یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں

الف عین

لائبریرین
بچو۔۔ ہمارے دو مزید اشعار وارد ہوئے ہیں۔ پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی:

کہاں جنوں کا وہ عالم کہ ہو گریباں چاک
نہ جانے کیوں ہمیں لوگ آہ بھر کے دیکھتے ہیں
یہ ہم، اٹھے تو ترے شہر میں ہی جادہ کیا
عجب ہیں لوگ، قرینے سفر کے دیکھتے ہیں
 
جیا راؤ

محفلین

واہ واہ انکل۔۔۔ پہلا شعر تو بہت ہی خوب ہے !
:):)
 
بچو۔۔ ہمارے دو مزید اشعار وارد ہوئے ہیں۔ پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی:

کہاں جنوں کا وہ عالم کہ ہو گریباں چاک
نہ جانے کیوں ہمیں لوگ آہ بھر کے دیکھتے ہیں
یہ ہم، اٹھے تو ترے شہر میں ہی جادہ کیا
عجب ہیں لوگ، قرینے سفر کے دیکھتے ہیں
بہت خوب استاذ محترم۔۔۔ کیا بات ہے!
 
محمد وارث

لائبریرین
بچو۔۔ ہمارے دو مزید اشعار وارد ہوئے ہیں۔ پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی:

کہاں جنوں کا وہ عالم کہ ہو گریباں چاک
نہ جانے کیوں ہمیں لوگ آہ بھر کے دیکھتے ہیں
یہ ہم، اٹھے تو ترے شہر میں ہی جادہ کیا
عجب ہیں لوگ، قرینے سفر کے دیکھتے ہیں

کیا خوبصورت اشعار ہیں اعجاز صاحب، بہت خوب!
 
الف عین

لائبریرین
باقاعدہ دعوت دینی پڑے گی کیا سب کو؟ افسوس کہ اب تک سٹیبلشڈ شعراء میں سے کوئی یہاں اپنی تخلیق لے کر نہیں آیا۔ نوید صادق، آصف شفیع، محمد احمد، محمود مغل، ناہید ورک، اور مزید احباب جو یہاں آ کر غائب ہیں جیسے باقی احمد پوری۔ امر شہزاد!!!
 
ایم اے راجا

مجھے تو لگتا ہے کہ نئے شعرا کو یہاں دیکھ کر سٹیبلشڈ شعرا اس سلسلے کو اس قابل ہی نہیں سمجھ رہے، کہ یہ تو بچوں کا سلسلہ اعجاز صاحب نے شروع کر دیا ہے، اگر ایسی بات ہے تو ہم سب نئے شعرا اپنی تخلیقات واپس لے لیتے ہیں، سو استاد شعرا سے گزارش ہیکہ وہ یہاں تشریف لائیں، کیونکہ بقول استادِ محترم وقت بہت کم رھ گیا ہے 28 ستمبر آخری تاریخ ہے شاید۔ شکریہ۔
 
الف عین

لائبریرین
جو پوسٹ ہوا ہے یہاں، وہی کلام ’سمت‘ میں‌شائع ہوگا۔ ہاں دوسرے احباب بھی اگر اب بھی پوسٹ کر دیں تو سوچا جا سکتا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
اچ تو نیا شمارہ ترتیب پا گیا ہے راجا۔ جنوری کا۔ سعود کا امتحان ہے اس لئے دس کے بعد ہی کچھ دن لیں گے اس میں۔ تب تک دیکھ لو اسی لنک پر۔ اس کے بعد آرکائیو میں چلا جائے گا۔ تمہاری غزل شایع ہوئی ہے۔
 
Top