یہ شادی نہیں ہو سکتی؟۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ ذاتی حوالے سے کوئی ثبوت فراہم کرنا ذاتیات نہیں ہوتا بلکہ کسی دوسرے کے ذاتی معاملات کا استحصال ذاتیات کے زمرے میں آتا ہے۔ بہر حال اراکین مطمئن رہیں یہاں ذاتیات کے حوالے سے تسلی بخش نگرانی موجود ہے پھر بھی اگر آپ ایسا محسوس کریں تو ”رپورٹ“ کا بٹن استعمال کر سکتے ہیں۔:)
ساجد بھائی! ہم نے تو اپنی اور اپنی بیٹی کی ذات کے حوالے سے ذاتی تجربہ شیئر کیا تھا اور اس انداز کی "ذاتیات" پر اترنے کے حوالے سے صرف دو افراد اعتراض کر سکتے ہیں، ایک ہم دوسری ہماری بیٹی :)
 
نیلم

محفلین
بیٹا! فاروق صاحب کی بات سو فیصد نہیں لیکن کسی حد تک بہرحال درست ہے کہ مسلسل کزن در کزن میرجز میں بچوں میں بائیولاجیکل نقائص آ جاتے ہیں۔
جی بلکل ایسا تو ہم نےبھی سُناہےلیکن ایک مسلمان ہونےکےناتےہم 100 فیصد اس بات سے متفق نہیں ہوتے،،،میرے امی ،ابو دونوں الگ الگ فیملی سےہیں،لیکن میراسب سے بڑابھائی بھی ایساہی ہے
مورثی بیماری نسل در نسل چل سکتی ہے۔۔لیکن پھر بھی ایسا 100 فیصد نہیں ہے
 
فاتح

لائبریرین
جی بلکل ایسا تو ہم نےبھی سُناہےلیکن ایک مسلمان ہونےکےناتےہم 100 فیصد اس بات سے متفق نہیں ہوتے،،،میرے امی ،ابو دونوں الگ الگ فیملی سےہیں،لیکن میراسب سے بڑابھائی بھی ایساہی ہے
غیر مسلم بھی سو فیصد متفق نہیں ہوتے۔۔۔ :)
کیونکہ میڈیکل سائنس یہ نہیں کہتی کہ ہر کزن میرج کے نتیجے میں نقائص واقع ہوں گے، ہاں یہ ضرور کہتی ہے کہ اس کے چانسز نان کزن میرجز کی نسبت ذرا زیادہ ہوتے ہیں۔
 
مقدس

لائبریرین
بلکل مقدس میں اتفاق کرتی ہوں تمہاری بات سےایسے بچوں کو جوسہولتیں یورپ میں دی جاتی ہےوہ قابل ستائش ہیں۔
میں تعداد کےبارئےمیں بات کر رہی تھی،،،یہ بھائی جوبول رہےتھےکہ ایساکزنزکی آپس میں شادی کےنتیجےمیں ہوتاہے
،،میرااپنابھائی سب سے بڑا بھی ایساہی ہے،،لیکن فزیکلی ماشاءاللہ وہ بلکل ٹھیک ہے،منٹلی ایساہے

کزنز شادی میں شاید جینیٹک ڈس اوڈر کا کچھ رسک ہوتا تو ہے لیکن ایسا ہر بار اور ہر ایک ساتھ نہیں ہوتا۔۔ ہماری ایک کزن کی شادی ان کے فرسٹ کزن سے ہوئی ہے، ان کے تین بیٹے ہیں۔۔ ایک بیٹے کو فٹس ہوتے ہیں، دوسرا کی گروتھ کی ڈیولپمنٹ سلو ہے اور تیسرا بھی لرننگ ڈیفیکلٹیز کا شکار ہے جبکہ انہی کزن کی دوسری بہن کی شادی بھی فرسٹ کزن کے ساتھ ہوئی اور ان کے بچے بالکل ٹھیک ہیں
 
یہ حکم صرف نبی اکرم ﷺ کے لیے ہی ہو گا لیکن اس حکم کے متعلق کیا خیال ہے؟ یہ تو تمام مسلمانوں کے لیے ہے اور اس میں واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ کن کن رشتوں سے شادی جائز نہیں۔

یہ لسٹ ان خواتین کی ہے جن سے رشتہ جائز نہیں ہو سکتا۔ یہ لسٹ نامکمل ہے اس لئے کہ مزید شادی شدہ عورتوں کا حرام ہونا آپ کو اس سے اگلی آیت 4:24 میں ملے گا۔ اور کنیز سے نکاح کی ضرورت اس سے اگلی آیت میں۔

یہاں بات ذاتی پریفرنس کی ہورہی ہے ، حلال یا حرام کی نہیں ۔۔۔ ناہی اس طرف لے جائی جائے۔

جس دھاگے میں یہ نکات پیش کئے گئے تھے وہاں مقصد یہ تھا کہ اس طرف بھی توجہ دلائی جائے کہ کزن بہن بھائیوں کی شادی جو ان معاشروں میں عام ہے۔ اس کی وجہ سے بچے بے ہنگم پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ باردد کبھی بھی بے ہنگم بچے پیدا ہونے کا سبب نہیں ہوا۔ لہذا ۔۔۔ باقی آپ خود دیکھیں۔
 
