شکیل احمد خان23
محفلین
نہیں، انکار تو نہیں میرا بھی عیدی دینے کا، لیکن یہاں تو سبھی چھوٹے ہیں، سب کو ہی دینا پڑے گی تو کہیں میں خود زکوۃ کا مستحق نہ ہو جاؤں! کاش میں بھی کسی سے عیدی مانگ سکتا تو "اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے "کر لیتا
ژولیدہ بیانی کی بھی اصلاح کردینا آپ کا شیوہ ٔ خاص اور طر ّۂ امتیاز ہے تو اب کس کم نصیب کو نقدی(عیدی)کی ضرورت رہی ، آپ کی یہی شفقتیں ہمارے لیے آپ کی طرف سے عید ی ہیں اور جناب کیا ہی کرم نوازی ہو کبھی شاعری کے زُمرے میں اپنی تازہ شاعرانہ تخلیق عطافرمادیں تو دنیا کی سیر اور خاص طور پر سپر پاور ملک میں اقامت ،جہاں دنیا بھر کے لوگ سمائے ہیں،کے انداز کااندازہ ہوجائےاُن کو جو کبھی بھی یہاں پہنچ نہیں سکتے ۔آپ کو عید کی پیشگی مبارکباد پیش ہے ، قبول فرمائیں۔