ضمیمہ ، تکملہ اور تتمہ میرے خیال میں ایک ہی شے کے کئی نام ہیں ۔ضمیمہ ضمن سے مشتق ہے کہ جو بات ہورہی تھی اُسی کے ضمن میں اِسے بھی سمجھ لو۔تکملہ جو بات چل رہی تھی اُس میں یہ بھی شامل کرلوتو مکمل ہوجائے گی اور تتمہ تمام سے نکلا ایک لفظ ہے کہ جوبات چل رہی تھی’’ اوس ‘‘کو یہ بات لگاکر تمام کرڈالو۔۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:
صرف یہی نہیں ایک اور لفظ منجملہ بھی ہے ۔اِس کا مطلب کل کا جزوی حصہ جیسے میں کہوں :’’جب ہم وہاں پہنچے تو اُنھوں نے ہماری تواضع منجملہ دیگر اشیائے خوردونوش ، میٹھے سے بھی کی۔۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
صرف صحیح کو صحیح اور صرف غلط کو غلط سمجھیں۔
اَللَّھُمَّ اَرِنَا الْحَقَّ حَقًا وَارْزُقْنَا اتِّبَاعَہُ وَاَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلاً وَارْزُقْنَااجْتِنَابَہُ *
’’اے اللہ! مجھے حق کو حق دکھا اور اس کی پیرو ی کی توفیق عطا فرما اور باطل کو باطل دکھا اور اس سے بچنے کی توفیق عطا فرما۔‘‘ آمین یا رب العالمین


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20

 
ضرور اے تمام عالموں کے رب اِن دعاؤں کو شرفِ قبول عطا فرما، آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
سوری میں اِسے سیدھی ندی سمجھ بیٹھا تھا تو لیجیے تصحیح کیے دیتا ہوں:
شرفِ قبول عطافرما اے ہمارے رب اور تمام جہانوں کے پالنے والے مالکِ حقیقی اِن دعاؤں کو اپنے دربار میں،شرفِ قبولیت عطافرما۔۔۔۔آمین ثم آمین۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
جب ہم وہاں پہنچے تو اُنھوں نے ہماری تواضع منجملہ دیگر اشیائے خوردونوش ، میٹھے سے بھی کی۔
شدید بھوک لگی ہے کیونکہ ایک ٹوسٹ اور چائے فجر کی نماز کے بعد لیا آج چائے کے بعد صبح نیند
آگئی
تو اب دوبارہ چائے بناتے ہیں آپکی تواضع منجملہ اشیائے خوردنوش اور میٹھے اور بڑھاوا دیا ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ژوبی فرنچ
ٹوسٹ بنانے ۔۔
🥛🥚🍞🥚🍞🧈


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20

 
ذاتِ باری تعالیٰ کا کرم ہے کہ ہم خیریت سے ہیں اور سب کی خیریت کے لیے دعا گوہیں۔کہنے کو تو یہ ایک کھیل ہے جس میں حروفِ تہجی سے الگ الگ جملے بناناہوتے ہیں ۔ اِس میں ایک تو ذہنی ورزش ہوجاتی ہےنمبر2عبارتیں لکھنے کی مشق ہوجاتی ہےنمبر 3ایک دوسرے کی معلومات سے استفادے کی صورت نکل آتی ہے اور نمبر 4اپنی یادداشتوں کو محفوظ کرنے کا موقع مل جاتا ہے مگر جو سب سے بڑا فائدہ ہے وہ یہ ہے کہ کی بورڈ سے دوستی ہوجاتی ہے اور قلم کی طرح یہ ہمارے تابع ہوجاتا ہے اورکمپیوٹرکے مختلف شعبوں تک رسائی آسان کردیتا ہے ،کمپیوٹر سے اجنبیت جاتی رہتی ہے اورایک وسیع وعریض غیر مرئی جہاں میں داخلے کا ویزہ سا ہاتھ آجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
جہازوں میں ہوائی جہاز اور ریاستوں میں ریاستِ ہوائی ۔امریکہ کی واحد اسٹیٹ ہے جواس کے دیگر رجواڑوں سے دور بحرالکاہل کے وسط میں ہے۔۔۔۔۔یہاں دوزبانیں عام طور پر بولی جاتی ہیں نمبر ایک ہوائی ین(ہوائین)اور نمبر 2انگلش۔۔۔۔۔۔۔۔۔مقامی زبان اگر کسی کو سمجھ نہ آئے تو انگلش استعمال کی جاسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:
Top