سیما علی

لائبریرین
جلدی سے دیکھیں بھیا کہ کتنی بڑی تعداد ہے
پاکستان میں رجسٹرڈ 14 لاکھ
افغان
ہیں
اقوام متحدہ کے ذریعے ان کے وطن واپس بھیجا جائے گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ٹوٹی ہے قیامت گرمی کی شدت سے غریبوں پہ
ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے گرمی میں اموات سے متعلق ایدھی فاؤنڈیشن کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ایچ آرسی پی کا کہنا تھا کہ موسمی صورتحال کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر فوری اقدامات کرنا ہونگے۔
ادارے نے کہا کہ وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کو صورتحال پر فوری کارروائی کرنا چاہیے، مستقبل میں ایسی اموات کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔
کمیشن نے کہا کہ شاہراہوں کے کنارے ہنگامی کیمپس قائم کیے جائے، کولنگ سینٹرز بنائے جائیں اور لوگوں کے لیے پینے کے پانی کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔
اسپتالوں، کلینکس اور خیراتی اداروں کو گرمی کے متاثرین کےعلاج کیلئےالرٹ رہنا چاہیے، طویل مدتی اقدامات کے سلسلے میں کم کاربن کولنگ ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی جائے۔
ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا تھا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پارکس، ٹرانسپورٹ اور گرمی روکنے کے اقدام کو شامل کیا جائے۔
خیال رہے کہ ایدھی کی رپورٹ کے مطابق 5 دن میں گرمی کے باعث بیماریوں سے اندازاً 568 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
20ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑ
 

سیما علی

لائبریرین
تنخواہ یا الاونسز نہیں لوں گی اگر کوئی تنخواہ یا الاونسز جاری کئے گئے تو منسوخ کر دیں۔
کہنا ہے یہ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ اور الاونسز نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کاش سب کے ایسے فیصلے آئیں
ان کا کہنا تھا کہ کیا اس عہدے سے انصاف کر رہے ہیں جس کیلئے ہمیں منتخب کیا گیا؟ ہمیں نئی سیاسی حکمت عملی کا آغاز کرنا ہو گا جب صدر پاکستان اتحاد کی بات کرتے ہیں وہ وقت کی ضرورت ہے کسی بھی مسئلے کا حل الزام تراشی نہیں ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
پر کوئی
شاہ خرچیوں کی وجہ سے خبروں میں ہے تو کوئی شاہ کی پرچیوں کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ عموماً شاہ خرچیاں پرائے مال پر ہی ہوتی ہیں۔ مالِ مفت دل بے رحم‘ کسی نے یوں ہی نہیں کہا ’قومی خزانہ‘ سرکاری خزانہ یا ہر وہ خزانہ جو اپنا نہ ہو صاحب اختیار و اقتدار نہ صرف اس سے خود فیضاب ہوتا ہے بلکہ قریبی افراد کی بھی موجیں کروا دیتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
بس کوئی
بڑے بھائی کی محنت کو پانی کی طرح بہاتا ہے
کوئی والدین کی کمائی کو لٹا رہا ہوتا ہے
درحقیقت یہ مائنڈ سیٹ ہے‘ فضول خرچی بھی ایک کیفیت کا نام ہے۔ یہ مالداروں پر بھی آتی ہے اور غریبوں پر بھی‘ لیکن شرط یہ ہے کہ مال اپنا نہ ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک طرف
قائد اعظم جو ایک صاحب ثروت شخص تھے
زندگی میں لاکھوں / کروڑوں کمائے اور خرچ بھی کئے۔ مگر جب پاکستان کے گورنر جنرل بن گئے تو ان کی سادگی و کفایت شعاری دیکھنے کے لائق تھی۔ ایک شب کھانے کی میز پر صرف تین لوگ تھے۔ قائد، محترمہ فاطمہ جناح اور ایک مہمان۔ کھانا ختم ہوا اور مہمان چلا گیا،ایک تو
اے ڈی سی
کے لئے
پیغام آیا کہ گورنر جنرل صاحب یاد فرما رہے ہیں۔ حاضر ہوا ، تو صاحب نے پوچھا کہ پھل کے بارے میں کیا آرڈرز ہیں۔ بولا، جناب ! یہی کہ جتنے مہماں اُتنے سیب۔ قائد ناگواری سے بولے تو پھر حکم عدولی کیوں؟ جب مہمان تین تھے تو چار سیب کیوں رکھوائے؟ ADC بیچارہ کیا جواب دیتا؟ پاؤں جوڑ کر سلیوٹ کیا اور بولا، یس سر! آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
یہ
کسی دانشور نے کہا ’’ ہمیں نئی باتیں دریافت کرنے کی ضرورت نہیں پرانی باتوں کی یاد دہانی کافی ہے‘‘ Take care of pennies and pound will take care of it self
 

