہوتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ نے تو ہمیں وہ بھولا ہوا وہ قرآنی سبق یاد دلا دیا جس میں فرمایا گیا ہے کہ یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ، یہ آپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں اور اگر تم میں سے کوئی ان کو دوست بناتا ہے تو اس کا شمار پھر انھی میں سے ہے۔
یاد دہانی کا شکریہ جناب کہ قرآنی فتوے کے مطابق یہود اور مشرکین اہلِ ایمان کی دشمنی میں سب سے زیادہ سخت ہیں۔
قرآن کا یہ اعلان یاد دلانے کا شکریہ کہ کفار کے دل بغضِ مسلم سے لبریز ہیں۔
صاحب! آپ کی عنایت سے تو ہمیں وہ حدیث بھی یاد آرہی ہے جس میں کائنات کی مقدس ترین ہستی حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک مسلمان یہودیوں سے لڑ کر انھیں قتل نہیں کر لیتے۔ حتی کہ یہودی درخت اور پتھر کے پیچھے چھپے گا تو پتھر یا درخت کہے گا: اے مسلمان، اے اللہ تعالی کے بندے یہ میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے آکر اسے قتل کر۔
صاحب! آپ کا احسان کہ آپ نے ہمیں قرآن میں اللہ تعالٰی کی مسلمانوں کی دی گئی ایک اور وارننگ یاد دلا دی کہ ان ميں سے بہت سے لوگوں كو آپ ديكھيں گے كہ وہ كافروں سے دوستياں كرتے ہيں، جو كچھ انھوں نے اپنے ليے آگے بھيج ركھا ہے وہ بہت برا ہے، كہ اللہ تعالى ان سے ناراض ہو اور وہ ہميشہ عذاب ميں رہيں گے، اگر وہ اللہ تعالى اور نبى صلى اللہ عليہ وسلم اور جو اس پرنازل كيا گيا ہے اس پر ايمان ركھتے ہوتے تو يہ كفار سے دوستياں نہ كرتے، ليكن ان ميں سے اكثر لوگ فاسق ہیں۔
غیرمسلموں سے اس قدر شدید بغض اور نفرت کیلئے قرآن و احادیث کے حوالے دینے کی ضرورت نہیں۔ اس کے لئے آپ کی اپنی تعصب زدہ ذہنیت ہی کافی ہے
 
جاسم محمد

محفلین
صاحب! امید ہے کہ آپ کی ایسی مزید تحقیقات ہمارے ایمان کی تازگی در تازگی کا سبب بنیں گی۔
اور ہاں! سید عمران بھیا کا تو خاص شکریہ۔ سر! نہ آپ یہود مخالف مراسلے تحریر فرماتے، اور نہ ہمارے محسن کو یہ ریسرچ میٹیریل ملتا۔
شاہ جی! رکیے گا نہیں!! اپنی روش نہیں بدلیے گا!!
خاکم بدہن! اگر آپ بھی اپنا "سافٹ امیج" بنانے کے چکروں میں لگ گئے تو ہمارے محسنین کس ہستی سے استفادہ کریں گے۔
جزاکم اللّٰہ خیراً کثیراً۔
کیا آپ کے نزدیک ایمان کی تازگی کا معیار یہی رہ گیا ہے کہ یہود و ہنود مخالف نظریات کا کتنا پرچار کیا جا رہا ہے؟
 
