محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
رسک لینا پڑتا ہے بھیا ۔۔۔۔عوام کو عزت سے رہنے دینے کے لئے آپ دیکھیے کسقدر جلدی ہے اُنکو کے کیا کیا اقدامات لیں کہ اپنا گھر بھر لیں اور پھر بے شرموں کی طرح جاکے انگلستان میں عیش و عشرت کی زندگی گذاریں ۔۔۔
ذرا سوچیں تو ہر بندہ ہی پروٹوکول کی تمنا ضرور رکھتا ہے جو سیاستدانوں میں درجہ کمال کو پہنچ جاتی ہے۔
جب کسی سرکاری آفس میں کسی بھی آدمی پر اصول اور ترتیب کو بالائے طاق رکھا جاتا ہے وہاں پر اعتراض نہیں کرتا۔ حالانکہ وہیں تو اسے اختیار ہوتا ہے اس پروٹوکول اور ماورائے قانون رویے پر اپنی سوچ ثابت کرنے کا۔
 
سیما علی

لائبریرین
روفی انہیں برا تو کہہ سکتا ہے اگرچہ خود اس میں بھی ہزاروں عیب ہوں گے لیکن مسلمانیت سے خارج کہنے کی تاب نہیں رکھتا آپا!
یہ خالصتاً "مالک یوم الدین" کا خاصہ ہے۔
دعا ہے بھیا اللہ پاک اُنھیں ہدایت عطا فرمائے بس کبھی دُکھی دل سے ایسی بات نکل جاتی ہے بھیا !!!ہمارا مقصد دراصل ایسا نا تھا لیکن رویے۔ اور باتیں دکھ دیتے ہیں کیا یہ بات نہیں کہ ہم سے وہ بہت اچھے ہیں جو چوائس سے مسلمان ہوتے ہیں ؀ورنہ
یہ مسلماں ہیں جنھیں دیکھ کے شرمائیں یہود
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ڈالیے اگر ہمارے اسلاف کی زندگی پر روشنی تو آپ کو سنہرا واقعہ ملے گا۔
جب شیخ شریع کی عدالت میں امیر المومنین سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا زرہ سے متعلق مقدمہ پہنچا تو شیخ شریع نے کیسے فیصلہ کیا اور امیر المومنین کرم اللہ وجہہ کا کیا رویہ تھا اس مقدمے میں۔۔ سبحان اللہ
 
سیما علی

لائبریرین
کوئی نہیں ۔۔۔ پائیں باغ تو حسین و جمیل شہزادیوں کے محلات میں ہو تا ہے جہاں وہ گلگشت کرتی ہیں علی الصباح ۔
گاؤں کی گوریاں تو رنگا رنگ چنریاں اوڑھے چاروں طرف لہلہاتے اور سر سبز و شاداب کھیتوں میں پگ ڈنڈیوں سے گزر کر پنگھٹ کی جانب گھڑے بھرنے جاتی ہیں ۔۔۔
اب آیا نا گاؤں کا نقشہ ۔ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
خیریت ہے آپ نے یہی کہا ورنہ کبھی صبح اندھیرے میں کھیتوں کی جانب جانا ہو تو کچھ اور مناظر بھی ہم نے دیکھیں ہیں بعد میں معلوم ہو ا یہ تو کچھ اور ہی کہانی ہے 🤓🤓🤓🤓🤓گاؤں کے نقشے کی🥹🥹🥹🥹

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 
حیران نہ ہوں آپ۔ یہ عاطف بھائی نے فلمی دنیا کے کسی گاؤں کا نقشہ کھینچا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
گاؤں کی گوریاں تو رنگا رنگ چنریاں اوڑھے چاروں طرف لہلہاتے اور سر سبز و شاداب کھیتوں میں پگ ڈنڈیوں سے گزر کر پنگھٹ کی جانب گھڑے بھرنے جاتی ہیں ۔۔۔
اب آیا نا گاؤں کا نقشہ ۔ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
چوڑیوں کی موسیقی پر "گھر آ جا پردیسی تیری یاد ستائے رے" بھی گاتی جا رہی ہوں گی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بہت سے لوگوں کو تھوڑا انگریزی کا استعمال کرنے کی عادت ہوتی ہے جیسے ماؤتھ واش کر لو۔ بس ایسے ہی لوگوں کی آسانی کے لئے پوچھا ہے۔
یہ تو عجیب لگتا ہے آدھا تیتر اور آدھا بٹیر ۔ ایسے لوگوں کے سامنے فصاحت زبان اور بلاغت بیان کے دریا بہا دیا کرو ،جب جوش خطابت کے خالص لسانی جواہر پارے تمہارے نطق سے بکھریں گے تو ان کا دماغ خود ہی ٹھکانے پر آجائے گا۔
 
Top