سیما علی

لائبریرین
کراچی کو عربی والے کراتشی کہتے ہیں ۔اُن کا کہاکراتشی لفظ قرشی سے کچھ ملتا جلتا سا ہے اور قرشی،ایک دواخانے کا نام ہے، جس کی سربند دوائیں کم ازکم پاکستان میں ہرجگہ دستیاب ہیں۔لفظ قرشی کو قرش سے نسبت ہے جو سمندرکی ایک عظیم الجثہ مخلوق کا نام ہے۔شاید قرشی دواخانے والے یہ سمجھتے ہوں کہ علاج معالجے میں وہ قرش کی طرح عظیم المرتبت ہیں۔۔۔۔
قرشی کا شربت لیکن ہمیں روح افزا کے مقابلے پر بالکل پسند نہیں
 
قرشی کا شربت لیکن ہمیں روح افزا کے مقابلے پر بالکل پسند نہیں
عظیم الشان نام اور رفیع المقام کام ہمیں تو حکیم محمد سعید کا ہی لگتا ہے۔ علم و حکمت کے علاوہ بھی اُن کی شخصیت کا اثر اور سیرت کا عکس ہماری زندگی کے بیشترشعبوں پر مترتب ہے ۔سب سے زیادہ یہ کہ سماجی خدمت کے حوالے سے بھی وہ ایک مثالی انسان تھے۔۔۔۔۔​
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

ظاہری شان و شوکت کے قائل نہ تھے شہید حکیم سعید صاحب
یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ اگر شہید حکیم محمد سعید نہ ہوتے تو آج پاکستان میں طب کا وجود ختم ہو چکا ہوتا ،انکی مساعی سے ہمارے معاشرے میں نہ صرف طب کو حیات نو ملی بلکہ ترقی و فروغِ طب کے لیے انکی انتھک جدو جہد سے طب کو سرکاری مقام ملا۔عالمی ادارہ صحت نے طب کو تسلیم کیا اور طب علمی و عالمی سطح پر موضوع فکر و تحقیق بنی۔ جسکا نتجہ یہ نکلا آج پوری دنیا فطرت کی طرف لوٹ رہی ہے اور طب کے میدان میں سبز انقلاب آرہا ہے
شہید حکیم محمد سعید طب کی علمی و عملی شخصیت تھے،نامساعد حالات میں بھی کام کرتے رہے ،انکا انداز فکر سائنسی تھا ،وہ طب کو درجہ سائنس کے بغیر ترقی طب کو ممکن خیال نہ کرتے
ذاتی زندگی میں بہت سادہ تھے ،جب مطب کرتے تو روزے سے ہوتے ،یہ کوئی نیاانکشاف نہیں کہ وہ ہمیشہ سفید لباس زیب تن کرتے ،جوان کی پہنچان بن گیا تھا ،روزہ عموماً کھجور یا لیموں کی سکنجین سے افطار کرتے ،زندگی بھر چائے نہیں پی ،وہ خوش گفتار تھے ،خوش طبع تھے ،حس مزاح سے بھرپور تھے ،دن کے روزہ دار شب کے زندہ دارتھے ،طب کے لیے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے اور جس طرح طب کو جدید میڈیکل سائنس کے مقابل لاکھڑا کیا،اس پر بجا طور محسن طب کہلاتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
طب کی علمی و عملی شخصیت تھے
شہید حکیم محمد سعید۔۔۔۔۔
تعلیم اور صحت انکے خاص میدان عمل تھے ،وہ کہا کرتے تھے کہ کوئی قوم تعلیم اور صحت کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی ،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدانوں میں بھی بہت کام کیا ،جامعہ ہمدرداور اسکے زیر اہتمام تعلیمی ادارے قائم کیے ،ہمدرد تعلیم رپورٹ بنام ’روشنی ‘مرتب کی ،جن کے ثمرات اب سامنے آ رہے ہیں ،انکی تعلیمی خدمات پر انہیں سرسید ثانی بھی کہا جاتا ہے ،نونہالوں سے شہید حکیم محمد سعید کی محبت روز روشن کی طرح عیاں ہے ،دراصل وہ اہل وطن کی بنیادیں مستحکم کررہے تھے،کیونکہ خشت اول ٹیٹرھی ہو تو دیواریں سیدھی نہیں ہو سکتیں ،نونہالوں کی تربیت کے لیے رسالہ ہمدرد نونہال کا اجرا ،نونہال ادب کے تحت نونہالوں کےلئے کتب کی اشاعت ،پھر نونہال اسمبلیوں کا سلسلہ شروع کیا جو آج بھی جاری ہے ،
حکیم صاحب نے نونہالوں کو جنوں اور پریوں کی بجائے ایسی داستانیں اور کہانیاں سنائیں کہ انکے خیالات کو وسعت اورعظمت کا شعور بیدار کرسکیں ،نوجوانوں کے لیے جواں دوست کا پلیٹ فارم بنا یا،تاہم وہ بڑوں سے مایوس تھے ،حقیقت یہی ہے کہ وہ تعلیم اور صحت کے میدانوں میں پھیلے اندھیروں کو ختم کرنے کےلئے ہمہ تن مصروف رہے ،تعمیر پاکستان انکی زندگی کا عنوان بھی ہے ان کا نعرہ تھا پاکستان سے محبت کرو -پاکستان کی تعمیر کرو ،تعمیر پاکستان کےلئے بے شمار علمی تحاریک شروع کیں ،جن میں سپاہ صحت ،سپاہ اخلاق ، آوازاخلاق ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صبر انسان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ جب مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہو، تو صبر اور تحمل سے کام لینا چاہیے۔ صبر کرنے والے لوگ نہ صرف اپنی زندگی میں سکون پاتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثال بنتے ہیں۔ صبر کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شکر گزاری ایک ایسی نعمت ہے جو دل کو سکون اور روح کو خوشی دیتی ہے۔ شکر گزار انسان ہمیشہ اپنے حال میں خوش رہتا ہے اور اپنی زندگی کے ہر لمحے کو خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔ شکر گزاری کرنے سے نہ صرف انسان کی زندگی بہتر ہوتی ہے بلکہ اس کے ارد گرد کے لوگ بھی مثبت اثرات محسوس کرتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
روشن خوابوں کا پیچھا کرنا انسان کی زندگی میں جوش و خروش اور حوصلے کی علامت ہوتا ہے۔ جب ہم اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کی کوشش کرتے ہیں، تو ہمیں نئے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے، مگر اسی جدوجہد میں ہمیں اپنی توانائی اور صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے۔ خوابوں کی رنگین دنیا ہمیں نئی راہیں دکھاتی ہے اور زندگی کو معنویت فراہم کرتی ہے۔ ایسے خواب جو دل کی گہرائیوں سے نکلتے ہیں، وہی ہماری کامیابی کا راستہ بن سکتے ہیں اور ہمیں ہمیشہ آگے بڑھنے کی تحریک دیتے ہیں۔
 
