سیما علی

لائبریرین
فی الحال انہیں معاف کیجیے کہ نووارد ہیں ۔ سرزنش کا مستحق تو میں ہوں کہ چاند میاں کے پوچھنے پر جواب کے سلسلے میں انشاء پردازی کا اچھا خاصا موقع ضائع کردیا ۔تفصیل اِس اِجمال کی یہ ہے:
’’ویسے سلاست کا مطلب یہ ہے کہ نامانوس ،اجنبی،مشکل الفاظ سے بچتے ہوئے جملہ ایسے الفاظ سے بنا ہو جو عام بات چیت میں استعمال کیے جاتے ہیں یعنی سادہ اور آسان زبان ہو اور اہل زبان کی گفتگو کے مطابق ہو اور بات کا مطلب سمجھنے میں کسی کو کوئی مشکل بھی پیش نہ آئے تو ایسا جملہ سلیس ،فصیح اور بلیغ کہلائے گا۔ ‘‘
سلاست کا مطلب یہ ہے کہ مشکل ، نامانوس ، اجنبی اور بھاری بھرکم الفاظ سے بچتے ہوئے جملہ سادہ ،آسان اور رواں ہونیز بات چیت ، کلام اور گفتگو کی طرح ہو۔ یہ کلام اور گفتگو اُردُو بولنے والوں کےکلام اور گفتگوسے ہٹ کر نہ ہو۔اُن کے بات چیت کرنے کے انداز کے مطابق ہو اور جملہ سمجھنے میں آسان بھی ہو تب ہم اِسے سلاست کاتمغہ دیں گے، فصاحت کا تاج پہنائیں گے اور بلاغت کی مسند پر فائز کریں گے۔
بہرحال لکھنے میں مزا ابھی بھی نہیں آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غائب بھی تو ہوجاتے ہیں یہ چاند میاں
عید کا چاند بنے رہتے ہیں ۔۔
 
عیال و اطفال والے ہیں پھر درہم ودینار و ریال کے آڈیٹر بھی ہیں تو شاید انہی مصروفیات کے بادل انھیں گھیرے رہتے ہوں۔ جن میں یہ چھپ جاتے ہیں کبھی اور جن سے یہ نکل آتے ہیں کبھی۔
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
بھائی نہ تو جاوید کی نہاری ہے نہ پسندیدہ حلیم نہ اسٹوڈنٹ بریانی ہے نہ حاجی کی ربڑی نہ سعید منزل کی لسی نہ واٹرپمپ کا مشہورشربتِ تربوز۔قریشی کے پائےہیں نہ من و سلویٰ کی کلیجی اور نہ کھارادر کا بڑا پاؤ۔نان بھی اُدھار میں لینے بھیجا ہے ،پتہ نہیں محفوظ شیرمال دیتا ہے کہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ظاہر ہوتا ہے آپ نے حسن اسکوائر کی سجی، برنس روڈ کے بن کباب ، فریسکو کے دہی بڑے ، صدر کے مرٹھی کباب، انور بلوچ کی کڑاہی اور سپرہاوے کی چنا دال نہیں کھائی کبھی۔
 
طرفہ تماشا ہے بھائی۔ کہ میں نے بھی نہ کھانے پر زور دیا اور آپ بھی نہ کھانے کی بات کر رہے ہیں ۔میں نے ڈاکٹروں کوکھانے پر زوراور حکیموں کو نہ کھانے یا کم کھانے کا مشورہ دیتے دیکھا ہے۔جبکہ ہومیوپیتھ طبیبوں کا معاملہ شاید یہ ہے کہ کھائیں نہ کھائیں بھاڑ میں جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوا لیتے رہیں۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے کبھی کبھی ان ڈاکٹروں کا بایئکاٹ ۔۔اور طیببو ں کا کیونکہ ۔۔غذا سے علاج بہتر ہے ۔۔۔:

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

 
آخری تدوین:
صدق و صفا سے کام لیں تو ماننا پڑے گا کہ ہردور میں اِن کا دم غنیمت ہے ۔
کن کا؟
ڈاکٹروں کے لیے مریضوں کااور مریضوں کے لیے ڈاکٹروں کا۔
 