عرفان سعید

محفلین
واہ صاحب واہ! کیا تحقیق کی ہے۔
مبارک باد کے مستحق ہیں آپ۔
آپ نے تو ہمیں وہ بھولا ہوا وہ قرآنی سبق یاد دلا دیا جس میں فرمایا گیا ہے کہ یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ، یہ آپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں اور اگر تم میں سے کوئی ان کو دوست بناتا ہے تو اس کا شمار پھر انھی میں سے ہے۔
یاد دہانی کا شکریہ جناب کہ قرآنی فتوے کے مطابق یہود اور مشرکین اہلِ ایمان کی دشمنی میں سب سے زیادہ سخت ہیں۔
قرآن کا یہ اعلان یاد دلانے کا شکریہ کہ کفار کے دل بغضِ مسلم سے لبریز ہیں۔
صاحب! آپ کی عنایت سے تو ہمیں وہ حدیث بھی یاد آرہی ہے جس میں کائنات کی مقدس ترین ہستی حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک مسلمان یہودیوں سے لڑ کر انھیں قتل نہیں کر لیتے۔ حتی کہ یہودی درخت اور پتھر کے پیچھے چھپے گا تو پتھر یا درخت کہے گا: اے مسلمان، اے اللہ تعالی کے بندے یہ میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے آکر اسے قتل کر۔
صاحب! آپ کا احسان کہ آپ نے ہمیں قرآن میں اللہ تعالٰی کی مسلمانوں کی دی گئی ایک اور وارننگ یاد دلا دی کہ ان ميں سے بہت سے لوگوں كو آپ ديكھيں گے كہ وہ كافروں سے دوستياں كرتے ہيں، جو كچھ انھوں نے اپنے ليے آگے بھيج ركھا ہے وہ بہت برا ہے، كہ اللہ تعالى ان سے ناراض ہو اور وہ ہميشہ عذاب ميں رہيں گے، اگر وہ اللہ تعالى اور نبى صلى اللہ عليہ وسلم اور جو اس پرنازل كيا گيا ہے اس پر ايمان ركھتے ہوتے تو يہ كفار سے دوستياں نہ كرتے، ليكن ان ميں سے اكثر لوگ فاسق ہیں۔

اللّٰہ اللّٰہ! میں کیا بتاؤں کہ آپ کی یہ تحقیق ہمارے لیے کیسی انسپائریشن کا باعث بنی ہے۔ ہم نے شاید غور ہی نہیں کیا تھا کہ ہم روزانہ پانچ وقت کی فرض نمازوں، سنتوں اور نوافل میں درجنوں بار سورہِ فاتحہ پڑھتے ہیں تو درجنوں بار یہودیوں کو ہی تو یاد کرتے ہیں کیونکہ 'المغضوب علیہم' سے مراد یہی یہودی ہی تو ہیں۔

صاحب! امید ہے کہ آپ کی ایسی مزید تحقیقات ہمارے ایمان کی تازگی در تازگی کا سبب بنیں گی۔
اور ہاں! سید عمران بھیا کا تو خاص شکریہ۔ سر! نہ آپ یہود مخالف مراسلے تحریر فرماتے، اور نہ ہمارے محسن کو یہ ریسرچ میٹیریل ملتا۔
شاہ جی! رکیے گا نہیں!! اپنی روش نہیں بدلیے گا!!
خاکم بدہن! اگر آپ بھی اپنا "سافٹ امیج" بنانے کے چکروں میں لگ گئے تو ہمارے محسنین کس ہستی سے استفادہ کریں گے۔
جزاکم اللّٰہ خیراً کثیراً۔
اے کاش کہ آپ قرآن کی ان آیتوں کو بھی دیکھتے۔
لَيْسُوْا سَوَاۗءً ۭ مِنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ اُمَّةٌ قَاۗىِٕمَةٌ يَّتْلُوْنَ اٰيٰتِ اللّٰهِ اٰنَاۗءَ الَّيْلِ وَھُمْ يَسْجُدُوْنَ۔ يُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَيَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُسَارِعُوْنَ فِي الْخَيْرٰتِ ۭوَاُولٰۗىِٕكَ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ۔ وَمَا يَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُّكْفَرُوْهُ ۭوَاللّٰهُ عَلِيْمٌۢ بِالْمُتَّقِيْن۔
مگر سارے اہلِ کتاب یکساں نہیں ہیں۔ ان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو راہ راست پر قائم ہیں ، راتوں کو اللہ کی آیات پڑھتے ہیں اور اس کے آگے سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں، نیکی کا حکم دیتے ہیں ، برائیوں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں سرگرم رہتے ہیں ۔یہ صالح لوگ ہیں۔ اور جو نیکی بھی یہ کریں گے اس کی ناقدری نہ کی جائے گی ، اللہ پرہیز گار لوگوں کو خوب جانتا ہے۔(سورہ آل عمران 115۔113)
اور جن آیات کا آپ نے حوالہ دیا ہے انہیں ان کے سیاق و سباق میں رکھ کر دیکھتے۔
مزید کیا کہوں کہ میرے بہترین دوستوں میں سے بے شمار غیر مسلم ہیں۔ اور میری ہی ایک عیسائی کولیگ اس حد تک والہیت سے خدا کا تذکرہ کرتی ہے کہ اس کی باتیں روح کی گہرائیوں میں اتر جاتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود میں اپنے دین اسلام پر قائم ہوں اور وہ عیسائیت پر۔
کاش کہ ہم نفرت کیے بغیر اپنی بات کہنا سیکھ سکیں!
 
