محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عیاں ہو چکا ہو گا کہ اس وقت محفل میں ہمارے ساتھ غوں غاں کر کے حصہ لیتی پیاری علیشا بھی ہے:love:
طریقے سیکھ رہی ہو گی نا ننھی شہزادی اپنی پھوپھو سے
ویسے یہ بتائیں کہ "پھوپھو" اور "پھپھے کٹنی" میں کتنا فرق ہوتا ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زیر نگرانی حکومت کے، اردو لکھنے پڑھنے کی سہولت نہہں ہے۔ لوگ بھی کچھ خاص دلچسپی نہیں لیتے ۔ جب والدین اور بچے آپس میں ہی ڈینش بولیں تو اردو کیسے سیکھی جائے بھلا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ذرا یہ دھیان میں رہے بیٹا کہ اپنی زبان سے رشتہ ٹوٹنا ثقافت اور اقدار کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔
ہمیں امید ہے آپ ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ڈنڈا اٹھانا پڑے اس کے لئے ، تو اس سے بھی دریغ نہیں کرتے ہم بھائی۔ لیکن جواب اردو ہی میں لیتے ہیں۔
اپنی زبان اردو ، قومی زبان اردو :love:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دور اندیشی قابل فخر ہے آپ کی ۔آپ کی اقدار آپ کی شناخت ہیں آور آپ کی زبان اس کی محافظ ۔شاباشی بہت زیادہ آپ کے لیے اور منی بھتیجیوں اور منے بھتیجوں کے لیے ۔
 
خوب ۔۔۔۔
ایسا ہی کرنا چاہیے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دور اندیشی قابل فخر ہے آپ کی ۔آپ کی اقدار آپ کی شناخت ہیں آور آپ کی زبان اس کی محافظ ۔شاباشی بہت زیادہ آپ کے لیے اور منی بھتیجیوں اور منے بھتیجوں کے لیے ۔
چاہتے ہیں کہ ہمارے پاکستانی ہونے کی شناخت برقرار رہے اور اسکے لئے کچھ نہ کچھ ڈرامے کئے رکھتے ہیں جس میں کھیل کود اور سیکھنا سکھانا سب چلتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حیران ہوتا ہوں سوشل میڈیا پر لوگوں کی اردو دیکھ کہ کیسی کیسی غلط اردو لکھتے ہیں۔
جی حقیقت میں بھی کچھ واقعات دیکھنے کو ملے ہیں جن میں بچوں نےہسپتال میں والدین کی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دینا ہو ۔ باپ معدے کی بات کر رہا ہو اور بچہ میدہ سمجھ رہا ہو کہ یہ جسم کا کون سا عضو ہے بھلا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ثابت یہ ہوا کہ ہم بے وطنوں کو اپنے وطن کی زبان زندہ رکھنی ہے۔ محفل جوائن کرنے میں بھی یہی خواہش پیش نظر تھی کہ روزمرہ زبان میں تو انگلش ، ڈینش سے واسطہ پڑتے رہنا مجبوری ہے لیکن اردو کو تروتازہ رکھنابہت ضروری ہے۔ اگلی نسلوں کو بھی تو سونپنی ہے یہ ذمہ داری۔ اللہ پاک ثابت قدم رکھیں ہم سب کو آمین
 
ٹریمینڈس موتی نکلا یہ تو ۔ زبردست کی جگہ ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پوں پاں پوں پاں کی آوازیں آ رہئ ہیں آج ہر طرف۔۔۔ جن لوگوں کی گریجویشن مکمل ہوئی وہ نکلے ہیں باہر سڑکیں ناپنے۔ شام تک ایک ایک اسٹوڈنٹ کے گھر جائیں گے مبارک لینے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بےفکری سے سونا بہت اچھی بات ہے، ذہن پرسکون ہو جاتا ہے۔ لیکن جب ایک لمبی نیند سونے کو دل چاہے جس کا بیداری سے کوئی تعلق ہی نہ ہو تو یہ مایوسی کی علامت ہے
میں کوئی جھوٹ بولیا؟
 
Top