سید عاطف علی

لائبریرین
گاہ بگاہ بریکنگ نیوز بھی چلتی رہنا چاہئیں ۔ توبریکنگ نیوز یہ ہے کہ ژالے سرحدی دریافت ہوئی ہیں ،جو ٹی وی اداکا ر خیا م سرحدی کی بھانچی اور ضیاسرحدی کی پوتی ہیں۔۔۔۔یہ پاکستان ٹی وی کی بعض کامیاب ڈرامہ سیریز کی خوش ادا ایکٹر یس بھی ہیں۔۔۔۔۔۔اب تختی جب ژ پر آئیگی تو کم ازکم مجھے تو ژالے سرحدی بھی یاد آئیگی گو ابھی دلی دورہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا خیام سرحدی اب بھی آتے ہیں ۔
 
قاطع طریق الحیات اُنھیں 4فروری 2011ء کو لگ بھگ 62سال کی عمر میں دنیا سے لے اُڑا لہٰذا اب وہ کیوں کہیں آئیں گے۔۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
20
 
الف نظامی

لائبریرین
غم ہوا ، خیام سرحدی کا نام سن کر انگار وادی کا ایک سین یاد آتا ہے جس میں خیام سرحدی لا الہ الا اللہ کہہ رہے ہوتے ہیں اور دشمن ان پر تشدد کر رہا ہوتا ہے۔
 
فقط اتنا فرق ہے ژالہ اور ژالے میں کہ جب ژالے کہیں گے تو مرادہوگی بہت سے ژالوں میں سے ایک ژالہ جس کا مقابل نہیں یا وہی کافی و وافی ہو، جیسے دامے ، درمے ،قدمے ، سخنے ۔۔۔۔۔۔واللہ اعلم بالصواب!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نیک بخت ہیں آپ
ہمارا سلام اور ڈھیروں دعائیں سلامت رہیے

محبت سے سب کی خدمت میں السلام علیکم

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
20—-
عاطف بھیا، شکیل بھیا، روفی بھیا ، سیما آپا & دیگر بس ایک سیکنڈ دیجئیے ہمیں۔
تا کہ ہم بس زوردار آواز میں
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کہتے ہوئے کچن کی طرف چلے جائیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
فقط اتنا فرق ہے ژالہ اور ژالے میں کہ جب ژالے کہیں گے تو مرادہوگی بہت سے ژالوں میں سے ایک ژالہ جس کا مقابل نہیں یا وہی کافی و وافی ہو، جیسے دامے ، درمے ،قدمے ، سخنے ۔۔۔۔۔۔واللہ اعلم بالصواب!
عجیب بات ہے یہ تو۔
ژالہ کو ژالے کہنا تلفظ کا تنوع ہے ،
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صحت کے پیش نظر مٹھائی کے بجائے اگر پھل پیش کیے جائیں تو۔
شاید اس طرح خوشی کے موقع پر مٹھائی والی روایت بدل جائے اور پھل پیش کیے جانے لگیں۔ اچھا خیال ہے۔
ہم کیلے کویا پھر سیب کی قاشوں کو چائے میں بھگو کر بخوشی کھا لیں گے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شاید اس طرح خوشی کے موقع پر مٹھائی والی روایت بدل جائے اور پھل پیش کیے جانے لگیں۔ اچھا خیال ہے۔
ہم کیلے کویا پھر سیب کی قاشوں کو چائے میں بھگو کر بخوشی کھا لیں گے۔
ژوبی روایت کی داغ بیل ڈالیں اس طرح۔؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زبردست رہے گی یہ بیل 🤣🤣🤣
کیا معلوم کہ مزید روایا ت انگور کے گچھوں جیسی لٹکتی نظر آنے لگیں اس بیل پر۔
ڑے جیسے مبارک باد کے لیے آنے والے نقد کی بجائے سونے کا سکہطٹانکیں گے ثمرین کے دوپٹے پر چاندی کی تار سے۔
 
سیما علی

لائبریرین
IMG-2582.jpg

ذرا
دیکھیے
سیما نے
peach lemonade
بنا لیا
 
Top