گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل خیال رکھ رہی ہے اچھی طرح اس کا ۔ ثمرین مطمئن تو ہم بھی مطمئن ۔
ظاہر ہے کہ سچ کہے بنا نہ رہیں گے کہ کہاں گل کے خیال رکھنے پہ اتنا بھروسہ کر لیا۔ آج کل ہماری طرف چوٹ پہ چوٹ کھانے کا سیزن جاری ہے بھیا۔ یاں مگر باتوں کی حد تک ضرور خیال رکھ رہے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نکاح پیاز کا ٹماٹر سے ہو سکتا ہے۔ کیوں کہ ٹماٹر مرد ہے اور پیاز عورت۔
طوطے بھی متفق ہیں ہماری اس بات سے کہ قبول نہیں کریں گے دونوں کی برادری والے۔ کہاں ٹماٹر اور کہاں پیاز۔جوڑی بن بھی گئی تو نبھے گی کیسے۔
 

سیما علی

لائبریرین
زبردست ہوگی پھر تو
یہ یونیک سلاد ہے
بھیا ۔۔


ژوبی سلاد تھا وہ۔
اس میں ٹماٹر پڑتے ہی نہیں ۔ پیاز تنہا محسوس کرتی ہے اس میں خود کو ۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 

سیما علی

لائبریرین
'ڑ' سے شعر بنا کر ہم نے
حیراں سب کو کر ڈالا
دیکھو دیکھو پیار نے آ کر
دل میں کیسا ڈر ڈالا
میں نے فتنہ اُس کے گھر میں
اُس نے میرے گھر ڈالا
ارمانوں کے خون سے ہم نے
دیس کا دامن بھر ڈالا....
 

سیما علی

لائبریرین
رحمتِ الٰہی کا تصور
نظامِ قدرت کا ایک ایک گوشہ رحمتِ الٰہی کی منہ بولتی تصویر ہے۔ عالمِ ہستی میں ظہور پذیر ہونے والا کوئی بھی پہلو ایسا نہیں ہے جو رحمتِ الٰہی پر دلالت نہ کرتا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ خالقِ کائنات نے اپنی ذات کی نسبت واضح طور پر لزومِ رحمت کا حکم صادر فرمایا: اس نے اپنی ذات پر رحمت لازم فرما لی ہے۔(سورۃ الانعام۔ 12) ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا : آپ (ان سے شفقتاً) فرمائیں کہ تم پر سلام ہو تمہارے ربّ نے اپنی ذات کے (ذمہ کرم) پر رحمت نازل لازم کر لی ہے۔ (سورۃ الانعام۔54)
 

سیما علی

لائبریرین
خیر: امام راغب اصفہانی نے خیر کی دو اقسام بیان کی ہیں۔
خیر مطلق: جو ہر حال میں، ہر ایک کے نزدیک پسندیدہ ہو جب کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’وہ خیر کچھ بھی خیر نہیں جس کے بعد آگ ہو اور وہ شر کچھ بھی شر نہیں جس کے بعد جنّت حاصل ہوجائے۔‘‘

خیر و شر مقید: دوسری قسم وہ ہے جس میں ایک خیر، ایک کے لیے خیر اور دوسرے کے لیے شر ہو، جسے دولت کسی کے لیے خیر ہو سکتی ہے اور کسی کے لیے شر۔
 

سیما علی

لائبریرین
حج میں شرکت کا ہدف کیا ہے؟ مسلم امہ کے افراد کے دلوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور مسلم امہ کا اتحاد۔ کس کے ‏مقابلے میں؟ کفر، ظلم، استکبار، انسانی و غیر انسانی بتوں کے مقابلے میں، ان تمام چیزوں کے مقابلے میں جنہیں ختم کرنے ‏کے لئے اسلام آیا۔
امام خامنہ ای ‏
 

سیما علی

لائبریرین
چاہیے مومن کو
کامل ایمان رکھنے والے کو
کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کے لیے بھی وہی پسند کرے، جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ پسند کرنے کے معنی یہ ہیں کہ وہ ان تمام دینی و دنیاوی امور میں اس کے لیے خیر خواہانہ رویہ رکھے، جن میں اس کا فائدہ ہو، بایں طور کہ بھلائی کی طرف اس کی راہ نمائی کرے، اچھائی کی نصیحت کرے، برائی سے منع کرے اور ہر وہ شے اس کے لیے چاہے جو وہ اپنے لیے چاہتا ہے نیز اس کی طرف اس کی راہ نمائی بھی کرے اور جو شے اسے ناپسند ہو اور اس میں کوئی نقصان یا ضرر ہو،اسے اس سے دور ہٹائے۔
حضرت
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا، جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند نہ کرے، جو اپنے لیے کرتا ہے“۔
صحیح - متفق علیہ
 

سیما علی

لائبریرین
چائے اورچاہت کا جوڑ
چاہ سے لبریز کڑک چائے سے لطف اندوز
ہوتے ہوئے یہ سوچ رہیں اگر چائے نہ ہوتی تو یہ چاہت بھی نہ ہوتی ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
جلدی بنائیں انکو کہیے دوپہر کے لنچ تک تیار ہوجائے
کہیں یہ نہ سمجھ رہی ہوں کہ ڈنر پہ چاہیے ...



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20

فوری طور پہ چقندر گوشت پیش کیا جائے ثمرین
 
Top