سیما علی

لائبریرین
طلوع ہوا چاند تو کل رات بے حد خوبصورت تھا کیونکہ چودھویں کا چاند ہو اور اپنی چھب نہ دکھلائے ؀
آج پھر چودھویں کا چاند میرے گھر نکلا
 

سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے صبح سلامتی کی خیر و عافیت کی دعا کرنا ۔
اللہ کی یاد اور اس سے دعا کا کوئی وقت تو مقرر نہیں۔ لیکن احادیث میں ان اوقات اور بندگی کے ان مقامات کا خصوصی ذکر ہے جن میں قبولیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ اسی طرح کچھ دعاؤں اور اذکار کے الفاظ خاص اوقات یا مقامات کے لیے زیادہ موزوں بتائے گئے ہیں۔پرودگار ہماری دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔آمین

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 

سیما علی

لائبریرین
شکر صبر سے افضل ہے !یا دونوں کا درجہ یکساں ہے؀
علماء میں ایک بحث زمانہٴ قدیم سے یہ رہی ہے کہ صبر اور شکر میں افضل کون ہے اور اہمیت کسے زیادہ حاصل ہے؟
امام ابوالفرج ابن الجوزی نے اس سلسلے میں علماء کے تین اقوال بیان کئے ہیں:
(۱) صبر شکر سے افضل ہے۔ (۲) شکر صبر سے افضل ہے۔ (۳) دونوں کا درجہ یکساں ہے، اسی لئے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا ﴿لو کان الصبر والشکر بَعیرَین ما بالیت أیہما رکبت﴾ اگر صبر و شکر دونوں سواریاں ہوتے تو مجھے پرواہ نہ ہوتی کہ میں کس پر سوار ہوجاؤں (یعنی دونوں کا مقام بالکل برابر ہے)۔
 

سیما علی

لائبریرین
سنئے کہ ؀
حضرت حسن بصری کا فرمان ہے ﴿ان اللہ لیمتع بالنعمة ما شاء، فاذا لم یشکر علیہا قلبہا عذابًا﴾ (۲) اللہ جب تک چاہتا ہے اپنی نعمتوں سے نوازتا ہے، پھر جب نعمتوں کا شکر ادا نہیں کیا جاتا تو اللہ انہیں عذاب سے بدل دیتا ہے۔سلف نے شکر کا نام اسی لئے ”حافظ“ (موجودہ نعمتوں کی حفاظت کرنے والا) اور ”جالب“ (غیر موجود نعمتوں کو لانے والا) رکھا ہے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
ژوب سے واپس بھی آنے کا کوئی فائدہ نہیں جہاں سے سلسلہ منقطع ہوا تھا جوڑنا بھی ہمیں ہی پڑا ۔۔۔
طائرانِ اردو محفل کی پرواز کس سمت ہے آخر
سید عاطف علی
اور دوسرے سید صاحب سے بھی پوچھا جائے بھانجے
ڈیوٹی ان دنوں ایوننگ ہے سو دوپہر کو جا کر رات گئے لوٹتا ہوں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ڈیوٹی ان دنوں ایوننگ ہے سو دوپہر کو جا کر رات گئے لوٹتا ہوں۔
دعائیں ہماری ڈھیر ساری آپکے لئے سلامت رہیے شاد و آباد رہیے مالک ہمارے ابوزر عبداللہ اور اولیا کو جیتا رکھے نیک اور صالح اور آپکی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے رکھے آمین


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 

سیما علی

لائبریرین
تو ٹم ٹم کروا کے واپس بلوا لیں سب کو
ثابت ہوا کہ لڑی سست روی کا شکار ہوگئی ہے جب ہم نے دیکھا کہ کل کے پورے دن میں سات میسیج آئے احباب کے
بڑی کوشش کی کے سب واپس آئیں
پتہ نہیں کہاں مصروف ہیں !!!!
 
Top