سیما علی
لائبریرین
عربی الاصل بتا کر
اردولغت بورڈ کی مختصر لغت (جلد دُوَم) میں لفظ غُلغُلہ کو
معانی اس طرح درج کیے گئے ہیں: ۱۔شور، غوغا، ہنگامہ ۲۔ شُہرہ، دُھوم ، شہرت۔ اسی لغت میں ’’غُلغُلہ اُٹھنا‘‘ (محاورہ) کا مطلب یوں بیان کیا گیا: شہرت ہونا، دھوم مچنا، شوروغوغا ہونا۔ یہاں ہم اپنی مرغوب وشیریں زبان فارسی کا رُخ کریں تو فارسی میں غلغلہ اَنداختن کا مطلب ہے، تہلکہ مچادینا ؎ عاقبت ِمنزلِ ما، وادی ٔ خاموشانست/حالیا غلغلہ دَرگنبد ِ افلاک اَنداز (فرہنگ فارسی یعنی جدیدلغات فارسی از ڈاکٹر عبداللطیف)۔ فرہنگ آصفیہ میں مندرجہ بالا کے علاوہ ، ہُلّڑ، فُغاں اور دھاک جیسے الفاظ بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