سیما علی

لائبریرین
ظریف ایسے ہیں ہمارے میکائیل کہ ؀صارم ہماری بڑی بیٹی کے بیٹے ہیں تو صارم چشمہ پہنتے ہیں برش کرنے گئے تو عینک اُتار کے گئے ۔۔۔تو دور کھڑے ہو کر اُس سے پوچھ رہے ہیں کہ تمھیں میں نظر آرہا ہوں ۔۔🤓🤓🤓🤓
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ظریف ایسے ہیں ہمارے میکائیل کہ ؀صارم ہماری بڑی بیٹی کے بیٹے ہیں تو صارم چشمہ پہنتے ہیں برش کرنے گئے تو عینک اُتار کے گئے ۔۔۔تو دور کھڑے ہو کر اُس سے پوچھ رہے ہیں کہ تمھیں میں نظر آرہا ہوں ۔۔🤓🤓🤓🤓
طریقہ یہی ہوتا ہے بچوں کا۔
مجھے بھی عینک کوئی دس بارہ سال کی عمر میں لگی تھی۔ میرے ہم عمر بھی ایسے ڈرامے میرے ساتھ کیا کرتے تھے
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ضربِ کلیم علامہ اقبال کا مجموعہ ء کلام ہے۔
علامہ صاحب کے دل و دماغ پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مبارک ہستی کا گہرا نقش دکھائی دیتا ہے۔ اور جا بجا حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
 

یاسر شاہ

محفلین
صدمے کی بات یہ ہے کہ شعرا نے اکثر انبیا کا توہین آمیز تذکرہ کیا ہے۔اقبال بھی اس سے نہ بچ سکے ۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
صدمے کی بات یہ ہے کہ شعرا نے اکثر انبیا کا توہین آمیز تذکرہ کیا ہے۔اقبال بھی پیش پیش ہیں۔
شاید یہ شعرا کی طبیعت کا میلان ایسا ہو جاتا ہے۔ قرآن مجید میں شعراء کو اچھا نہیں کہا گیا۔ صرف کچھ کو استثنیٰ ملا اور وہ جو کثرت سے اللہ کو یاد کرنے والے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
طریقہ یہی ہوتا ہے بچوں کا۔
مجھے بھی عینک کوئی دس بارہ سال کی عمر میں لگی تھی۔ میرے ہم عمر بھی ایسے ڈرامے میرے ساتھ کیا کرتے تھے
سلامت رہیں بھیا !اس دور کے بچے بہت ذہین اور سمجھ دار ہیں میکائیل ابھی چھ سال کے ہونگے مگر ایسی سمجھ داری کی باتیں کرتے ہیں کہ بندہ حیران ہوجاتا ہے ۔۔بڑے بچے کریں تو سمجھ آتا ہے اب یہ چھوٹے چھوٹے ایسی باتیں کرتے ہیں ۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
روباہی بچوں کے پاس نہیں پھٹکتی ۔ان معصوموں پر اللہ کی حفاظت رہے آمین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ذکر کر رہی ہیں آپ اپنی خوشی کا لیکن مجھے جانے کیوں آپ خوش لگ نہیں رہیں۔کیا بات ہے سیما جی ناراض تو نہیں.
ڈر رہے ہیں ! درست کہا آپ نے ہماری سبین کو کوڈ پازیٹو آیا دل پریشان ہوگیا۔سبین ہماری بڑی بیٹی ہیں ۔رضا بھی اتنے سالوں بعد آرہے تھے اب آج ہی ٹکٹ کینسل کیا ہے ۔آپکو کیسے اندازہ ہوا ہمارے دل کا۔
 

سیما علی

لائبریرین
خادم یہی کہتا ہے کہ دل سے دل کو راہ۔ارے کچھ نہیں ہوتا۔ان شاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔اللہ جل جلالہ آپ کی بیٹی کو صحت دے۔آمین
حال آپ پر ہمارے دل کا عیاں ہوا ۔وہی بات ہے لفظ بولتے ہیں اور دل سے دل کو راہ ۔۔آج وہی بات میکائیل بھی کر رہے ہم ان سے سونے سے پہلے آیت الکرسی پڑھواتے ہیں تو دعا بھی کہتے ہیں کرو تو کہہ رہے تھے Don’t worry khala will be alright
بیچاری کل ضد کرکے ہمارے گھر سے گئیں آج ٹیسٹ ہوا ۔میکا یئل کی وجہ سے وہ پریشان تھیں کہ یہ بہت چھوٹاہے ۔۔
 

یاسر شاہ

محفلین
چراند ہے یہ ٹیسٹ بھی خوامخواہ کی۔اب ٹیسٹ کے بعد اسٹریس ہوگا جس سے امیون کمزور ہو سکتا ہے۔ٹیسٹ نہ ہوتا تو پتا بھی نہ چلتا کونسا کوووڈ کہاں کا کووڈ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جلدی سے بتائیے آپا کہ کیسی طبیعت ہے ان کی؟
لیکن آپ پریشان نہیں ہوں۔ ان شاء اللہ جلدی صحت یاب ہو جائیں گی۔
 
آخری تدوین:
Top