ذرا کوئی دیکھے تو یہ مہکتے ہوئے خیالات،روشن حسین افکار،کام کی باتیں،حق و انصاف کی سوغاتیں۔ایک ایک مراسلہ انمول ہے ، ایک ایک لفظ محبت کا میٹھابول ہے۔ واہ ! گل بی بی ،کمال کردیا۔اُردُو کے حروفِ تہجی کو یوں برتا کہ برتنے کاحق اداکردیا۔آگہی کا جلوس شعور کے پھریرے لہراتا صفحے کی ہر جانب سے جمع ہوکرگل بی بی کی طرف بڑھ رہاہے ۔غوروفکراِس منظم اور باقاعدہ ہجوم کے پیش پیش ہے اور عقائد اور نظریات کی بے تعصبی اِس کے طول وطویل جسد میں ٹیپ کا شعر ہے۔گل بی بی اِس انبوہِ کثیر کو کشاں کشاں منزلوں کی طرف بڑھنے کا حوصلہ اور آسمانوں کو چھولینے کا ولولہ دلارہی ہے ،صاف لگتا ہے کہ اب اِن صفحات پر ایسے ہی زریں اور فلک نشیں خیالات کے پر ے کے پرے اُترا کریں گے اور پڑھنے والوں کے دل موہ لیا کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈول بھر چائے کے ذکر سے اِن بجھے بجھے لفظوں کو روشنائی مل گئی توانائی مل گئی۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ذرا کوئی دیکھے تو یہ مہکتے ہوئے خیالات،روشن حسین افکار،کام کی باتیں،حق و انصاف کی سوغاتیں۔ایک ایک مراسلہ انمول ہے ، ایک ایک لفظ محبت کا میٹھابول ہے۔ واہ ! گل بی بی ،کمال کردیا۔اُردُو کے حروفِ تہجی کو یوں برتا کہ برتنے کاحق اداکردیا۔آگہی کا جلوس شعور کے پھریرے لہراتا صفحے کی ہر جانب سے جمع ہوکرگل بی بی کی طرف بڑھ رہاہے ۔غوروفکراِس منظم اور باقاعدہ ہجوم کے پیش پیش ہے اور عقائد اور نظریات کی بے تعصبی اِس کے طول وطویل جسد میں ٹیپ کا شعر ہے۔گل بی بی اِس انبوہِ کثیر کو کشاں کشاں منزلوں کی طرف بڑھنے کا حوصلہ اور آسمانوں کو چھولینے کا ولولہ دلارہی ہے ،صاف لگتا ہے کہ اب اِن صفحات پر ایسے ہی زریں اور پُرتمکیں خیالات کے پر ے کے پرے اُترا کریں گے اور پڑھنے والوں کے دل موہ لیا کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈول بھر چائے صبح سویرے مل جایا کرے تو کیا ہی کہنے۔
لیکن اتنے ہلکے رنگ میں کیوں لکھا ہے۔۔پڑھتے ہوئے یوں لگ رہا جیسے خوابیدہ سے الفاظ ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
حا ل ہماری بٹیا کی فضیلت کا ایسا ہے اسی لیے عاچف بھیا ۔!نے بہترین فضیلت کی چادر تیار کروائی



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حا ل ہماری بٹیا کی فضیلت کا ایسا ہے اسی لیے عاچف بھیا ۔!نے بہترین فضیلت کی چادر تیار کروائی



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

چادر فضیلت کی عاطف بھیا نے تیار کروائی لیکن ابھی تک نہ پہنچائی
 
Top