سیما علی

لائبریرین
ذرا ایک خوبصورت بات سننیے۔۔
انگلینڈ کے کسی باغ میں پھولوں کی نہایت خوبصورت کیاریوں میں کام کرتے ہوئے مالی سے کسی سیاح نے پوچھا ، آپ کو کتنا وقت لگا اِن خوبصورت کیاریوں کو بنانے میں ۔ مالی نے مسکرا کر جواب دیا ، اِ ن کیاریوں کو بنانے میں تو چند ماہ ہی لگے ہیں مگر عوام کو یہ بتانے میں برسوں لگے کہ اِنہیں توڑنا نہیں ہے ۔۔۔۔
اور یہی بات ہمیں پاکستان میں بھی عوام کو سیاحت کے آداب سیکھانے کی ضرورت ہے ۔ کوئی ادارہ آگے بڑھے اور یہ ذمہ داری اُٹھائے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
حال کے اندر ہے قلندر کاقال۔۔خوش نصیب ہیں وہ جنہیں وہ قال نصیب ہوا جو صدقِ مقال کا مفہوم ادا کرتا ہے۔ مبارک ہیں وہ جنہیں وہ حال عطا ہوا جو قال کو اپنی گرفت میں رکھتا ہے۔۔۔۔۔
سید عاطف علی بھیا ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
چائے بھی صحت کے لیے مفید ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ دو یا دو سے زائد کپ سیاہ چائے (بلیک ٹی) پینے سے انسان صحت مند رہتا ہے اور لمبی عمر پا سکتا ہے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
چائے بھی صحت کے لیے مفید ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ دو یا دو سے زائد کپ سیاہ چائے (بلیک ٹی) پینے سے انسان صحت مند رہتا ہے اور لمبی عمر پا سکتا ہے۔
جو آدمی تین تین مگ دودھ والی چائے کے پیے اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
 

سیما علی

لائبریرین
چائے وائے تیار ہے آپا؟
اوہو۔۔۔ یہ تو بد تہذیبی ہے روفی، پہلے سلام دعا تو کر لو۔۔۔
السلام علیکم آپا، آپ کیسی ہیں۔ 🙂
زور دار جواب آپا کی طرف سے
وعلیکم السلام
بھیا۔۔بارش میں آپ تو ٹریفک جام میں نہیں پریشان ہوئے
چاند میاں بھی تو دبئی میں ہیں ۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ثمرین کے ہاں چائے کی دعوت پر جانا تھا اور آپ ژوب کی طرف چل دیں🙂
آپا، بارش نے شارجہ اور دبئی کا حشر کیا ہے، میں تو راس الخیمہ میں ہوتا ہوں۔
پر بارش اور سیلاب سے نقصان تو راس الخیمہ میں بھی ہوا ۔۔موسمیات کے قومی مرکز نے پیر اور منگل کو بھی بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک دن میں اگر دوسال جتنی بارش ہوجائے تو پھر ایسے حالات تو کہیں بھی ہوسکتے ہیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ اپنی حفظ وامان میں رکھے سب کو ۔۔قدرتی آفات سے محفوظ ۔
 

سیما علی

لائبریرین
یو اے ای میں اب تک بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔۔۔طوفانی بارشوں نے دبئی مال اور مال آف دی ایمریٹس جیسے بڑے کاروباری مراکز کو بھی متاثر کیا ہے۔۔۔۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بارش ہوئی تھی پچھلے اتوار ۔۔آسمانی بجلی بھی گری تھی ۔۔وہ ہمارے جاننے والے ہیں جنکے گھرپر گری خاصا نقصان ہوا ۔شکر ہے اللہ پاک نے جانوں کو بچا لیا ۔۔
یا اللّٰه کرم فرما۔
ہمارے شہر ڈیرہ غازی خان میں بھی بتا رہے تھے کہ کہیں پر بجلی گری ہے۔
لیکن بجلی کی کڑک نے بچوں کو ہی کیا بڑوں کو بھی خوفزدہ کر دیا تھا۔ پھر مجھے رہ رہ کر فلسطین کا خیال آتا ہے جہاں پر روز ان بجلیوں کی آفت سے کئی گنا بڑی آفتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
 
Top