سیما علی

لائبریرین
صدق و صفا سے کام لیں تو ماننا پڑے گا کہ ہردور میں اِن کا دم غنیمت ہے ۔
کن کا؟
ڈاکٹروں کے لیے مریضوں کااور مریضوں کے لیے ڈاکٹروں کا۔
سیما علی کو تو انکے نام پر عمر شریف مرحوم یاد آجاتے ہیں جو کہتے تھے ڈاکٹر اور ڈاکو میں تھوڑا سا فرق ہے ڈاکو گھر آکر لوٹتے ہیں اور ڈاکٹر گھر بلا کر ۔۔۔بڑے ڈاکٹر فیس چار ہزار دوایئں آٹھ سے دس ہزار ۔۔۔بندہ جائے توجائے کہاں ۔
 
شاید ،ہم اپنی عادتوں پر کڑی نظر رکھیں تو کسی کو ڈاکٹر کی ضرورت ہی نہ پیش آئے!
رہنے دیں عظیم بھائی لوگ اپنی عادتوں پر کڑی نظر رکھنے کے بجائے دوسروں کی باتوں پر زیادہ کڑی نظر رکھتے ہیں ۔ خاص طور پر شادی شدہ لوگ۔
 

سیما علی

لائبریرین
زاہدان ایران کاشہر ہےاور پاکستان کی سرحدکے پاس واقع ہے۔زاہدان کے بارے میں مزید معلومات ہوں تو شئیر کیجیے۔

ذرا کچھ معلومات ہم آپ کے گوش گذار کرتے ہیں ۔۔بلوچستان کے زیادہ تر سرحدی اور ساحلی علاقوں میں پیڑول، ڈیزل اور آٹا ایران سے آتا ہے اس طر ح پاکستان سے چاول، آم اور دیگرمیوہ جات ایران جا رہے ہیں۔زاہدان منشیات کی سمگلنگ کی گزرگاہ پر واقع ہے۔۔زاہدان ۔۔۔پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے نزدیک واقع ہے کی اکثریتی آبادی سنی ہے اور اس کا شمار ایران کے انتہائی پس ماندہ شہروں میں ہوتا ہے۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

 
ڈگمگا سے گئے وہ خیالات جو زاہدان کے بارے میں میرے ذہن میں تھے۔میں سمجھ رہا تھا زاہدان ایران کاخوشحال، ترقی یافتہ اور گنجان آباد شہرہوگا ۔ریڈیو ایران زاہدان سے ثریا شہاب آدھے پونے گھنٹے کا پروگرام پیش کرتی تھیں۔ تب سے یہ خیال بندھا چلا آرہا تھا کہ زاہدان ایران کاعالیشان قسم کا شہر ہوگا جبکہ آپ فرمارہی ہیں وہ پسماندہ شہر ہے۔لوجی نہ جنوں رہا نہ پری رہی۔
 
سیما علی کو تو انکے نام پر عمر شریف مرحوم یاد آجاتے ہیں جو کہتے تھے ڈاکٹر اور ڈاکو میں تھوڑا سا فرق ہے ڈاکو گھر آکر لوٹتے ہیں اور ڈاکٹر گھر بلا کر ۔۔۔بڑے ڈاکٹر فیس چار ہزار دوایئں آٹھ سے دس ہزار ۔۔۔بندہ جائے توجائے کہاں ۔
بہر حال وطن عزیز مہنگائی کے جن کے نرغے میں ہے پھر بھی پاکستان میں ادویات اور معالجہ قدرے سستہ ہے

ہمارے پیارے وزیر اعظم جناب شو باز شریف صاحب نے کافی عوام کی خدمت بھی کی ہے

دل سے
 

الف عین

لائبریرین
خدائے تعالیٰ نے ہندوستان کو اس عزت سے تو نوازا کہ چندریان 3 چاند پر اتر گیا مگر اب کچھ لوگ اس زعم میں ہیں کہ چاند فتح ہو گیا!
 

عظیم

محفلین
چاند پر پہنچنا اپنی جگہ ایک کامیابی تو ہو سکتی ہے مگر اللہ کرے کہ ساری دنیا کا دھیان اس طرف بھی جائے کہ جو زمین ہمارے پاس ہے اس کی خوشحالی کے لیے بھی کوششیں کریں، یہاں کی غربت اور بد حالی کو دور کیا جا سکے
دعا ہی کی جا سکتی ہے
 

سیما علی

لائبریرین
چاند پر پہنچنا اپنی جگہ ایک کامیابی تو ہو سکتی ہے مگر اللہ کرے کہ ساری دنیا کا دھیان اس طرف بھی جائے کہ جو زمین ہمارے پاس ہے اس کی خوشحالی کے لیے بھی کوششیں کریں، یہاں کی غربت اور بد حالی کو دور کیا جا سکے
دعا ہی کی جا سکتی ہے
جلد ہی پاکستان کے لئے دعاکی ہم نے...
 
Top