(y)(y)(y)
اسلام ایک طرف عالمگیر دین ہونے کا دعوی کرے۔ رسول اللہﷺ کو رحمۃ اللعالمین کہے اور پھر ساتھ یہ بھی کہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے۔ تو یہ ایک مضحکہ خیز اور تضادات و تعصب سے بھرپور تشریح ہے۔
 
آخری تدوین:

عدنان عمر

محفلین
اے کاش کہ آپ قرآن کی ان آیتوں کو بھی دیکھتے۔
لَيْسُوْا سَوَاۗءً ۭ مِنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ اُمَّةٌ قَاۗىِٕمَةٌ يَّتْلُوْنَ اٰيٰتِ اللّٰهِ اٰنَاۗءَ الَّيْلِ وَھُمْ يَسْجُدُوْنَ۔ يُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَيَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُسَارِعُوْنَ فِي الْخَيْرٰتِ ۭوَاُولٰۗىِٕكَ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ۔ وَمَا يَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُّكْفَرُوْهُ ۭوَاللّٰهُ عَلِيْمٌۢ بِالْمُتَّقِيْن۔
مگر سارے اہلِ کتاب یکساں نہیں ہیں۔ ان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو راہ راست پر قائم ہیں ، راتوں کو اللہ کی آیات پڑھتے ہیں اور اس کے آگے سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں، نیکی کا حکم دیتے ہیں ، برائیوں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں سرگرم رہتے ہیں ۔یہ صالح لوگ ہیں۔ اور جو نیکی بھی یہ کریں گے اس کی ناقدری نہ کی جائے گی ، اللہ پرہیز گار لوگوں کو خوب جانتا ہے۔(سورہ آل عمران 115۔113)
اور جن آیات کا آپ نے حوالہ دیا ہے انہیں ان کے سیاق و سباق میں رکھ کر دیکھتے۔
مزید کیا کہوں کہ میرے بہترین دوستوں میں سے بے شمار غیر مسلم ہیں۔ اور میری ہی ایک عیسائی کولیگ اس حد تک والہیت سے خدا کا تذکرہ کرتی ہے کہ اس کی باتیں روح کی گہرائیوں میں اتر جاتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود میں اپنے دین اسلام پر قائم ہوں اور وہ عیسائیت پر۔
کاش کہ ہم نفرت کیے بغیر اپنی بات کہنا سیکھ سکیں!
ما شاء اللہ جناب قرآن کا اچھا ذوق رکھتے ہیں۔
آپ نے قرآن پڑھا ہو گا تو اس کی قدیم و جدید تفاسیر سے بھی بہرہ یاب ہوئے ہوں گے، جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ قرآن کی تعلیم و تفسیر اتنا بڑا شعبہ ہے کہ یہ کام ابتدائے اسلام سے لے کر آج تک جاری و ساری ہے۔
کیا آپ نے سورہِ آل عمران کی ان آیات کا مفہوم اور تشریح تفاسیر کے مدد سے جاننے کی کوشش کی ہے یا اپنی عقل کو ہی رہنما بنایا ہے؟
اسی طرح ہم جانتے ہیں کہ وحی الٰہی میں قرآن ہی نہیں احادیث بھی شامل ہیں۔ کیا آپ نے قرآن و حدیث (اور دیگر متعلقہ علوم مثلاً عربی زبان، فقہ، اصولِ تفسیر وغیرہ) کی اتنی وسیع تعلیم حاصل کر لی ہے کہ آپ خود ہی دینی ماخذات کا مطالعہ کر کے دین کے احکامات اخذ کر سکیں؟
بصد احترام! کیا آپ نے علمائے دین سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی ہے کہ آیا غیر مسلموں (بشمول اہلِ کتاب) سے ویسے ہی تعلقات، دلی وابستگی اور رفاقت ہونی چاہیے جیسی مسلمانوں کے ساتھ ہے، یا پھر اس میں حدود قیود ہیں؟
مجھے احساس ہے کہ یہ ذاتی قسم کے سوالات ہیں اور آپ کسی پبلک فورم پر ان کے جواب دینے کے پابند نہیں، لیکن عرفان بھیا چونکہ یہ دینی مسئلہ ہے اس لیے میں نے ڈرتے ڈرتے لیکن آپ کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سوال کیے ہیں۔
آپ چاہیں تو جواب اسی لڑی میں، یا چاہیں تو ذاتی مکالمہ میں بھی عنایت کر سکتے ہیں۔
میری نیت کسی مباحثے کی نہیں، نیت صرف یہ ہے کہ میں ہوں یا آپ یا کوئی بھی مسلمان، ہم دین کا صحیح فہم حاصل کر سکیں۔
الھم زدنا علما۔
 
