یاسر شاہ

محفلین
قرآن کی بعض آیات پہ وہ الگ بات ہے کہ لڑکپن کے سنے گیتوں کے بول یاد آجاتے ہیں جیسے قرآن میں ہے
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسہم -اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ(۱۹)
ترجمہ:
اور ان لوگوں کی طرح نہ بنو جنھوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے انہیں ان کی جانیں بھلا دیں ، وہی نافرمان ہیں ۔

والد صاحب مکیش کا ایک گیت سنا کرتے تھے جس کے بول یہ تھے
تری یاد دل سے بھلانے چلا ہوں
میں خود اپنی ہستی مٹانے چلا ہوں
 
سیما علی

لائبریرین

فوری ہمارا وجود ہل جاتا ہے !!!! اے مالک ہمیں ایسا نا بنانا ہمیں بالکل ویسا بنا دے جیسا تو ہمیں چاہتا ہے ۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
طولِ شبِ فراق کیا ریاضی داں ناپ سکتے ہیں ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 
سیما علی

لائبریرین
وہی ہم کہہ رہے تھے کہ بات درست کی نہیں ہوسکتی ۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 
الف عین

لائبریرین
قرآن کی بعض آیات پہ وہ الگ بات ہے کہ لڑکپن کے سنے گیتوں کے بول یاد آجاتے ہیں جیسے قرآن میں ہے
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسہم -اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ(۱۹)
ترجمہ:
اور ان لوگوں کی طرح نہ بنو جنھوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے انہیں ان کی جانیں بھلا دیں ، وہی نافرمان ہیں ۔

والد صاحب مکیش کا ایک گیت سنا کرتے تھے جس کے بول یہ تھے
تری یاد دل سے بھلانے چلا ہوں
میں خود اپنی ہستی مٹانے چلا ہوں
قریب قریب ایسا ہی مجھے بھی یاد آیا کہ یا ایتھا نفس المطمئنہ والی آیت پر مجھے ہمیشہ مکیش کا ہی یہ گیت یاد آتا ہے
اے مرے دل
لہرا کے چل
. موسم بھی ہے
وعدہ بھی ہے
 
سیما علی

لائبریرین
فقط چاند نہیں؟ یا تارے بھی نہیں ہوتے اماوس کی رات میں!
غنیمت ہے کہ تارے ہوتے ہیں صرف چاند نہیں ہوتا عظیم میاں؀
قمری مہینہ کا اخیر دن جس میں چاند نظر نہیں آتا۔
؀
یہ اماوس کی آخری شب ہے
داستانِ ملال سنتا جا
امجد اسلام امجد
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 
فقط چاند نہیں؟ یا تارے بھی نہیں ہوتے اماوس کی رات میں!
عرض کیا ہے کہ اماوس میں تارے زیادہ دکھائی دیتے ہیں کیونکہ چاند کی روشنی نہ ہونے کے سبب وہ تاری بھی نظر آتے ہیں جو چاند کی روشنی میں چھپ جاتے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
عرض کیا ہے کہ اماوس میں تارے زیادہ دکھائی دیتے ہیں کیونکہ چاند کی روشنی نہ ہونے کے سبب وہ تاری بھی نظر آتے ہیں جو چاند کی روشنی میں چھپ جاتے ہیں۔
ظاہر ہے بھائی تاروں روشنی تو ہوگی کیونکہ چاند کی روشنی چھپ گئی ۔۔۔
اِس اماوس کی گھنی رات میں مہتاب کہاں
 
Top