ڑے !!!!!تاریخی طور پر یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ لیاری کے باشندے کراچی میں سکونت اختیار کرنے والے اولین افراد تھے جس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ لی مارکیٹ پر واقع پاکستان کی قدیم ترین امام بارگاہوں میں سے ایک، امام بارگاہ بارہ معصومین ہے جہاں میروں اور تالپوروں کے عہد کے این او سی موجود ہیں جوعزاداری جلوس نکالنے سے متعلق ہیں اور اس وقت محرم کے جلوس لی مارکیٹ سے گارڈن تک جاتے تھے کیونکہ اس کے بعد شہر کی حدود ختم ہوجاتی تھی۔
کراچی کی تاریخ پر لکھی گئی ایک اہم کتاب، The Dual City: Karachi During the Raj میں معروف آرکیٹیکٹ، یاسمین لاری لکھتی ہیں کہ 1890 تک لیاری کی آبادی 24,600 افراد تک جا پہنچی تھی۔ ان اعداد و شمارسے ثابت ہے کہ پاکستان بننے سے قبل ہی لیاری گنجان آبادی کا حامل علاقہ تھا۔