اگر عربی زبان، قرآن و حدیث، فقہ، اصول تفسیر پر مکمل عبور کے بعد بھی نتیجہ یہی نکالنا ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے۔ تو بہتر ہے پھر اتنی سخت محنت سے اجتناب ہی کیا جائے۔
 
سید عمران

محفلین
ما شاء اللہ جناب قرآن کا اچھا ذوق رکھتے ہیں۔
آپ نے قرآن پڑھا ہو گا تو اس کی قدیم و جدید تفاسیر سے بھی بہرہ یاب ہوئے ہوں گے، جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ قرآن کی تعلیم و تفسیر اتنا بڑا شعبہ ہے کہ یہ کام ابتدائے اسلام سے لے کر آج تک جاری و ساری ہے۔
کیا آپ نے سورہِ آل عمران کی ان آیات کا مفہوم اور تشریح تفاسیر کے مدد سے جاننے کی کوشش کی ہے یا اپنی عقل کو ہی رہنما بنایا ہے؟
اسی طرح ہم جانتے ہیں کہ وحی الٰہی میں قرآن ہی نہیں احادیث بھی شامل ہیں۔ کیا آپ نے قرآن و حدیث (اور دیگر متعلقہ علوم مثلاً عربی زبان، فقہ، اصولِ تفسیر وغیرہ) کی اتنی وسیع تعلیم حاصل کر لی ہے کہ آپ خود ہی دینی ماخذات کا مطالعہ کر کے دین کے احکامات اخذ کر سکیں؟
بصد احترام! کیا آپ نے علمائے دین سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی ہے کہ آیا غیر مسلموں (بشمول اہلِ کتاب) سے ویسے ہی تعلقات، دلی وابستگی اور رفاقت ہونی چاہیے جیسی مسلمانوں کے ساتھ ہے، یا پھر اس میں حدود قیود ہیں؟
مجھے احساس ہے کہ یہ ذاتی قسم کے سوالات ہیں اور آپ کسی پبلک فورم پر ان کے جواب دینے کے پابند نہیں، لیکن عرفان بھیا چونکہ یہ دینی مسئلہ ہے اس لیے میں نے ڈرتے ڈرتے لیکن آپ کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سوال کیے ہیں۔
آپ چاہیں تو جواب اسی لڑی میں، یا چاہیں تو ذاتی مکالمہ میں بھی عنایت کر سکتے ہیں۔
میری نیت کسی مباحثے کی نہیں، نیت صرف یہ ہے کہ میں ہوں یا آپ یا کوئی بھی مسلمان، ہم دین کا صحیح فہم حاصل کر سکیں۔
الھم زدنا علما۔
کفار سے دوستی کا راگ الاپنے والے ان کی ازلی ابدی مسلم دشمنی بھول گئے؟؟؟

