شکیل احمد خان23
محفلین
ذرا آپا کی بات کو شکیل اپنے انداز میں کہے تو کیسا لگے :رحمتیں ہیں محفل میں کہیں حلوے کی بہار ہے تو کہں چائے کی ۔۔کہیں فالودے کیا مزے مزے کے کھانے ساتھ میں @استاد محترم کی گرین ٹی کیا بات ہے ۔۔
’’سبحان اللہ یہ سب خدا کی رحمتیں ہیں ۔محفل میں کہیں حلوے کی بہار یں ہیں تو کہیں چائے کی پکاریں اورکہیں فالودے کے لچھے ہیں لچکدارکہ چمچوں سے نکلے جائیں اور کانٹوں کے قابومیں نہ آئیں باربار۔سرحد کے اُس طرف استادِ محترم کی گرم گرم گرین ٹی نوش فرمانے کی آوازیں ہیں اور اِدھر وطنِ عزیز میں چولہوں پر دھرےٹی پین سے کہیں دودھ پتی ، کہیں لپٹن یلو لیبل اور کہیں ٹپال دانے دارچائے کی اُٹھتی ہوئی خوشبوؤں کی لپیٹیں ہیں مہکاریں ہیں۔اللہ اللہ ! جی چاہتا ہے وقت یہیں رک جائے اور یونہی رُکا رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔اور جب میں یہ سب کچھ لکھ چکا اور پلٹ کر آپا کا قول پڑھا تو اُن کی لکھی ایک سطر کواپنی لکھی کئی لائینوں کے مقابلے میں زیادہ فصیح ، زیادہ وقیع اور زیادہ رفیع پایا ، واہ نگارشاتِ آپا:
مرے حروف ، مرے لفظ ، میرا طرزِ کلام
نہ اِن میں لمس،نہ رنگت ،نہ ذائقہ ، نہ مشام
نہ اِن میں لمس،نہ رنگت ،نہ ذائقہ ، نہ مشام