یک نہ شد دو شد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (احوال ایک ملاقات کا)

بہت خوب، تو جناب سارے ہی ہمارے قرب وجوار یعنی نارتھ (شُمالی) کراچی کے رہائشی معلوم ہوتے ہیں۔
بہت خوب
اب ذکر کررہے ہیں آپ اپنا شمالی کراچی میں ہونے کا۔۔۔ پہلے علم ہوتا تو آپ کو بھی شریک کرلیتے۔ چلیں اگلی ملاقات پر ان شاء اللہ :)

بہت دلچسپ اور بہت ہی خوب ۔ پڑھ کر بیحد لطف آیا ۔ عمار سے پاکستان آکر ملنے کی بات ہو رہی تھی ۔ آپ دوستوں سے بھی انشاءاللہ ملاقات رہے گی ۔

خدا جلد وہ دن لائے۔ :)
 
مغزل

محفلین
مغل صاحب ، آپ نے نقش بیانی کی ہے یا مصوری کی ہے، کمال کردیا، دونوں ہی حضرات کسی اردو رومانی ناول کے کردار لگنے لگے ہیں۔
دوسرے یہ کہ کیا آپ صرف ظاھر پر ہی نظر رکھتے ہیں، کچھ باطن (شخصیت) کا بھی زکر کیجیے۔
بحرحال آپ کی تحریر کے تو ہم ویسے ہی قائل ہو چلے ہیں۔

دوست باطن کا حال اللہ ہی جانتا ہے ۔۔ ہاں باطن جب جھلکنے لگتا ہے تو پہچانا جاتا ہے،اور اس کیلئے بھی کم از کم تین ملاقاتیں اور معاملہ (شرعاَ) شرط ہے۔ ویسے میں نے سرسری تذکرہ توکیا ہے زبان کے حوالے سے ۔۔
وہ کیا ہے کہ ’’ زبان شیریں ۔ ملک گیری ‘‘ والا معاملہ ہے ،مزید یہ بھی تذکرہ کیا ہے کہ ملاقات کے دوران مثبت گفتگو ہوئی،محض ٹھٹھول یا اینکی بینکی میں نے دونوں میں نہیں دیکھی ۔ایک مختصر سی ملاقات میں اتنا جان لینا بھی بہت ہے۔ بلکہ بہت ہے۔

والسلام
 
مغزل

محفلین
یہ مغل صاحب ٹائیٹل کے حوالے سے گزارش ہے آپ نے لکھاہے "یک نہ شُد دوشُد " جبکہ میرے حساب سے اس میں تصحیح کی ضرورت ہے یک شد تو ٹھیک ہے دو شد ٹھیک نہیں لگتا کیونکہ دو جمع کا صیغہ ہے جبکہ شد واحد غائب (ماضی مطلق( میرے حساب سے شدند ہونا چاہیے اگر گردان کو سامنے رکھیں تو اندازہ ہو جائے گا
شد واحد غائب
شدند جمع غائب
شدی واحد حاضر
شدید جمع حاضر
شدم واحد متکلم
شدیم جمع متکلم
اگر میری جانب سے غلطی ہو تو آپ بتائیں اور آپ کی جانب سے ہوتو ٹھیک کردیں اس کو۔

سب باتیں سر آنکھوں پر ۔۔ مگر محاورہ گردان سے مبرا ہوتا ہے۔
یعنی محاورہ ’’ یک نہ شُد دو شُد ‘‘ ہی ہے۔۔۔ کیا کیجئے۔
 
مغزل

محفلین
بہت خوب، تو جناب سارے ہی ہمارے قرب وجوار یعنی نارتھ (شُمالی) کراچی کے رہائشی معلوم ہوتے ہیں۔
بہت خوب۔۔۔۔ مغل صاحب، آپ کا طرزِ تحریر تو بہت عمدہ ہے۔ لکھنوی طرز کا۔ یا پھر عمیق مطالعہ کا مرہونِ منت لگتا ہے۔

اللہ خیر کرے ۔۔۔ سارے ’’ ابو ‘‘ کراچی میں ہی مقیم ہیں کیا ؟؟:box:
ابو شامل ، ابوکاشان ، آمنہ کے ابو بھی :grin:
عمار میاں ابھی میاں نہیں ہوئے وگرنہ ایک ابو کا اور اضافہ ہوجاتا۔:grin:
 
