سیما علی

لائبریرین
ظلم ہے جنرلائزیشن کا استعمال کرنا۔
ژولیدہ فکری نے ہم سب کو پریشان کیا ہے ۔۔
پنجابی کے لازوال شاعر میاں محمد بخش نے کہا تھا ''لِسّے دا کیہ زور محمد رونا یا نس جانا‘‘ یعنی کمزور کے لیے اس کے سوا کیا چارہ ہے کہ اپنی جان کو روئے یا بھاگ لے۔
بس ہم سب کچھ ایسی ہی کیفیت سے دوچار ہیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زبان کی مٹھاس رشتوں میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ میٹھے بول اور نرم لہجے سے دل جیتے جاتے ہیں اور رشتے مضبوط ہوتے ہیں۔ چاہے آپس میں کچھ اختلافات ہوں، لیکن محبت اور احترام سے بات کرنے سے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور رشتے خوشگوار بنائے جا سکتے ہیں۔ زبان کی مٹھاس رشتوں میں محبت اور اخلاص کو بڑھاتی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رحجان یہ ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے شعور بڑھ رہا ہے اور لوگ زیادہ سبز طرز زندگی اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔بولے تو سرسبز طرز زندگی۔
 
Top