سیما علی

لائبریرین
آخری تدوین:
راجہ بازا ر راولپنڈی کا صدر ہے حالانکہ ہر شہر کی طرح پنڈی کا اپنا صدر بھی ہے مگر راجہ بازار اِس لیے صدر ہے کہ چاروں طرف سے تو راستے آکر اِس سے ملتے ہی ہیں مگر کچھ راستے اِس کے پہلوؤں سے بھی نکل کر عقیدت سے اسے چھوتے دوسری طرف نکل جاتے ہیں ۔۔اللہ تعالیٰ رب العزت پاکستان کے ہرشہر کو شاد و آباد اور ہرایک رہنے والے کو خوش و خرم رکھے۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
حیرت ہے مجھے پتا بھی نہ چلا اور تختی کس تیزی سے آگے بڑھ /پیچھے ہٹ گئی ،واہ!
چائئے پی لیجئے پھر راجہ بازار پہلے یاد آئے گا ۔۔
IMG-1891.jpg


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
جنرل الیکشن ہونے جارہے ہیں۔۔پر عجب خوف کی فضا طاری ہے ۔۔
کراچی سے اس مرتبہ بھی کئی سیاسی جماعتوں کے سیکڑوں امید وار قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے الیکشن کے میدان میں اتر رہے ہیں۔
اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کی وارداتوں میں جو تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اسے سامنے رکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی تعیناتی کے بغیر عام انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں۔
دوسری جانب، الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں۔ اس سلسلے میں الیکشن کمشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے ہیں۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں صرف سینی ٹیشن اور صفائی کے روزمرہ امور سر انجام دیں گی اور کسی بلدیاتی ترقیاتی سکیم کا نہ اعلان کیا جائے گا اور نہ ہی اس پر کام کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں اور کنٹونمنٹ بورڈز عام انتخابات کے نتائج تک ٹینڈرز بھی نہیں دیں گے۔
 
ٹھہر گئی طبیعت اور بہل گیا دل چائے کی پیالی پاکر ۔۔۔۔۔۔۔پی کر۔ !
۔۔اور مجھے پنڈت رتن ناتھ سرشار کی کتاب ’’پی کہاں‘‘ بھی یاد آگئی ۔ اگر کوئی اُردُو کے خوبصورت ،پرکشش، دلفریب، دل رُبا،وجیہ،وقیع اور رفیع الفاظ ایک جگہ دیکھنا چاہے تو ’’فسانہ ٔ آزاد ‘‘کے مصنف،’’ ۔آزاد کے کارنامے ‘‘ کے مہم جو اور ’’بچھڑی ہوئی دلہن ‘‘ کے بانکے سجیلے راوی کی کتاب ’’پی کہاں‘‘ ضرورپڑھے۔۔
۔۔اور پڑھ کر بتائے کیا اُردُو ایسی غریب ، مفلوک الحال اور پسماندہ زبان تھی جیسی بنادی گئی ہے۔۔۔
 
آخری تدوین:
تیری یاد دل سے بھلانے چلا ہوں کہ خود اپنی ہستی مٹانے چلاہوں ۔۔
واللہ جذبہ و احساس کو جیسی زبان اُردُو کے شاعروں نے دی ہے ،فکرو خیال کی تبلیغ و ترسیل میں جیسے جھنڈے ہمارے ادیبوں نے گاڑے ہیں اور انسانی معاملات و محاکات کے نقشےجیسے ہمارے انشاء پردازوں نے کھینچے ہیں کوئی اُن کا جواب کسی اور زبان سے لائے ۔۔
لے آئے گا مگر اُردُو کا سا مزا نہیں پائے گا۔۔
 
بڑی دورسے آئے ہیں ،پیار کا تحفہ لائے ہیں ۔۔
رفیع جب گائیکی کے غیرملکی دوروں پر ہوتے تھے تو پروگراموں کی ابتداء اِسی گیت سےکرتے تھے ۔ اُن کی میٹھی ،رسیلی ، من موہنی آواز اور اُن کا سادہ ، غیرمصنوعی اور عین فطری انداز ۔۔۔ناظرین کے دلوں میں ہلچل سی مچا دیتا تھا۔۔۔
 
پ مجھ سے رہ گیا اور میں جلدی سے خیال کو بقیدِ صفحات کرنے کی دُھن میں ب پر جملہ سازی کرنے لگا۔ پ جی معاف فرمائیں ۔۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پ مجھ سے رہ گیا اور میں جلدی سے خیال کو بقیدِ صفحات کرنے کی دُھن میں ب پر جملہ سازی کرنے لگا۔ پ جی معاف فرمائیں ۔۔
اب ممکن نہیں کہ آپ کو معافی ملے۔ اگر "پ" رہ بھی گیا تھا تو آپ کو چاہیے تھا کہ"ا" کو اپنا وکیل بنا کر لے جاتے۔
 

عظیم

محفلین
نیکیاں کمائی جا رہی ہیں ماشاء اللہ السلام علیکم اور وعلیکم السلام کہہ کر
میری طرف سے بھی سب کی خدمت میں السلام علیکم
 
Top