محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ذرا کی ذرا محفل میں آیا ہوں۔ اب جا رہا ہوں آرام کرنے۔
دعائوں میں یاد رکھیے کہ آپ حج کے سفر پر ہیں۔
خدائے بزرگ و برتر آپ کی حاضری قبول فرمائے آمین
ماشاءاللہ، ماشاءاللہ
شمشاد بھائی! مجھ مسکین کو بھی یاد رکھیے گا دعاؤں میں۔ اور روضہء رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام کا نذرانہ عقیدت بھی ضرور پیش کیجیے گا۔دعا ہے اللہ پاک آپ کو اپنی سلامتی کی چادر سے ہمیشہ ڈھانپے رہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ذرا کی ذرا محفل میں آیا ہوں۔ اب جا رہا ہوں آرام کرنے۔
حالِ دل اپنا بھی بیان کرتے ہیں ۔ہماری طرف سے بھی روضۂ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پیش کر دئجیے گا !اللہ پاک آپکی حاضری قبول فرمائے آمئن
 

یاسر شاہ

محفلین
بات یہ ہے کہ عشاء سے قبل اور بعد میں مینگو آئسکریم میں نے بھی کھائی ۔وہ یوں کہ بیگم آم کاٹ کے فریز کر کے گئی تھی شیک بنانے کا طریقہ سکھا کراور میں برفام کھائے جا رہا ہوں۔
 

عظیم

محفلین
ویسے کوئی نہ کوئی وجہ تو ہو گی جو ان کو لنگڑے آم کہا جاتا ہے، شاید نچلی جانب سے جو نوک نکلی ہوئی ہوتی ہے اس کو ایک ٹانگ تصور کیا جاتا ہے۔ ہمارے لیڈیز جوتوں کے کام میں بھی ایک طرح کے ڈزائن کو لنگڑی کہا جاتا ہے۔
 
Top