سیما علی

لائبریرین
چلیں اب پیر صاحب والی بات کو چھوڑ کر اس معمہ کو پہلے حل کرتے ہیں کہ کن کی بات ہو رہی ہے۔
آپ کا حواب تو سیما آپا کو بھی شش و پنج میں ڈال دے گا
جلدی سے بتائیں پیر سائیں
.. مٹھے چول کھاندا اے

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔۔۔20
 

سیما علی

لائبریرین
مولانا جلال الدین رومی
جن کے بارے میں برطانوی مذہبی سکالر اور صوفی روایت کے استاد اینڈریو ہاروی نے کہا ہے کہ ’رومی ایک عظیم صوفی تھے جو اپنی دانشوری میں افلاطون تھے تو اپنے وژن اور صادق جذبے میں مہاتما بدھ تھے۔‘
 

سیما علی

لائبریرین
لیجیے بٹیا سننیے
یہی نہیں رومی کی بانسری کو کسی نے قدیم یونانی مذہب اور اساطیر کے دیوتا پین سے ملایا ہے جو جنگل، چرواہوں اور ریوڑ کے دیوتا ہیں اور دیہاتی موسیقی اور فی البدیہیت کے ماہر اور اپسراؤں کے ساتھی ہیں تو کسی نے رومی کی ’نالۂ نے‘ (بانسری کی فریاد) کو ’مرلی کی تان‘ یعنی ہندوؤں کے بھگوان سری کرشن کی بانسری سے ملایا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نئی نئی آئیں یونان سے دیکھیے عاطف بھیا
لیکن ہم نے تو محفل میں آنے کا بولا۔۔۔ یونان ابھی کہاں چھوڑنے والا۔ سارا فلسفہ سکھا کر، فالسے کا شربت پلا کر بھجے گا۔۔۔ اسی پیالے میں جس میں سقراط نے زہر پیا تھا
 

سیما علی

لائبریرین
کیوں نہ بتائیں کہ
امریکی شاعر اور جارجیا یونیورسٹی میں فیکلٹی کولمین بارکس نے لکھا ہے کہ کس طرح انگریزی کے معروف شاعر رابرٹ بلائی نے انھیں رومی سے متعارف کروایا۔
وہ لکھتے ہیں کہ یہ سنہ 1976 کا واقعہ جب رابرٹ بلائی نے انھیں ایک بوسیدہ سی کتاب سے رومی کے کلام کے انگریزی ترجمے کا اقتباس سنانا شروع کیا اور بارکس کو یہ محسوس ہوا کہ گویا ان پر علم و آگہی کا ایک نیا دبستان کھل گیا اور وہ ایک عالم محویت میں بلائی کو سنتے رہے۔
 
Top