سیما علی

لائبریرین
تو ثمرین بٹیا اب دیر ہوگئی ہم نے بنا لی چائے صرف ٹرالی لے آئیں ۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔۔۔20
 

سیما علی

لائبریرین
یہ کہنا ہے
سابق کرکٹر مدثر نذر کا ماننا ہے کہ نیویارک کی پچ مکمل تیار نہیں اور اگر اس پر کچھ میچ کروا لیے جاتے تو صورتحال بہتر ہوتی۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مدثر نذر کا کہنا تھا کہ اگلے میچ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو کچھ دن ملے ہیں اور شاید ٹیم کو نئی پچ ہی ملے گی جس پر گھاس کاٹا گیا ہو گا، پانی دے کر رول وغیرہ کیا گیا ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے مقابلے میں انڈین ٹیم ’ہر لحاظ سے بہتر ہے۔‘
’ہم اپنے فاسٹ بولز کی بہت بات کرتے ہیں لیکن ہمارے بولرز اتنے موثر نہیں ہیں جتنے انڈیا کے ہیں۔‘
تاہم وہ کہتے ہیں کہ ’جب آپ ایک غیر متوقع، انڈر کوکڈ پچ پر کھیلتے ہیں تو چھوٹی، کمزور ٹیم کو اس کا فائدہ ہو جاتا ہے کیونکہ چیزیں برابری کی سطح پر آ جاتی ہیں۔‘
مدثر نذر کہتے ہیں کہ یہ پچ بہت غیر متوقع ہے۔ ’کوئی پتا نہیں وراٹ کوہلی، روہت شرما کو دو تین اچھی بالز پڑ جائیں جس کا پاکستان کو فائدہ ہو سکتا ہے۔‘ تاہم ان کا ماننا ہے کہ ایسا صرف اسی صورت میں ممکن ہے اگر پاکستان کا بولنگ اٹیک منظم ہو اور نپی تلی بولنگ کرے۔
مدثر نذر کا ماننا ہے کہ ’پچ سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ خاص کر ٹی ٹوئنٹی میں جہاں شائقین چوکے چھکے دیکھنے آتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہرا دے گا۔۔۔
امریکہ پاکستان کو
کرکٹ میچ میں یہ کبھی کرکٹ کے شائقین نے سوچا نہ تھا ۔۔
امریکہ کے شہر ڈیلس میں ہونے والے میچ میں پاکستان کی شکست
انتہائی دکھ کا باعث بنی ۔۔
پاکستان ٹیم اس سے پہلے بھی اپنے سے کمزور ٹیموں سے شکست کھا چکی ہے لیکن یہ شکست شاید ان تمام اپ سیٹس سے زیادہ سنگین معلوم ہوتی ہے ا
 

سیما علی

لائبریرین
ویسے
سونے پر سہاگہ یہ کہ امریکہ پہلی مرتبہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کھیل رہی تھی اور یہ شکست سپر اوور میں جا کر ہوئی جب پاکستان 19 رنز کا ہدف بنانے میں ناکام رہا۔



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔۔۔20
 
یہ شکست شاید ان تمام اپ سیٹس سے زیادہ۔۔۔
نادانی تو دیکھیں اعظم خان کی ۔۔۔۔۔۔خود کو معین خان کی بجائے برائن لارا کا بیٹا سمجھتا تھابلکہ رفتہ رفتہ برائن لارا ہی سمجھنے لگا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انوکھا لاڈلا۔۔۔۔ہر لاڈلے کے لیے اِس میں عظیم سبق ہے۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
نیو یارک کا یہ سٹیڈیم 32 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس کے لیے خصوصی طور پر آسٹریلیا میں ٹاہوما گھاس کی دس پچیں تیار کی گئیں جنھیں پہلے فلوریڈا اور بعد میں
نیو یارک لا کر اس میدان میں نصب کیا گیا۔
 

سیما علی

لائبریرین
نادانی تو دیکھیں اعظم خان کی ۔۔۔۔۔۔خود کو معین خان کی بجائے برائن لارا کا بیٹا سمجھتا تھابلکہ رفتہ رفتہ برائن لارا ہی سمجھنے لگا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انوکھا لاڈلا۔۔۔۔ہر لاڈلے کے لیے اِس میں عظیم سبق ہے۔۔۔
لیکن بھیا کچھ بھی ہو !!!!ہمیں بہت دکھ ہوتا ہے انکے ہارنے پر ۔۔
کچھ بھی ہو آخر دل ہے پاکستانی ۔۔۔ہمارے میکائیل تو اتنا روتے ہیں جب پاکستان ہار جاتا ہے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
گرین شرٹس
دیکھ کر ہی پاکستانیو ں کے دل دھڑکتے ہیں
ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے ۔ دو ٹیمیں میدان میں ہوں تو ایک کو ہارنا ہی ہوتا ہے ۔
لیکن
ڈھنگ سے کھیلنا ضروری ہے۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
کیسے ہیں آپ سب ہمارا سلام آپ سب کی خدمت میں ۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔۔۔20
 
Top