نیلم

محفلین
کزنز شادی میں شاید جینیٹک ڈس اوڈر کا کچھ رسک ہوتا تو ہے لیکن ایسا ہر بار اور ہر ایک ساتھ نہیں ہوتا۔۔ ہماری ایک کزن کی شادی ان کے فرسٹ کزن سے ہوئی ہے، ان کے تین بیٹے ہیں۔۔ ایک بیٹے کو فٹس ہوتے ہیں، دوسرا کی گروتھ کی ڈیولپمنٹ سلو ہے اور تیسرا بھی لرننگ ڈیفیکلٹیز کا شکار ہے جبکہ انہی کزن کی دوسری بہن کی شادی بھی فرسٹ کزن کے ساتھ ہوئی اور ان کے بچے بالکل ٹھیک ہیں
میری بھی 2 سسٹر یوکے میں رہتی ہیں،،،میری سس کی نند کی شادی اپنی امی کے کزن سےہوئی ہےاور اُس کےسب بچے ہی ایسےہیں صرف ایک ہی بیٹی ٹھیک ہے،،جب کے اُسی کی دونوں بہنوں کےسب بچےٹھیک ہیں اُن کی بھی اپنےکزنز سےشادی ہوئی ہیں
 
فاتح

لائبریرین
یہ لسٹ ان خواتین کی ہے جن سے رشتہ جائز نہیں ہو سکتا۔ یہ لسٹ نامکمل ہے اس لئے کہ مزید شادی شدہ عورتوں کا حرام ہونا آپ کو اس سے اگلی آیت 4:24 میں ملے گا۔ اور کنیز سے نکاح کی ضرورت اس سے اگلی آیت میں۔
چلیے ان سے اگلی آیات کو بھی شامل کر لیجیے اور تب بھی یہ ثابت کر دیجیے کہ کزنز سے شادی حرام ہے۔
 
باسم

محفلین
ہماری زوجہ نے نکاح کے وقت یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا تھا کہ ”کوئی حق مہر نہیں چاہئیے“۔ وہ تو ہمارے ”ورثاء“ کے کہنے پر علامتی طور پر 500 روپے اس مد میں دئیے گئے۔:)
دیے تو ناں لہذا یہ حکم بھی آیت کی روشنی میں خاص ہونا چاہیے اور آپ بھی خیر منائیے
 
ساجد

محفلین
امراض کی وجہ وراثت اور Incest ہی نہیں ، آلودگی، شور ، During Pregnancy ماں کی جسمانی صحت اور ادویہ کا استعمال اور انسان کا ماحول اور تغذیہ بھی ایک عنصر ہے۔ یعنی لائف سٹائل بھی اس کی وجہ ہے۔ عام طور پر نشہ کرنے والی ماؤں کے بچے بھی غیر صحتمند اور غبی ہوتے ہیں۔
 
کزنز کی شادی کی وجہ سے بچوں کی اموات میں کتنا اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے بارے میں یہ تحریر پڑھئے۔ جوں جوں دور کی شادی ہوتی ہے بچوں کی حیات کا امکان بڑھتا جاتا ہے۔

In Pakistan, where there has been cousin marriage for generations, and according to professor Anne-Marie Nybo Andersen from South Danish University, the current rate is 70%,[5] one study estimated infant mortality at 12.7 percent for married double first cousins, 7.9 percent for first cousins, 9.2 percent for first cousins once removed/double second cousins, 6.9 percent for second cousins, and 5.1 percent among non-consanguineous progeny. Among double first cousin progeny, 41.2 percent of pre-reproductive deaths were associated with the expression of detrimental recessive genes, with equivalent values of 26.0, 14.9, and 8.1 percent for first cousins, first cousins once removed/double second cousins, and second cousins respectively.1
 
شمشاد

لائبریرین
یہودی اور عیسائی معاشرہ میں پہلے کزن بھائی اور بہن ، بھائی بہنوں کی طرح سمجھے جاتے ہیں۔

یہودیوں کا تو مجھے علم نہیں البتہ عیسائی معاشرے میں پہلے کزن بھائی بہن سمجھے تو ضرور جاتے ہوں گے لیکن وہ شادی والے تعلقات بغیر شادی کے ہی قائم کر لیتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
کزنز کی شادی کی وجہ سے بچوں کی اموات میں کتنا اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے بارے میں یہ تحریر پڑھئے۔ جوں جوں دور کی شادی ہوتی ہے بچوں کی حیات کا امکان بڑھتا جاتا ہے۔
کزنز کی شادی ہی کیا بلکہ کسی بھی شادی سے کئی خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے لیکن اس کے باوجود ہم سب بڑے جوش و خروش سے شادیاں کرتے ہیں۔
یہاں بات میڈیکل کی ہو رہی ہے یا قرآن کی رو سے کزنز کی شادی حرام ہونے کی؟
 
نیلم

محفلین
کزنز کی شادی کی وجہ سے بچوں کی اموات میں کتنا اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے بارے میں یہ تحریر پڑھئے۔ جوں جوں دور کی شادی ہوتی ہے بچوں کی حیات کا امکان بڑھتا جاتا ہے۔

In Pakistan, where there has been cousin marriage for generations, and according to professor Anne-Marie Nybo Andersen from South Danish University, the current rate is 70%,[5] one study estimated infant mortality at 12.7 percent for married double first cousins, 7.9 percent for first cousins, 9.2 percent for first cousins once removed/double second cousins, 6.9 percent for second cousins, and 5.1 percent among non-consanguineous progeny. Among double first cousin progeny, 41.2 percent of pre-reproductive deaths were associated with the expression of detrimental recessive genes, with equivalent values of 26.0, 14.9, and 8.1 percent for first cousins, first cousins once removed/double second cousins, and second cousins respectively.1
کزنز کی آپس میں شادی کی وجہ سے جو کچھ بھی ہو،،،لیکن یہ شادی حلال ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top