ڑ۔ کا دکھڑا
میرا رنگ و روپ بگڑ گیا میرا یار مجھ سے بچھڑ گیا
جو چمن خزاں سے اجڑ گیا میں اُسی کی فصلِ بہار ہوں
مجھے کتنی حیرت کا سامنا رہا جب ریختہ پر میں نے ’’نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں نہ کسی کے دل کا قرار ہوں ‘‘غزل کے شاعر
کو بجائے بہادر شاہ ظفر کے مضطر خیر آبادی پایا۔حسرت اُن غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب سنیے میری روداد میری اپنی طبع زاد۔میں وہ بدنصیب ہوں جسے پیدا ہوتے ہی مرجانا چاہیے تھا مگر زندہ ہوں اس طرح
کہ غمِ زندگی نہیں اور جلتا ہوا چراغ ہوں پر روشنی نہیں۔ڈکشنری میں حوالے کے کام آتا ہوں اور تختی پہ پڑے پڑے ٹھوکریں
کھاتا ہوں ۔ میں ہوں راستے کا پتھر ہے میرا نصیب ٹھوکر۔نہ تو اردو میں اور نہ ہی بھاشاؤں میں کسی نے مجھے اتنی وقعت دی کہ
ایک ہی سہی کوئی لفظ مجھ سے بنا لیتے ۔مجھ پر اگر کسی نے احسان کیا ہےتو وہ ہیں اہالیانِ لیاری ۔میں اُن کے اِس احسان تلے
ایسے دبا ہوں ، ایسے دباہوں کہ میرے ایک ایک رَوم سے آواز آتی ہے :’’ڑے کب تلک میرےکو اِس بوج میں دبائے
گا نی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20

صدیاں بھی نہیں لگتیں عروج کو زوال ہونے ۔ اخلاقی اقدار اور انصاف جب ناپید ہوجائے قوم میں تو زوال اپنی جگہ خود بنا لیتا ہے ۔
رحمت کا دین ہے اسلام !!!!بلا تفریق قوم و مذہب تمام انسانوں پر رحم و کرم اس کی خصوصیات میں داخل ہے، اسلام کے علاوہ کسی اور مذہب یا تہذیب میں انسانیت نوازی اور عام انسانوں پر رحم و کرم کا وہ تصور نہیں ملتا۔
رسول اکرمؐ ﷺنے فرمایا:«جنت میں رحم دل انسان ہی داخل ہوگا۔» صحابہؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہؐ ﷺہم سب رحم دل ہیں۔ رسول اللهؐ نے ارشاد فرمایا: «نہیں! رحم دل وہ ہے جو عام مخلوق پر رحم کرے»۔ [کنزالعمّال، ابواب الاخلاق]
پس جب ہم ظالم ہوجائیں تو زوال لازم ہے ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
حال سے بے حال ہوئے ہیں ہم رات کو بجلی کی آنکھ مچولی سے
جنیریڑ
گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہُ سے
نہیں چلا ۔۔۔




اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20

 
حفظ
محفوظ
محافظ
حفیظ
تحفیظ
حفظان​
حافظ
تحفظ
حفاظتی​
حفاظت
محافظت
حافظہ​
1۔حفظ ِ ماتقدم کے طور پر انہوں نے زرِ بیعانہ پہلے سے لے رکھا تھا۔
2۔میں نےحفیظ الرحمٰن کا مطلب تلاش کیا تو معلوم ہوا جو اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہو۔
3۔چلتے ہیں ،خدا حافظ۔
4۔اپنے ایمان کی حفاظت کیجیے اور بیکار کے مشاغل سے اِسے غیرمحفوظ مت کیجیے۔
5۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہوائی جہاز کاسفر بہت محفوظ ہے۔
6۔تحفیظ قرآن کے ادارے اپنی خدمات بطریقِ احسن ادا کررہے ہیں۔
7۔وہ احساسِ عدم تحفظ میں مبتلا ہیں۔
8۔ یہ تمام سامان اپنی محافظت میں لے لیں۔
9۔پڑھے لکھے اور جدیدعلوم سے بہرہ مند لوگ ملک و قوم کے محافظ اور اِس کی ترقی کے ضامن ہیں۔
10۔حفظانِ صحت کے اُصولوں پر عمل کیا جائے تو خطرناک بیماریاں دُور رہیں گی۔
11۔اُنھوں نے ایک حفاظتی حصار سا مہمانانِ گرامی قدر کے گرد کھینچ دیا۔
12۔مولاناکاحافظہ بہت تیز تھا۔
 
