سیما علی

لائبریرین
گفتگو ہی اانسان کا عیب وہنر ظاہر کرتی ہے۔
ہ جاننا بہت اہم ہے کہ ہم اپنی بات مناسب موقع اور مناسب وقت پر کہیں۔ پھر چاہے وہ ہمیں کسی سے بھی کرنی ہو، جیسے اپنے گھر والوں سے، دوستوں سے، رشتہ داروں سے یا بچوں سے براہ راست مخاطب ہوں، کوئی محفل یا کسی تقریب میں ہوں ہمیشہ مناسب وقت کا دھیان رکھیں، بعض دفعہ نامناسب وقت پر کہی گئی صحیح بات بھی ناگوار گزرتی ہے۔کسی بھی کا انداز گفتگو اس کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ وہ اپنے اندازِ بیاں سے لوگوں پر ایک خاص تاثر چھوڑ جاتا ہے۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

الف عین

کبھی کبھی خاموشی بھی بہت ضروری ہے
 
سیما علی

لائبریرین
گل کا پوچھناا ہے کہ کتاب کتاب مل کر لائبریری بنتی ہے یا داستان؟🤔
قرین قیاس ہے کہ آپ کے آتے ہی لڑی کو پر لگ جاتے ہیں اور یہ اڑنا شروع کر دیتی ہے ہم لکھتے رہتے ہیں پر یہ کچھوے کی چال چلتی ہے ۔۔

جب اک سراب میں پیاسوں کو پیاس اتارتی ہے
مرے یقیں کو قرین قیاس اتارتی ہے

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

سیما علی

لائبریرین
غُلغُہ۔۔۔ (یعنی شور، غُل، غوغا)
یہ لفظ فارسی ہے جبکہ بعض لغات میں اسے عربی بتایا گیا۔ فرہنگ آصفیہ نے اسے فارسی قرار دیا ہے۔ {اب معاملہ یہ ہے کہ عربی میں لفظ غَلغَلہ موجود تو ہے، مگر مختلف معانی کے ساتھ۔ عربی میں لفظ ’’غَلغَہ‘‘ (دونوں غین پر زبر کے ساتھ) کا مطلب ہے، چلنے میں جلدی کرنا (مصباح اللغات ۔ گویا موجودہ دور کی Brisk walk جو آج کل ہمارے یہاں بعض نوجوان لڑکیاں اور خواتین کسی کی رہنمائی کے بغیر ہی کرتی دِکھائی دیتی ہیں۔
اردولغت بورڈ کی مختصر لغت (جلد دُوَم) میں لفظ غُلغُلہ کو عربی الاصل بتا کر معانی اس طرح درج کیے گئے ہیں: ۱۔شور، غوغا، ہنگامہ ۲۔ شُہرہ، دُھوم ، شہرت۔ اسی لغت میں ’’غُلغُلہ اُٹھنا‘‘ (محاورہ) کا مطلب یوں بیان کیا گیا: شہرت ہونا، دھوم مچنا، شوروغوغا ہونا۔ یہاں ہم اپنی مرغوب وشیریں زبان فارسی کا رُخ کریں تو فارسی میں غلغلہ اَنداختن کا مطلب ہے، تہلکہ مچادینا ؎ عاقبت ِمنزلِ ما، وادی ٔ خاموشانست/حالیا غلغلہ دَرگنبد ِ افلاک اَنداز (فرہنگ فارسی یعنی جدیدلغات فارسی از ڈاکٹر عبداللطیف)۔ فرہنگ آصفیہ میں مندرجہ بالا کے علاوہ ، ہُلّڑ، فُغاں اور دھاک جیسے الفاظ بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
ظہور کا وقت آگيا ہے امام سے لو لگائے رکھنا
ظہور کا وقت آگيا ہے حرم پہ نظریں جمائے رکھنا
ظہور کا وقت آگيا ہے چراغ الفت جلائے رکھنا