سیما علی

لائبریرین

ہم قائد اعظم کو بس ایک بات پر یاد کرتے ہیں

ہم ہر سرکاری دفتر میں ان کی تصویر لگانا نہیں بھولتے

ہم نے محمد علی جناح کے کہے ہوئے پر کہاں چلنا ہے۔ ہم تو ان کے کہے ہوئے کو اپنے مفاد کے لیے آگے پیچھے کر دیتے ہیں۔ جناح نے لاہور میں 30 اکتوبر، 1947 کو کہا تھا ’اتحاد، تنظیم، یقین‘۔
ان کے اس قول کی ترتیب دسمبر 1976 تک یہی رہی جب جناح کے یوم پیدائش کے سو سال ہونے پر خصوصی کوائن کا اجرا ہوا، لیکن اگلے ہی سال اس کی ترتیب تبدیل کر دی گئی۔
یعنی
یقین، اتحاد، تنظیم‘ میں بدل دیا۔
🥲🥲🥲🥲🥲
 

سیما علی

لائبریرین
ویسے کسقدر عجیب بات ہے
عام عادمی جنا ح کیپ پہن لے تو مذاق بن جاتا ہے
یہ کہنا ہے ملتان میں جناح کیپ بنانے والے ک
عباس علی کا۔۔۔
وہ کہتے ہیں

جناح کیپ قائد اعظم کی نشانی ہے جو وہ ہمیں دے گئے ہیں۔ جناح کیپ ایک کیلیبر کی چیز ہے اس کو عام آدمی پہن لے تو مذاق بن جائے گا، یہ تو قائد کے لیے ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
نعت خواں
وکلا اور علما حضرات یہ کیپ پہنتے ہیں
جناح کیپ کی قیمت کی بات کی جائے تو ایک ٹوپی کی قیمت 700 سے لے کر ڈھائی ہزار تک ہوتی ہے

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
20ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئ
 
پائوں جوڑ کر سلیوٹ کیا اور بولا، یس سر! آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔
ماشاء اللہ !
ہم نے فوجی افسران کو ایسا کرتےٹی وی پر دیکھا ہے لیکن اُن کے اِس عمل کو بیان کیسے کریں ، جب بھی بیان کیا سلیوٹ کرنا کہا اور بس ،پاؤں کی طرف دھیان ہی نہیں گیا ، واہ جی واہ، بہت بہت شکریہ!
 

سیما علی

لائبریرین
ماہ و سال بدلتے گئے لوگ بدلتے گئے اور سب کچھ بدل گیا
نہ وہ لوگ رہے نہ
جذبۂ
حب الوطنی رہا
 

سیما علی

لائبریرین
ماشاء اللہ !
ہم نے فوجی افسران کو ایسا کرتےٹی وی پر دیکھا ہے لیکن اُن کے اِس عمل کو بیان کیسے کریں ، جب بھی بیان کیا سلیوٹ کرنا کہا اور بس ،پاؤں کی طرف دھیان ہی نہیں گیا ، واہ جی واہ، بہت بہت شکریہ!
لیجیے ہمارا
شکریہ قبول کیجیے
شکیل بھائی اور بھابھی کی خدمت میں سلام
 

سیما علی

لائبریرین
ماشاء اللہ !
ہم نے فوجی افسران کو ایسا کرتےٹی وی پر دیکھا ہے لیکن اُن کے اِس عمل کو بیان کیسے کریں ، جب بھی بیان کیا سلیوٹ کرنا کہا اور بس ،پاؤں کی طرف دھیان ہی نہیں گیا ، واہ جی واہ، بہت بہت شکریہ!
گو دنیا کے کسی کونے پر چلے جائیں پر وطن سے محبت نہیں بدلتی اباجان جب بتایا کرتے تھے کہ انھوں ریل کے ڈبے کس حالات میں دیکھیے تھے ہندوستان سے پاکستان آتے تو انکی آنکھیں دھندلا جایا کرتیں تھیں اور پوری بات نہیں کر پاتے تھے
 
Top