گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خواہ مخواہ کی باتوں سے بچنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے، کیونکہ اکثر بے بنیاد گفتگو وقت اور توانائی کا ضیاع کرتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنی توجہ صرف مفید اور معقول امور پر مرکوز رکھیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
حقیقی خوشی وہ ہے جو دل کی گہرائیوں سے محسوس ہوتی ہے، اور یہ اکثر سادہ چیزوں میں چھپی ہوتی ہے۔
خواہ مخواہ کی باتوں سے بچنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے، کیونکہ اکثر بے بنیاد گفتگو وقت اور توانائی کا ضیاع کرتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنی توجہ صرف مفید اور معقول امور پر مرکوز رکھیں۔
ثقیل موتیوں کا ذخیرہ ہاتھ لگ گیا کیا آج۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹُکر ٹُکر دیکھنےکو" گھُورنا" کہتے ہیں کیا؟
بالکل کہا جا سکتا ہے۔ لیکن غصے سے گھورنے والا نہیں۔ بلکہ کسی چیز کو بہت باریکی اور دھیان سے دیکھنا۔
کسی چیز کی تمام تفصیلات اور پہلوؤں پر توجہ دینا۔
صحیح کہا نا عاطف بھیا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یاداشت کی خوبصورتی یہ ہے کہ ہم ماضی کے خوبصورت لمحے دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں، جیسے کہ دل کے خزانوں میں دفینے کی طرح چھپے ہوئے ہوں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں اپنی یاداشت کو بڑھانے کے لیے باقاعدگی سے دماغی ورزشیں کرتے رہنا چاہئیے۔ اس کے لیے ایک لڑی شروع کر رکھی ہے دماغ لڑائیے۔۔۔
کیا اس لڑی کو رواں دواں کیا جائے علی وقار بھیا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں اپنی یاداشت کو بڑھانے کے لیے باقاعدگی سے دماغی ورزشیں کرتے رہنا چاہئیے۔ اس کے لیے ایک لڑی شروع کر رکھی ہے دماغ لڑائیے۔۔۔
کیا اس لڑی کو رواں دواں کیا جائے علی وقار بھیا۔
ویسے بھی ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے دماغ کو ساکن رہ رہ کر زنگ لگ جائے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے بھی ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے دماغ کو ساکن رہ رہ کر زنگ لگ جائے۔
نیا تجربہ ہمارے دماغ کو فعال کرنے کے لیے ایک قیمتی نگینے کی طرح ہوتا ہے جو ہماری سوچ کو بہتر بناتا ہے اور ہماری تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار لاتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن جاتے جاتے آخری پیغام۔۔۔ (ابھی کے لیے)

آپ کے گرد لاکھوں لوگوں کا نہ سہی مگر ہزاروں لوگوں کا مجمع ہو سکتا ہے ۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ آپ کے ساتھ وہ لوگ ہوں جو آپ کی خوشیوں اور مشکلات میں سچے دل سے شریک ہوں۔
 
Top