نہ نیند آئے نہ اونگھ آئے رکھو ہر ایک پل نظر جمائے
دل ونظر سے کہ سامرہ سے نہ جانے کس راستے سے آئے
ظہور کا وقت آگیا ہے ہر ایک رستہ سجائے رکھنا

نہ حب دنیا سے کچھ علاقہ نہ غیر سے راہ و رسم رکھنا
تمہاری دولت ہے علم و تقوی کرے گا دجّ۔ال اس پہ حملہ
ظہور کا وقت آگيا ہے تم اپنی پونجی بچائے رکھنا

یہی کہیں آس پاس ہوگا وہ آنے والا تھا آچکا ہے
حواری عیسی کے ساتھ ہونگے موالی مولا کے ساتھ ہونگے
ظہور کا وقت آگیا ہے موالیوں سے بنائے رکھنا

سوائے چند ایک ظہور کی سب علامتیں پوری ہوچکی ہیں
بصیرت و معرفت تمہاری عدو حق کو کھٹک رہی ہیں
ظہور کا وقت آگيا ہے دل و نظر کو بچائے رکھنا

نئے نئے نغمہ ہائے الفت جو روز کہہ کہہ کے لا رہے ہو
پڑھے زیارت جو سبط جعفر امام کے در پر آ پڑے ہو
ظہور کا وقت آگیا ہے تم اپنا بستر لگائے رکھنا

– سبطِ جعفر صاحب کا کلام​

الف نظامی صاحب​

آپکی نذر
 
سید عاطف علی

لائبریرین
صحیح ہی ہیں ساری باتیں آپا ۔ البتہ یہ بات نہیں لکھی اس لفظ کے ضمن میں ۔
غلغلہ ایک افغان شہر بھی ہے جو وسطی صوبے بامیان میں کہیں واقع ہے ۔ اس شہر کا نام تاتاری حملوں کے شور غل کی وجہ سےغلغلہ پڑ ا ۔ واللہ اعلم۔
بامیان وہی صوبہ ہے جہاں پہاڑوں میں بدھ مت کے دیوتاؤں کے دیو قامت مجسمے اس صدی کے شروع میں طالبان نے بارود سے مسمار کر دئیے تھے ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
صحیح ہی ہیں ساری باتیں ہی آپا ۔ البتہ یہ بات نہیں لکھی اس لفظ کے ضمن میں ۔
غلغلہ ایک افغان شہر بھی ہے جو وسطی صوبے بامیان میں کہیں واقع ہے ۔ اس شہر کا نام تاتاری حملوں کے شور غل کی وجہ سےغلغلہ پڑ ا ۔ واللہ اعلم۔
بامیان وہی صوبہ ہے جہاں پہاڑوں میں بدھ مت کے دیوتاؤں کے دیو قامت مجسمے اس صدی کے شروع میں طالبان نے بارود سے مسمار کر دئیے تھے ۔
شفتالو بھی ملتے ہیں وہاں کہ نہیں ذرا یہ تو بتائیے بھیا ۔۔غلغلہ شہر ہمارے لیے نیا ہے ۔ابھی پڑھا ہم نے ۔۔دنیا بھی کیاہے !!!! تسخیر کیجیے تو بس کرتے جائیے ۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شفتالو بھی ملتے ہیں وہاں کہ نہیں ذرا یہ تو بتائیے بھیا ۔۔غلغلہ شہر ہمارے لیے نیا ہے ۔ابھی پڑھا ہم نے ۔۔دنیا بھی کیاہے !!!! تسخیر کیجیے تو بس کرتے جائیے ۔۔۔
سفید شفتالو یا کالے ؟ یہ تو بتائیے آپا۔
 
سیما علی

لائبریرین
سارس اور لومڑی کی کہانی پتہ نہیں کیوں یاد آئی ۔شاید ۔اس لئے بھی کہ میکائیل کو سنانے کے لئے یاد کرنا پڑتیں ہیں ۔۔
 
Top