گُلِ یاسمیں

لائبریرین
قیاس ہوتا ہے کچھ لوگوں کا کہ پرندوں کو کھانا دینے سے رزق بڑھتا ہے۔
لیکن سوال یہ ہے کہ صرف پرندوں کو ہی کیوں۔ کسی کی بھی خوراک کا انتظام کرو گے تو اللّٰه پاک تو خوش ہوں گے نا۔۔۔۔
غور کیا تو اپنے سے یہ جواب ملا کہ پرندوں کے آنے جانے سے رونق بھی لگی رہتی ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
"زلفِ دراز" کتنی دراز ہوتی ہیں۔
مومن تو کہتے ہیں۔
الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں
لو آپ اپنے جال میں صیاد آ گیا
ڑے ڑے کوئی وگ لگی حسینہ تو نہیں راستہ کاٹ گئی صبح سویرے۔
آپ سوچیئے تب تک ہم چائے پیتے ہیں اور جیتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
"زلفِ دراز" کتنی دراز ہوتی ہیں۔
مومن تو کہتے ہیں۔
الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں
لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا
رہ رہ کے ہنسی آ رہی مومن کے یار کی دراز زلفوں کا سوچ کر کہ کاہے کو ایسی قیمتی چیزیں ادھر ادھر رکھ دیں کہ بزرگوں کا پاؤں الجھتا رہے
 
Top