جیا راؤ

محفلین
مغل جی آپ بیٹھے بیٹھے ہی لوگوں کا پوسٹ مارٹم (لفظی مطلب نہ لیا جائے:grin:) کر لیتے ہیں۔:confused:

طرزِ تحریر اور الفاظ کا چناؤ ماشاءاللہ ایسا ہے کہ ہم سوچ رہے تھے اسپتال میں ایک اردو لغت لا کر رکھ لیں (کہ یہ تحریر ہم نے وہیں پڑھی تھی)۔:)

ایسی تحریریں پڑھ پڑھ کر ہمارا بھی دل کرتا ہے لکھنے کا۔ :(:(
 
طالوت

محفلین
بھئی مغل اگرچہ میری طبعیت ملنے ملانے والی نہیں ، لیکن جس طرح آپ "ملاقاتیوں" کا ناک نقشہ کھینچتے ہیں ، سوچتا ہوں کہ ایک ملاقات کی جائے کہ شاید عمار میاں کی طرح ہم بھی مشہور ہو جائیں یا کم از کم ہمارا کوئی نرم سا تصور (سافٹ امیج) ہی احباب محفل پر روشن ہو جائے ۔۔۔

جیا راؤ :::::: ایسی تحریریں پڑھ پڑھ کر ہمارا بھی دل کرتا ہے لکھنے کا۔
آپ کسی قسم کی کوئی سزا دینے کا سوچ رہی ہیں محفلین کو ؟

وسلام
 
مغزل

محفلین
مغل جی آپ بیٹھے بیٹھے ہی لوگوں کا پوسٹ مارٹم (لفظی مطلب نہ لیا جائے:grin:) کر لیتے ہیں۔:confused:
طرزِ تحریر اور الفاظ کا چناؤ ماشاءاللہ ایسا ہے کہ ہم سوچ رہے تھے اسپتال میں ایک اردو لغت لا کر رکھ لیں (کہ یہ تحریر ہم نے وہیں پڑھی تھی)۔:)
ایسی تحریریں پڑھ پڑھ کر ہمارا بھی دل کرتا ہے لکھنے کا۔ :(:(

جیا جی آپ کا حسنِ نظر ہے ۔۔
یہ پوسٹ مارٹم کا ذکر ۔۔ اللہ خیر۔۔ ارے بی بی ۔۔ آہستہ آہستہ ہسپتال کی زبان درآئی ہے۔۔:hatoff:
بہر کیف ۔۔ آپ کی محبت ہے کہ آپ نے ناچیز کی ٹوٹی پھوٹی تحریر میں مذکورہ محاسن تلاش کیے ۔
وگرنہ ۔۔ من آنم کہ من دانم ۔۔
اور ہاں لکھنے کی بھی خوب کہی۔۔ ارے بھائی آپ ایک عرصے سے لکھ تو رہی ہیں۔۔:laugh:مذاق برطرف۔
اچھی بات ہے آپ ضرور لکھئے ۔۔ کہ نسائی ادب میں نئے خون اور ولوے کی ضرورت ہے:)۔۔۔ میری دعا
ہے کہ آپ خدیجہ مستور، قرۃ العین حیدر، بانو قدسیہ ، انوپا (صفیہ حیدر) اور رضیہ بٹ ایسا نام پیدا
کریں۔۔۔ ماہ ِ صیام کی پہلی رات دعا گو ہوں ۔۔ کہ مالک و مولیٰ آپ کو دنیاوی و اخروی دائمی خوشیاں
نصیب فرمائے (اٰمین ثم اٰمین) ;)
 
مغزل

محفلین
بھئی مغل اگرچہ میری طبعیت ملنے ملانے والی نہیں ، لیکن جس طرح آپ "ملاقاتیوں" کا ناک نقشہ کھینچتے ہیں ، سوچتا ہوں کہ ایک ملاقات کی جائے کہ شاید عمار میاں کی طرح ہم بھی مشہور ہو جائیں یا کم از کم ہمارا کوئی نرم سا تصور (سافٹ امیج) ہی احباب محفل پر روشن ہو جائے ۔۔۔
وسلام

