وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ ٗ
علم
تعلیم
اعلم | عالم
تعلُّم
علامت | معلوم
متعلّم
علیم | معلم
علامہ
علوم |
1۔علم حاصل کرو چاہے کتنی ہی مشقت اُٹھانا پڑے۔
2۔وہ دنیاوی علوم کے بہترین عالم ہیں۔
3۔جدیدسائنسی ایجادات اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی بدولت معلومات کا وسیع ذخیرہ انسان کے پاس ہے۔
4۔جاؤ معلوم کرو وہ کس حال میں ہیں۔
5۔بہترین معلم وہ ہے جو پیار سے علمی نکات سمجھائے۔
6۔تعلیم و تدریس کے بھی کچھ اُصول ، قاعدے اور ضابطے ہیں۔
7۔تعلیم و تعلُّم کے بعد اکثر طلباء جسمانی طور پر مضبوط ہونے کے لیے کھیل کود کے مقابلوں میں بھی شریک ہوتے ہیں۔
8۔ ایک اچھا متعلم وہی ہے جو وقت کا پابند اور علم کا قدردان ہو۔
9۔علامہ اقبال کے نام کے ساتھ علامہ کا لفظ اور سید احمد کے ساتھ سر کا خطاب خوب سجتا ہے۔
10۔واللہ اعلم بالصواب کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ اور دُرست جانتا ہے/اللہ تعالیٰ ہی سب سے زیادہ جانتا ہے کہ صحیح کیا ہے۔
11۔علامتیں تو یہ بخار کی معلوم ہوتی ہیں یعنی بے چینی، گھبراہٹ ، کمر میں درد اور سردی لگنا۔
12۔اللہ تعالیٰ ہی سب سے بڑا علیم و خبیر ہے۔
13۔جدید علوم کی درسگاہیں ٹھیک ٹھیک اپنا کام کررہی ہیں ۔ اساتذہ صاحب علم و فضل اور طلباء علم کے جُویا ہیں۔