فاتح
لائبریرین
ساجد بھائی! ہم نے تو اپنی اور اپنی بیٹی کی ذات کے حوالے سے ذاتی تجربہ شیئر کیا تھا اور اس انداز کی "ذاتیات" پر اترنے کے حوالے سے صرف دو افراد اعتراض کر سکتے ہیں، ایک ہم دوسری ہماری بیٹیمیرا خیال ہے کہ ذاتی حوالے سے کوئی ثبوت فراہم کرنا ذاتیات نہیں ہوتا بلکہ کسی دوسرے کے ذاتی معاملات کا استحصال ذاتیات کے زمرے میں آتا ہے۔ بہر حال اراکین مطمئن رہیں یہاں ذاتیات کے حوالے سے تسلی بخش نگرانی موجود ہے پھر بھی اگر آپ ایسا محسوس کریں تو ”رپورٹ“ کا بٹن استعمال کر سکتے ہیں۔