سیما علی

لائبریرین
ٹاٹ پر بیٹھ کر سرکنڈے کے خود تراشے ہوئے قلم سے لکڑی کی تختی پر اُردو حروفِ تہجی لکھنا سیکھنے کی بھی اپنی ہی شان تھی ۔
 

سیما علی

لائبریرین

یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20

 

سیما علی

لائبریرین
ہائے خفی کئی مستعار الفاظ کے آخر میں آتی ہے (غنچہ، کشتہ، درجہ، پردہ، زردہ، دیوانہ، شگفتہ، جلسہ)، دیسی لفظوں کے آخر میں الف ہوتا ہے (بھروسا، گملا، اکھاڑا، اڈّا، دھبّا، انڈا)۔ ہائے خفی حرف نہیں، ایک طرح کی علامت ہے جس کا کام لفظ کے آخر میں حرفِ ما قبل کی حرکت کو ظاہر کرنا ہے۔ ہمیں ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی کے اس خیال سے اتفاق نہیں کہ ”اردو میں مختفی ہ کا وجود نہیں اور یہ دیسی الفاظ کے آخر میں نہیں آ سکتی“۔ واقعہ یہ ہے کہ چند دیسی الفاظ میں آخری مُصوّتے (حرفِ صحیح) کی حرکت کو ظاہر کرنے کے لیے اردو املا میں سوائے خفی ہ کے کسی اور علامت سے مدد لی ہی نہیں جا سکتی۔ جیسے روپیہ، پیسہ، نہ، پہ، البتّہ ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی کا یہ قول صحیح ہے کہ اردو والوں نے مختفی ہ کی اصلیت کو بھُلا دیا اور ٹھیٹھ اردو لفظوں میں مختفی ہ لکھنے لگے۔ چنانچہ اصول یہ ہونا چاہیے کہ ایسے تمام دیسی لفظوں کو جو دوسرے الفاظ کی نقل میں خواہ مخواہ خفی ہ سے لکھے جاتے ہیں، الف سے لکھنا چاہیے:
  • بھروسا
  • اڈّا
  • سندیسا
  • ٹھیکا
  • بھُوسا
  • آرا
  • راجا
  • آنولا
  • دھوکا
  • ڈاکیا
  • بتاشا
  • بٹوا
  • بیڑا
  • باجا
  • بلبلا
  • بنجارا
  • پانسا
  • پٹاخا
  • پٹارا
  • پٹرا
  • پھاوڑا
  • پھیپھڑا
  • نگوڑا
  • توبڑا
  • جالا
  • ٹھپّا
  • ٹڈّا
  • پھندا
  • ہنڈولا
  • کٹورا
  • چبوترا
  • چٹخارا
  • دھندا
  • رجواڑا
  • چٹکلا
  • موگرا
  • دسہرا
  • ڈبیا
  • خراٹا
  • سانچا
  • سہرا
  • کھاجا
  • کیوڑا
  • گھونسلا
تکیہ عربی اور دربیہ فارسی لفظ ہے اور یہ ہائے مختفی سے صحیح ہیں۔ آریہاور چاولہ دیسی الفاظ ہیں، لیکن ان کا املا ہائے خفی سے اس حد تک رائج ہو چکا ہے کہ انھیں مستثنیٰ سمجھنا چاہیے۔
 

سیما علی

لائبریرین
نظامی صاحب دیکھیے
نعیم سندھو ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں جاری مہم کے دوران پانچ لاکھ نئے پودے لگائے جائیں گے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی شجر کاری مہم کے تحت نئے پودے لگانے کا کام تیز ی کے ساتھ جاری ہے۔۔۔



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20

 

سیما علی

لائبریرین
ماحول دوست
درخت
ہمارے ملک میں درختوں کی ضرورت ہے۔ بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ سے بچنے کا ایک اہم راستہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہے۔
درخت لگانے سے زمین کے درجہ حرارت میں واضح کمی آتی ہے۔
’درخت چھاؤں دیتے ہیں اور ان کی چھاؤں کی وجہ سے زمین پر دھوپ نہیں پڑتی جس سے تپش کم ہو جاتی ہے۔‘
’دوسرا یہ کہ جب ہوا درخت سے گزرتی ہے تو اس کے پتّے ماحول کو ٹھنڈا کر دیتے ہیں۔‘
 

الف نظامی

لائبریرین
نظامی صاحب دیکھیے
نعیم سندھو ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں جاری مہم کے دوران پانچ لاکھ نئے پودے لگائے جائیں گے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی شجر کاری مہم کے تحت نئے پودے لگانے کا کام تیز ی کے ساتھ جاری ہے۔۔۔



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20

ماشاء اللہ ، بہت خوب!
 
Top