بہت شکریہ ’’طالوت‘‘ صاحب۔ ہمت افزائی کیلئے ۔۔ ممون ہوں۔۔
ارے جناب میں کہاں ناک یا نقشہ کھینچتا ہوں۔۔ وہ تو خود کھنچ جاتا ہے :grin:
آپ نے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی ہے ۔۔ اب میں منتظر ہوں اذنِ باریابی کا۔
وقت میسر آئے تو یاد کیجئے گا۔۔ بندہ قدم بوسی کا حاضر ہوجائے گا۔
امید ہے آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔
والسلام
 
فہیم

لائبریرین
ویسے حیرت ہے کہ شامل کے ابا میاں اور ابن ضیاء دونوں ہی مغل صاحب کا حلیہ لکھنے سے قاصر رہے:rolleyes:
 
مغزل

محفلین
فہیم صاحب۔
مجھ میں ایسا کچھ بھی نہیں‌کہ میری شناخت ممکن ہوسکے۔
ہماری شناخت 12 مئی1857 کو ہی ختم ہوگئی تھی کیا سمجھے ؟؟
اپنا خیال رکھیئے گا۔۔۔
 
فہیم

لائبریرین
میرا مطلب صرف مغل صاحب کی تیز نگاؤں کی داد دینا تھا کہ انہوں نے تو دونوں کو پوری طرح تاڑ لیا;)
لیکن وہ ان پر اتنی توجہ نہیں دے پائے

ویسے بھی مغل صاحب کچھ دونوں پہلے فرمارہے تھے کہ ہر چیز پر گہری نظر رکھتا ہوں
لگتا ہے وہ ہی ثابت کردیا انہوں نے;)
 
فہیم

لائبریرین
فہیم صاحب۔
مجھ میں ایسا کچھ بھی نہیں‌کہ میری شناخت ممکن ہوسکے۔
ہماری شناخت 12 مئی1857 کو ہی ختم ہوگئی تھی کیا سمجھے ؟؟
اپنا خیال رکھیئے گا۔۔۔

اللہ خیر کرے۔
مغل صاحب اب تو بچارے انگریزوں کو گئے بھی عرصہ بیت گیا۔
اور آپ ان کے آنے کی بات کررہے ہیں۔
 
مغزل

محفلین
دوست مجھے انگریز ایک بار پھر اس خطے میں‌قدم جماتے نظر آرہے ہیں۔
خدا کرے کہ یہ میری آنکھوں کا عارضہ ہو ۔۔۔ کہیں سچ نہ ہوجائے۔
 
طالوت

محفلین
دوست مجھے انگریز ایک بار پھر اس خطے میں‌قدم جماتے نظر آرہے ہیں۔
خدا کرے کہ یہ میری آنکھوں کا عارضہ ہو ۔۔۔ کہیں سچ نہ ہوجائے۔
ایک سچ کہوں مغل ! ؟
انگریز نے سو سال حکمرانی کی لیکن دنیا کا بہترین نہری نظام ، ناقابل یقین علاقوں تک ریلوے لائن ، بہترین پل جو آج بھی قابل استعمال ہیں ، دئیے ، اسکول و کالج ، دواخانے ، اور جانے کیا کچھ اگرچہ اس کے بدلے لیا بھی بہت کچھ
مگر مغل حکمرانوں نے سوائے عمارتوں کے کیا دیا ؟ ظالموں کو ظلم سمیت جڑ سے اکھاڑ دیا جاتا ہے اگر آپ کو ایسا دکھائی دے رہا ہے تو یوں سمجھئے کہ مغلوں کی تاریخ دہرائی جانے والی ہے کیونکہ ہم نے کبھی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا
(دل آزاری کے لیئے معذرت چاہوں گا لیکن سچائی شاید کچھ ایسی ہی ہے)
وسلام
 
ابوشامل

محفلین
ویسے حیرت ہے کہ شامل کے ابا میاں اور ابن ضیاء دونوں ہی مغل صاحب کا حلیہ لکھنے سے قاصر رہے:rolleyes:
فہیم میاں! یاد رکھیں کہ ملاقات آپ سے بھی ہوئی تھی اور ہم نے اس وقت آپ کا حلیہ بھی نہیں پیش کیا تھا ;)
فہیم آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ مغل صاحب برقعے میں ملبوس و ملفوف تھے؟
تاڑنے والے نظریں تو قیامت کی رکھتے ہیں لیکن الفاظ مغل صاحب جیسے نہیں رکھتے، کیا کریں؟
 
Top