سیما علی

لائبریرین
ضرور ہے ایسا !آپ نے درست کہا کل ہی

صابرہ بٹیا کا فون بھی آیا تھا
وہ بہت مصروف ہیں باہر تو آپکو معلوم ہے زندگی کسقدر مصروف ہے کام کے ساتھ ساتھ آپ کو پڑھنا بھی ہے اگر آپکو پڑھانا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
شاعروں کی شعری تصنیفات میں تو ترنم اور نغمگی ہوتی ہوتی ہے اُن کی عام بات چیت، گفتگو اور کلام بھی رنگ وآہنگ سے لبریز ہوتا ہے۔۔۔۔۔واہ رے شاعرو اور واہ رے متشاعرو۔۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
سچ تو یہ ہے کہ ہم مغرب کی عطاکردہ ایجادات کو منشیات کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ژالہ باری کروائیں پھر ان پر جو منشیات کے طور پر استعمال کر رہے ہیں



ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
رمضان شریف میں پانچ ماہ رہ گئے ہیں ۔آج ربیع الاول کی 27تاریخ ہے ۔اب ربیع الثانی آئیگاپھر جمادی الاول اور جمادی الثانی پھر رجب المرجب اور شعبان اور پھر خیر سے رمضان المکرم۔۔۔۔۔۔خدا ہمیں صحت اور عافیت کے ساتھ یہ ماہِ مبارک دکھائے ، آمین۔​
 

الف عین

لائبریرین
ڈ سے سوچا ہی تھا کہ کیا لکھوں کہ اینڈرائیڈ کی بورڈ نے ڈاکٹر کا مشورہ دیا؟ یا اللہ، کیا یہاں بھی مصنوعی ذہانت کام کر رہی ہے؟
 
دواکا انتخاب ، مرض کی تشخیض اورٹھیک ہوجانے کی مدت بتانا بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ممکن ہے آیندہ اِسی ذہانت کے ذمہ ہو ، تب ڈی دبانے پرہزاروں اور الفاظ تو ظاہر ہوجائیں گے ڈاکٹر کی ڈیٹا بیس میں ضرورت بھی شاید نہ رہے، جو اسکرین پر آئے۔ اِن سب باتوں پر حیران ہونے کےلیے آج ہم آپ ہیں مگر معمول کی بات سمجھتے ہوئے کام لینے والے بس آیا ہی چاہتے ہیں یعنی جدیدنسل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جدیدنسل جوایک دوسرے سے ملاقات پر حال چال دریافت کرنے کی بجائے حال چال ہی دُرست کردیا کریگی، واللہ اعلم بالصواب۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
خیر ہو آپ سب کی ! یہ
AI
پہلے پہل تو مصنوعی ذہانت کا استعمال جعلی ویڈیوز، آڈیوز، تصاویر اور متن لکھنے کیلئے کیا جاتا تھا لیکن اب ایک ایسا کیمرہ تیار کیا گیا ہے جو شاعرانہ انداز میں لفاظی بھی کرسکے گا۔
 
حالانکہ پہلے پہل کوئی بھی عادت ،عادت نہیں ہوتی عام سی بات ہوتی ہے ۔مگر جڑ پکڑلے تو ایسی راسخ ہوجاتی ہے کہ اِس کا چھوڑنا پہاڑ ہوجاتا ہے۔ سگرٹ نوش حضرات ، پان خوراصحاب، چائےکےرسیا، میخوار،میٹھے کے شوقین لوگ سمجھ لیں کہ اِن باتوں سے نجات دومرحلوں میں ملتی ہے ۔ پہلے مرحلے میں قوی اِرادہ کرنا ہے اور دوسرے میں اِس ارادے کو اپنی ذات پر سختی سے نافذکرنا ہے ۔یہی سختی رفتہ رفتہ اُس علت یا بدعت کو ختم کرکے عادت میں شامل ہوکر عام سی بات بن جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:
جاوید اقبال نے اِس کتاب کا تعارف لکھا اور پیش لفظ ؛کتاب کے مترجم نے تحریرکیا ہے ۔ مترجم کا نام پڑھ کر میں چونکاڈاکٹر عبدالحق تھا۔بابا کو بھی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اُن کے بے مثل علمی ، تحقیقی، تدریسی اور لسانی گرہ کُشائی کے کارناموں پر ضرور ملی ہوگی ۔چناں چہ اِس کتاب پر ڈاکٹر عبدالحق کانام دیکھ کر میں نے کتاب اُٹھائی اور بدیدۂ شوق اِس کی وَرَق گردانی کرنے لگا۔تو معلوم ہوا یہ ڈاکٹر عبدالحق کوئی اور صاحب ہیں جو جامعہ دہلی میں اُردُو کے پروفیسر ہیں ۔۔۔۔۔۔میرے بابا نہیں ۔وہ کتاب ’’بکھرے خیالات ‘‘ تھی ، جو علامہ اِقبال کے روزنامچے، ڈیلی ڈائری کا اُردُو ترجمہ ہے ۔اِس کا پیش لفظ تو کتاب کے مترجم نے لکھا ہے اور تعارفی کلمات بالتفصیل علامہ صاحب کے بیٹے جاوید اقبال نے تحریرکیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
ثمر قند اور بخارا نے شاعر حضرات کی وجہ سے ہی شہرت پائی ہے نا؟ لگتا تو یہی ہے، یا کچھ اور وجہ بھی رہی ہے؟
 
ٹھونک بجاکردیکھا اور پھر جو رائے قائم کی اُس میں رُفقا کی اکثریت میری ہمرائے نکلی، کیونکہ بابانے اوّل تو کسی کتاب کا ترجمہ کیا نہیں اور خاص طور پر انگریزی زبان سے ترجمہ شدہ ؛اُن کی کسی کتاب کا ملنا محال ہے، سِوائے انگریزی اُردُو ڈکشنری کے ۔یہ کام بھی بابا نے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دیکراصحابِ علم کی ہمرکابی میں انجام دیاتھا۔اور سب سے اہم بات اِس کتاب کا عنوان ہے یعنی جس کتاب کاذکر میں نے اوپر کے ایک مراسلے میں کیا ہے ۔باباکبھی بھی اُس کا ایسا عام اور چلتاسانام نہیں رکھتے ، بہت زیادہ عمومیت کی طرف جاتے بھی تو’’فکرِ اقبال کے مظاہر‘‘، فکرِ اقبال کا روزنامچہ‘‘،’’علامہ کی فکر کے اَوراقِ پریشاں‘‘، ’’گئی ہے فکرِ پریشاں کہاں کہاں میری‘‘،’’دنیا کے شب و روز اِقبال کی نظر میں‘‘،’’یادداشتِ اقبال‘‘ یا ’’اقبال کی انمٹ یادداشتیں‘‘یا ’’اقبال کی یادداشتوں کے انمٹ نقوش‘‘ جیسے نام ظہور میں آسکتے تھے۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
تامل نہ کیا ہم نے شکیل بھیا
آپکی تعریف میں اور شکریہ کہنے اتنے معلوماتی مراسلوں پر تہہ دل سے بہن کی دعائیں آپکے لئے جیتے رہیے ۔۔۔۔۔۔

ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
Top