۱) جب آپ کے چچا ابوطالب بچپن میں آپ کو شام لے جانے کے سفر پر روانہ ہوئے تو راستہ میں عیسائی راہب نے کیا کہا؟ کہ اس بچے کو فوراً واپس لے جائیں۔ مجھے خدشہ ہے کہ کسی نے انہیں پہچان لیا تو یہ قتل نہ کردئیے جائیں۔ ابو طالب آپ کو سفر ادھورا چھوڑ کر واپس مکہ لے گئے۔۔۔

۲) یہودیوں نے کس کس طرح آپ کو ستانے کے حربے نہ اختیار کیے۔ کبھی لبید بن اعصم کے ذریعہ جادو کرانے کی کوشش کی تو کبھی دعوت کرکے آپ کو زہر کھلانے کی اور کبھی دیوار کے نیچے بٹھا کر اوپر سے بھاری پتھر گرا کر آپ کو قتل کرنے کی سازش کی۔۔۔

۳) غزوہ بدر، احد اور خندق میں یہودیوں نے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کیسے بار بار معاہدوں کو توڑا؟؟؟

۴) کیا مسلمانوں کے خلاف عیسائیوں کی صلیبی جنگیں بھول جائیں جو آج تک ان کے دلوں میں پک رہی ہیں جو جارج بش کی زبان سے نکل گئی تھی۔

۵) کیا نور الدین زنگی کے دور میں عیسائیوں کی سازش بھول جائیں جو نبی محترم کی قبر مبارک کھود کر آپ کا جسد اطہر نکال لے جانے پر مبنی تھی؟؟؟

۶) کیا یہود و نصاریٰ بشکل اسرائیل، امریکہ و نیٹو کے ہاتھوں افغانستان، پاکستان، عراق، شام، لیبیا کے ہزاروں معصوم بچوں کے خون میں لتھڑے لاشے بھول جائیں جو ماں باپ کے ہاتھوں میں جھولتے جھولتے جھول کر رہ گئے؟؟؟

۷) یہودیوں کی کتاب پروٹوکول کو مسلم دوستی کی بنیاد سمجھا جائے یا دشمنی کی؟؟؟

ایک دشمن کی مسلسل ہزار دشمنیوں کے باوجود اسے دوست بنا کر گلے لگانا کیوں کر ممکن ہے؟؟؟

دشمن کو تکلیف پہنچانا اور بات ہے لیکن اسے دوست سمجھنا اور اس کے خلاف چوکنا نہ رہنا اور بات ہے!!!
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
ویپن آف ماس ڈسٹریکشن کے نام پر عراق کو کھنڈر بنا دیا اور بعد میں کہا کہ ویپن آف ماس ڈسٹرکشن تھے ہی نہیں۔
ثابت ہوا کہ یہود و نصاری مسلمانوں کے دوست نہیں اور قادیانی یہودیوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے بھیس میں مسلمانوں کے خلاف جعلی آئی ڈی بنا کر پروپگنڈا وار لڑ رہے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
غزوہ بدر، احد اور خندق میں یہودیوں نے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کیسے بار بار معاہدوں کو توڑا؟؟؟
جو لوگ ایسے جھوٹے، عہد شکن اور دغا بازوں کے ہمنوا و ہمدرد بنے پھرتے ہیں ان کی سچائی، پاسِ عہد اور وفاداری کے بارے میں بھی خوب چوکنا رہنا چاہیے۔۔۔
کند ہم جنس با ہم جنس پرواز
کبوتر با کبوتر، باز با باز!!!
 
Top