یاسر شاہ

محفلین
یادش بخیر گاؤں کی تاروں بھری وہ رات
اس روشنی کے شہر میں انجم نہیں رہے۔

گدھے پہ بھی بیٹھ جانا۔بکریاں چرانا۔چارپائی میں کھلی فضا میں سونا۔سب کچھ اب یاد ہی تو آرہا ہے چھٹی کے دودھ کی طرح۔
یہاں تو بلڈنگز نے ہوا روک رکھی ہے اوپر دیکھو تو تاریں ہی تاریں ہیں تارے کہیں نہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

ویسے اس شہری زندگی نے فطری زندگی سے بہت دور کر دیاہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
یادش بخیر گاؤں کی تاروں بھری وہ رات
اس روشنی کے شہر میں انجم نہیں رہے۔

گدھے پہ بھی بیٹھ جانا۔بکریاں چرانا۔چارپائی میں کھلی فضا میں سونا۔سب کچھ اب یاد ہی تو آرہا ہے چھٹی کے دودھ کی طرح۔
یہاں تو بلڈنگز نے ہوا روک رکھی ہے اوپر دیکھو تو تاریں ہی تاریں ہیں تارے کہیں نہیں۔
وہی ہے اصل زندگی سچ شہر کی زندگی کی ہنگامہ خیز ی کبھی بہت تنگ کرتی ہے ۔۔بریڈ فورڈ میں ایک جگہ رضا ہمیں لے گئے وہاں چارپائیاں ڈالی ہوئی تھیں بکریآں بندھی ہوئی تھیں اور بالکل ہمارے گاؤں والا سین تھا ۔۔میر پور کے لوگوں نے وہاں بھی اپنا کلچر اپنایا ہوا ہے۔۔
 
عظیم

محفلین
کہتے ہیں کہ لسی پی کر غنودگی طاری ہو جاتی ہے۔ اور ایسا محسوس بھی کیا ہے میں نے، اکثر لسی پینے کے بعد نیند بہت آنے لگتی ہے، لیکن شرط ہے کہ لسی دہی والی ہو نہ کہ دودھ والی جسے ہم کچی لسی کہتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

یاسر شاہ

محفلین
عود آئی ہے شاعرانہ حس آپ میں۔
موزوں مصرعے ہیں سرگوشی والے۔لکھا کریں۔تاکہ قبر اور موت کی باتوں سے باز آجائیں۔:):)
 
سیما علی

لائبریرین
ظلمی کو جلمی کہنے میں جو مزا ہے وہ ظالم اور ظلمی میں کہاں

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عود آئی ہے شاعرانہ حس آپ میں۔
موزوں مصرعے ہیں سرگوشی والے۔لکھا کریں۔تاکہ قبر اور موت کی باتوں سے باز آجائیں۔:):)
طبیعت شاید ایسی پائی ہے کہ آس پاس اور سینٹر میں بزرگ زیادہ ہیں ۔ آئے دن ایک نہ ایک آگے پیچھے اپنے سفر پہ چل نکلتا ہے۔ قبر اور موت کا تصور ذہن میں ہمیشہ رہتا ہے مگر اس طرح کہ کچھ اہتمام کرتے رہیں کہ اللہ پاک روشن رکھیں ہماری قبر کو۔
موزوں تو ہوں گے نا۔۔ کسی گانے کے بول جو ہیں :ROFLMAO:
 
Top