سیما علی

لائبریرین
ٹی وی پر آج کل جو کراچی میں سٹریٹ کرائم کی حالت دکھا رہے ہیں بہت خوف آ رہا ہے۔
سیما علی آپا، کیا ایسا ہی ہے یا آج کل واقعات کو زیادہ رپورٹ کیا جانے لگا ہے۔
عادی ہوگئے ہم کراچی والے بھیا کوئی ایسا نہیں ملے گاجو اس صدمے سے دوچار نہ ہوا ہو۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
شدت سے ضرورت ہے کراچی طرف وفاقی حکومت کی توجہ لیکن جو آتا ہے اپنے ہی حلوے مانڈوں میں پھنسا رہتا ہے 🥲🥲🥲🥲🥲
 
سیما علی

لائبریرین
ژوب جانے کو دل چاہ رہا ہے کراچی کے بے ہنگم ٹریفک میں پھنس کے کم از کم کراچی کے اس عذاب سے تو بچیں گے ہر وقت سڑکوں پر ہنگامی حالت کا سا سماں نظر آتا ہے ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ژوب جانے کو دل چاہ رہا ہے کراچی کے بے ہنگم ٹریفک میں پھنس کے کم از کم کراچی کے اس عذاب سے تو بچیں گے ہر وقت سڑکوں پر ہنگامی حالت کا سا سماں نظر آتا ہے ۔
زبردست آگاہی مہم کی ضرورت ہے پاکستان میں۔
 
سیما علی

لائبریرین
زبردست آگاہی مہم کی ضرورت ہے پاکستان میں۔
ڑے بھیا عش عش کرتا ہے دل جب نام نہاد آگاہی رکھنے والے بھاشن دیتے ہیں ۔۔۔ پھر زبردست آگاہی رکنے والے واعظ صادر فرمائے اور کہیں گے مستند ہے میرا فرمایا ہوا ! پھر ہم اور آپ کہاں پناہ لیں گے ۔۔۔🥲🥲🥲🥲🥲
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ژوب جانے کو دل چاہ رہا ہے کراچی کے بے ہنگم ٹریفک میں پھنس کے کم از کم کراچی کے اس عذاب سے تو بچیں گے ہر وقت سڑکوں پر ہنگامی حالت کا سا سماں نظر آتا ہے ۔
رکیں گے نہیں راستے میں، سیدھا ژوب جا کر ہی دم لیں گے آپا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ذرا دم لینے کو رکیں گے بھیا پہلے یہ بتائیں چائے پی ہے کہ نہیں ۔ہم نے ادرک والی چائے بنائی ہے۔۔
دوا کی غرض سے ادرک والی چائے میں نے بھی علی الصباح بنا کر اہلیہ کو پیش کی تھی آج۔طبیعت چند روز سے ٹھیک نہیں گھر میں سب کی میرے علاوہ۔
گُلِ یاسمیں ۔تمہارے کیا احوال ہیں ۔
 
سیما علی

لائبریرین
دوا کی غرض سے ادرک والی چائے میں نے بھی علی الصباح بنا کر اہلیہ کو پیش کی تھی آج۔طبیعت چند روز سے ٹھیک نہیں گھر میں سب کی میرے علاوہ۔
گُلِ یاسمیں ۔تمہارے کیا احوال ہیں ۔
خیر رہے ۔ہم نے بھی دوا کی غرض سے ہی ادرک والی چائے بنائی !بھیا گلے میں کھچ کھچ کا بہترین علاج ۔۔اللہ پاک سب کی طبیعت بہتر فرمائے ۔ہماری بہت ساری دعائیں ۔
 
الف عین

لائبریرین
حلق میں کھچ کھچ کا بہترین علاج تو چائے سے غرارہ کرنا ہے میرے خیال میں، نمک اور پھٹکری پانی میں ملا کر بھی غرارہ کرنا مفید ہوتا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
حلق میں کھچ کھچ کا بہترین علاج تو چائے سے غرارہ کرنا ہے میرے خیال میں، نمک اور پھٹکری پانی میں ملا کر بھی غرارہ کرنا مفید ہوتا ہے
چائے بھی آرام دے دیتی ہے اور بھی ادرک کی ۔اُستادِ محترم غرارہ کرنے سے ہمارا جی متلاتا ہے اب وہ کوئی چیز بھی ڈال کر ہو ۔اُسکا مُتبادل ہم لسڑیرن سے کُلی کر لیتے ہیں ۔۔ماؤتھ واش پھر بہتر ہے ۔۔۔
 
عظیم

محفلین
جی متلانے کی وجہ ( خاص طور پر غراروں سے) میرا خیال ہے کہ معدہ میں تیزابیت ہے، اکثر میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے
 
Top