محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ظلم کیا ہمارے ہاں جمعہ کی چھٹی ختم کر کے، اب اسی وجہ سے جمعہ نماز بھی دیر سے ادا کی جاتی ہے اور چھٹیوں کا معاملہ بھی عجیب و غریب بنا دیا گیا۔
سرکاری چھٹی ہفتہ ، اتوار کر دی۔ پرائیویٹ سیکٹر میں کہیں جمعہ کی چھٹی ہے تو کہیں ہفتے کی اور کہیں اتوار۔۔۔۔۔
 
غور کیجئیے بالکل سادہ سے اصول ہیں۔
جب آپ مراسلہ لکھنے لگیں تو آخری مراسلہ دیکھیں کہ کس حرف سے شروع کیا گیا ہے۔ پھر آپ اس سء پہلے والے حرف سے مراسلہ لکھئیے۔
جیسے یہ والا ہم نے "غ" سے لکھا ہے۔ تو ہمارے بعد جو مراسلہ لکھے گا وہ "ع" سے لکھے گا۔
اس کے بعد جو آئے گا ظ سے، پھر ط سے۔۔۔
عاجز آ گیا ہوں میں ان حروف تہجی کے کھیلوں سے۔

یہ ویسے میرے خیال سے اصول کے مطابق ہو گیا ہے مگر کئی حروف مشکل اور ان سے لفظ اور پھر جملہ ازحد مشکل ثابت ہوتے ہوں گے۔
 
عظیم

محفلین
عاجز آ گیا ہوں میں ان حروف تہجی کے کھیلوں سے۔

یہ ویسے میرے خیال سے اصول کے مطابق ہو گیا ہے مگر کئی حروف مشکل اور ان سے لفظ اور پھر جملہ ازحد مشکل ثابت ہوتے ہوں گے۔
طریقہ تو بہت سادہ سا ہے اس کھیل کا، حیرت ہے کہ آپ اتنا پرانا رکن ہونے کے باوجود اس کھیل میں مشکل کا شکار ہیں۔ میرا مراسلہ ط سے تھا اب جو آگے شخص مراسلہ کرے گا وہ ض سے کرے گا اور اس سے اگلا ص سے، بس اسی طرح حروف تہجی کی ترتیب میں الٹے پاؤں چلتے جانا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عاجز آ گیا ہوں میں ان حروف تہجی کے کھیلوں سے۔

یہ ویسے میرے خیال سے اصول کے مطابق ہو گیا ہے مگر کئی حروف مشکل اور ان سے لفظ اور پھر جملہ ازحد مشکل ثابت ہوتے ہوں گے۔
ضروری تھا کہ آپ "ط" سے لکھتے کیونکہ جس وقت آپ نے مراسلہ لکھا آپ سے پہلے "ظ" کا استعمال ہواا تھا۔
اب جرمانے کے طور پر آپ کو روزانہ اس لڑی میں آنا ہو گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
طریقہ تو بہت سادہ سا ہے اس کھیل کا، حیرت ہے کہ آپ اتنا پرانا رکن ہونے کے باوجود اس کھیل میں مشکل کا شکار ہیں۔ میرا مراسلہ ط سے تھا اب جو آگے شخص مراسلہ کرے گا وہ ض سے کرے گا اور اس سے اگلا ص سے، بس اسی طرح حروف تہجی کی ترتیب میں الٹے پاؤں چلتے جانا ہے
صبر کا کتنا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے نا سکھانے میں۔
اب ہمیں خوب اندازہ ہو رہا کہ ہمیں سکھانے کو آپ لوگوں نے کیسی مشقت کی ہو گی۔ ہمیں تو ویسے بھی سمجھ دیر ہی سے آتی ہے۔
 
Top