فی الحال
بڑا مسئلہ پاکستانی بلے بازوں کا ہے ۔کچھ چیزیں وطن پرستی ہوتی ہیں اور کچھ سچائی ہوتی ہیں ۔ یہ مانا کہ پاکستان میں کئی بڑے بڑے بلے بازوں نے دنیائے کرکٹ میں اپنا نام بنایا ہے ۔ لیکن ایک سچ یہ بھی ہے کہ وہ اپنے ان ادوار میں کئی عالمی بلے بازوں سے کہیں پیچھے تھے ۔ پاکستانی کرکٹ میں لٹل ماسٹر حنیف محمد ، ظہیر عباس ، جاوید میانداد ، انضمام الحق ، سعید انور ، محمد یوسف اور یونس خان سمیت کچھ ہی نام ہیں جن کا مقابلہ آل ٹائم گریٹ پلیئرز سے ہو سکتا ہے ۔ پاکستانی کرکٹ کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں تو کبھی بھی بیٹنگ لائن ہماری قوت نہیں رہی ۔ پاکستان کو 80 فیصد سے زائد میچ باؤلرز نے ہی جتوائے ہیں ۔ پاکستانی بلے باز ہمیشہ سے ہی اپنی غیر مستقل مزاجی کی وجہ سے مشہور ہیں ۔