گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ژوب سے محض ایک جنم کے فاصلے پر واقع شہر ِ وفا اسلامی جمہوریہ ایثار و قربانی کا دارالخلافہ ہے اور سطح سمندرسے بہت ورے ہے۔۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
زندگی نام ہی مہر و وفا اور ایثار و قربانی کا ہے۔ اپنے لیے تو ہر کوئی جیتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رواداری ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ ہم اختلافات کے باوجود مل جل کر رہیں، اور اپنے رویے سے دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ یہ ایک ایسی صفت ہے جو دلوں کو جوڑتی ہے اور معاشرے کو تقسیم ہونے سے بچاتی ہے۔ اگر ہر فرد رواداری کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لے، تو دنیا میں بہت سے تنازعات اور مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خیالات اور حقیقت کے درمیان فرق سمجھنا ضروری ہے۔ خیالات وہ ہیں جو ہماری ذہن میں آتے ہیں، حقیقت وہ ہے جو وجود میں آ چکی ہوتی ہے۔ہمارے خواب اور خواہشات ان خیالات اور حقیقت کو جوڑنے کا ذریعہ ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حیران کن طور پر ہم ایک متوازن زندگی گزار سکتے ہیں اگر ہم اپنے خیالات کو حقیقت کے ساتھ جوڑ کر چلیں، تاکہ ہم اپنے مقاصد کو صحیح سمت دے سکیں اور حقیقت پسندانہ طریقے سے زندگی گزار سکیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
حیران کن طور پر ہم ایک متوازن زندگی گزار سکتے ہیں اگر ہم اپنے خیالات کو حقیقت کے ساتھ جوڑ کر چلیں، تاکہ ہم اپنے مقاصد کو صحیح سمت دے سکیں اور حقیقت پسندانہ طریقے سے زندگی گزار سکیں۔
چائے کے ساتھ ہم آگئے بٹیا
ماشاء اللہ آپکے آنے سے لڑی سر پٹ دوڑی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹال مٹول ایک ایسا رویہ ہے جس میں انسان اپنی ذمہ داریوں یا ضروری کاموں کو بار بار ملتوی کرتا رہتا ہے۔ یہ عادت مختلف وجوہات کی بنا پر پیدا ہو سکتی ہے، جیسے کہ کام کا بوجھ، عدم دلچسپی، یا خوف۔ٹال مٹول کی عادت سے وقت ضائع ہوتا ہے اور اہم کام مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہو پاتے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تمام تو نہیں مگر بیشتر الجھنوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ بڑے کاموں کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں، تاکہ وہ آسانی سے مکمل ہو سکیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تمام تو نہیں مگر بیشتر الجھنوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ بڑے کاموں کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں، تاکہ وہ آسانی سے مکمل ہو سکیں۔
بہت ضروری ہوتا ہے کہ ہم مثبت سوچ اپنائیں اور اپنے آپ کو یاد دلاتے رہیں کہ کام کو وقت پر مکمل کرنے سے کتنے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
 
Top