آخری تدوین:
ثمرات تلاش بسیار کے ہمیشہ۔ ملتے ہیں ۔اِسی مقولے کی روشنی میں عزمِ سفر کرتے ہیں۔۔۔۔عازم ہوئے اورپہنچے ریختہ پر وہاں ایک کتاب ملی’’۔اُردُو مصدر نامہ‘‘ حفیظ الرحمٰن واصف ۔۔۔۔۔۔۔۔مگر یہ صرف اُردُو اور اُردُو میں ہندی کے دخیل الفاظ کے لیے مخصوص ہے جبکہ ہمیں تلاش ہے اُن تمام الفاظ کی فرہنگ جو اُردُو میں مستعمل ہیں ، خاص طور پر عربی اور فارسی کے الفاظ شامل کرکے تیارشدہ ایسی فرہنگ جو ایک ایک لفظ سے بنے تمام الفاظ کا احاطہ کرے ۔۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ہمارا
السلام علیکم۔ آپ سب کی خدمت میں



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20

 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ ٗ
علم
تعلیم
اعلم​
عالم
تعلُّم
علامت​
معلوم
متعلّم
علیم​
معلم
علامہ
علوم​
1۔علم حاصل کرو چاہے کتنی ہی مشقت اُٹھانا پڑے۔
2۔وہ دنیاوی علوم کے بہترین عالم ہیں۔
3۔جدیدسائنسی ایجادات اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی بدولت معلومات کا وسیع ذخیرہ انسان کے پاس ہے۔
4۔جاؤ معلوم کرو وہ کس حال میں ہیں۔
5۔بہترین معلم وہ ہے جو پیار سے علمی نکات سمجھائے۔
6۔تعلیم و تدریس کے بھی کچھ اُصول ، قاعدے اور ضابطے ہیں۔
7۔تعلیم و تعلُّم کے بعد اکثر طلباء جسمانی طور پر مضبوط ہونے کے لیے کھیل کود کے مقابلوں میں بھی شریک ہوتے ہیں۔
8۔ ایک اچھا متعلم وہی ہے جو وقت کا پابند اور علم کا قدردان ہو۔
9۔علامہ اقبال کے نام کے ساتھ علامہ کا لفظ اور سید احمد کے ساتھ سر کا خطاب خوب سجتا ہے۔
10۔واللہ اعلم بالصواب کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ اور دُرست جانتا ہے/اللہ تعالیٰ ہی سب سے زیادہ جانتا ہے کہ صحیح کیا ہے۔
11۔علامتیں تو یہ بخار کی معلوم ہوتی ہیں یعنی بے چینی، گھبراہٹ ، کمر میں درد اور سردی لگنا۔
12۔اللہ تعالیٰ ہی سب سے بڑا علیم و خبیر ہے۔
13۔جدید علوم کی درسگاہیں ٹھیک ٹھیک اپنا کام کررہی ہیں ۔ اساتذہ صاحب علم و فضل اور طلباء علم کے جُویا ہیں۔
 
آخری تدوین:
ندرت۔(جدیدیت،انوکھا پن)​
نادر۔(کمیاب)​
اندر۔(کس شے میں)​
ندارت(نرالا)​
ندرت کےضمن میں مجھے تو یہ چار الفاظ ہی ملے:
1۔رفعتِ خیال،تازگی ٔ فکر اورندرتِ بیان یہی وہ خوبیاں ہیں جو کسی بھی عبارت کا حُسن کہلاتی ہیں۔
2۔نادرو نایاب اشیاء جمع کرنا اُن کا خاص مشغلہ تھا۔
3۔سچی بات تو یہ ہے کہ ماضی پرستی کے ساتھ ساتھ وہ بہت ندارت پسند بھی واقع ہوئے تھے۔
4۔اُن کے اندر جو خوبیاں تھیں محض اُن کے سبب اُنھیں کوئی بڑا تمغہ ضرور ملنا چاہیے تھا مگر نہ ملا۔(ہمارے ہاں اُردُو میں تو یہ لفظ اِسی انداز میں مستعمل ہے مگر عَرَبی میں یہ ساقط /کم/منہا/روکنے اور عمل دخل ختم کردینے کے معنوں میں بھی مروج ہے)​
 
آخری تدوین:
Top