سیما علی

لائبریرین
ژوبی شعر سننیے
سچائی چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے
کہ خوشبو آ نہیں سکتی، کبھی کاغذ کے پھولوں سے
 

سیما علی

لائبریرین
زیادہ بہتری ہوتی تو تھوڑا وزن کا خیال رکھ لیا جاتا وگرنہ معاملہ ایسا ہی تھا۔ گزشتہ چار پانچ روز سے
یہ شعر بہت یاد آرہا تھا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ڈانٹ کھائی تھی میں نے ابا کو جب یہ شعر سنایا تھا۔۔۔پرائمری سکول میں۔
آیا ہوں بڑی دور سے کھاتا ہوں پراٹھے
بلالے اپنے باپ کو لڑتا ہوں کراٹے
 

سیما علی

لائبریرین
ڈانٹ کھائی تھی میں نے ابا کو جب یہ شعر سنایا تھا۔۔۔پرائمری سکول میں۔
آیا ہوں بڑی دور سے کھاتا ہوں پراٹھے
بلالے اپنے باپ کو لڑتا ہوں کراٹے
دور کیا تھا بھیا ہر بات کیسے آکر اباجان کو سنایا کرتے تھے پھر ڈانٹ کھائیں یا داد ملے
 

سیما علی

لائبریرین
ڈانٹ کھائی تھی میں نے ابا کو جب یہ شعر سنایا تھا۔۔۔پرائمری سکول میں۔
آیا ہوں بڑی دور سے کھاتا ہوں پراٹھے
بلالے اپنے باپ کو لڑتا ہوں کراٹے
خیر سے ہمیں ہمیشہ ڈانٹا اگر ہم نے غلطی سے بھی کہہ دیا فلاں چیز وہاں پڑی ہے اٹھا لو
پھر آپس میں بھی نہیں کہہ سکتے
پڑی کیا ہوتا ہے
کہتے کہا کرو رکھی ہے ۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ڈانٹ کھائی تھی میں نے ابا کو جب یہ شعر سنایا تھا۔۔۔پرائمری سکول میں۔
آیا ہوں بڑی دور سے کھاتا ہوں پراٹھے
بلالے اپنے باپ کو لڑتا ہوں کراٹے
حمّآل کے وزن پر کمّآل جیسے آج کل نسیم شاہ کہتا ہے ، اشتہار میں۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ح سے بچوں کو بھی اجازت نہ تھی کوئی برا لفظ سن کے بھی دھرائے
رضا ایک مرتبہ بہن کو بتا رہے تو ہم نے سن لیا آپکو بتاتے ہیں
سبی
وہ اتنے برے آدمی ہیں
کہ
گرین مینگو زیادہ والی بات بول رہے تھے

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20​

 

سیما علی

لائبریرین
رہ نہ سکا میں دوسرا مصرع کہے بنا۔
خط کا جواب نہ آئے تو خط لکھنا چھوڑ دوں ۔
عوامی اشعار ایسے ہی ہوتے ہیں
چاہ سے پر ہمیں یہ عوامی شعر بیحد پسند ہے
کشتیاں سب کی کنارے پہ پہنچ جاتیں ہیں
ناخدا جن کا نہ ہو ان کا خدا ہوتا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
تو سننے ذرا سب سے بڑے عوامی شاعر کی بات؀

ا شراف اور کمینے سے لے شاہ تا وزیر
یہ آدمی ہی کرتے ہیں سب کام دلپذیر
ہاں آدمی مرید ہے اور آدمی ہی پیر
اچھا بھی آدمی ہی کہلاتا ہے اے نظیر
 
Top