محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نہیں موجود تو ہیں لیکن کچھ کھری کھری سننے کو ملیں یا مطلع صاف رہا۔
ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ بیگم صاحبہ جو ہوئیں۔
غور سے سنو بھئی، بیگم سے کوئی کم عقل ہی بحث کرتا ہے۔
اس لحاظ سے سیانا بندہ تو ہمیشہ کھری کھری سے محفوظ ہی رہتا ہے۔ 😂😂
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
لالا جی کے باغ میں دوشالہ اوڑھے کھڑی تھی
بھلا کون؟
یہ پہیلی کچھ اس طرح سے ہے
ہری تھی من بھری تھی موتیوں سے جڑی تھی
لالا جی کے باغ میں دوشالہ اوڑھے کھڑی تھی
بوجھو تو جانیں
سیما علی
محمد عبدالرؤوف
سید عاطف علی
الف نظامی
عظیم
وجی
فہیم
ظفری
عبدالرؤف کی طرف سے جواب ہے "مٹر"
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
طبیعت اور مزاج بے قابو سے لگتے ہیں روفی بھیا۔ آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن بھابھی نے خوب کلاس لی ہے۔😂
شاید میری کال کانفرنس کال پر شفٹ ہو گئی ہو گی، تبھی گل کو پتا چل گیا 🤔
مکئی کا بھٹا بھی ہو سکتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شاباش کوئی جلدی سے ہمیں بتا دے کہ مصالحہ اور مسالہ میں کیا فرق ہے۔ ہمیں سمجھ ہی نہیں آتی کپ کون سا والا مسالہ لکھیں۔ پھر کبھی ایک اور کبھی دوسرا لکھ دیتے ہیں۔
 
Top