گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم ہر روز یوں کیا کرتے ہیں کہ رات سونے سے پہلے بالکونی میں پرندوں کے لیے بریڈ ڈال دیا کرتے ہیں تا کہ صبح سویرے کھا سکیں۔ گزری رات میں بھی ایسا ہی کیا لیکن ساتھ میں کچرے والا بیگ بھی باہر رکھا کہ اگلے نیچے ڈسٹ بن میں ڈال دیں گے۔ بھول گئی تھے پرندوں کی چونچیں نوکیلی ہوتی ہیں۔ ابھی دیکھا تو بالکونی میں خربوزے کے چھلکے ، بیج اور دیگر مال و متاع لاوارثوں کی طرح بکھرا پڑا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے تو ہم تیز ہوا ہونے کی وجہ سے بالکونی میں جانے سے گھبرا رہے ہیں لیکن ہواؤں نے شاید ساتھ دینے کی ٹھانی ہوئی ہے تبھی تو وہاں سے کچرا کم ہوتا جا رہا ہے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نہیں معلوم ہو گا پہلے لیکن اب تو معلوم ہو چکا ہے نا روفی بھیا۔
مگر جو تخیل میں مزا تھا حقیقت سن کر وہ مزا تو کرکرا ہو گیا۔

میں سمجھا تھا کہ کسی پرندے کو خوراک دیتے ہوئے کوئی مستی کی جس کی وجہ سے ٹھونگیں کھانا پڑیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ابھی دیکھا تو بالکونی میں خربوزے کے چھلکے ، بیج اور دیگر مال و متاع لاوارثوں کی طرح بکھرا پڑا ہے۔
لاوارث نہ تھا مال ۔ بلکہ شکر کرو کہ وارثوں تک پہنچ گیا ۔ سیانے کہتے ہیں نا کہ -حق بہ حق دار رسید۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
قیاس ہوتا ہے کچھ لوگوں کا کہ پرندوں کو کھانا دینے سے رزق بڑھتا ہے۔
لیکن سوال یہ ہے کہ صرف پرندوں کو ہی کیوں۔ کسی کی بھی خوراک کا انتظام کرو گے تو اللّٰه پاک تو خوش ہوں گے نا۔۔۔۔
 
Top