سیما علی

لائبریرین
قیاس و عقل سے سمجھا نہ دیکھا روئے جاناں کو
وہ سمجھے کیا جو اعمیٰ ہو کرے گر حفظ قرآں کو


ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص

ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 

سیما علی

لائبریرین
IMG-4707.jpg
IMG-4702.jpg

غور کریں تو لگتا ہے جیسے کل کی بات ہے پر وقت کیسے بھاگ رہا ہے اور رکتا ہی نہیں ؀
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
 

الف نظامی

لائبریرین
طلعت رسول اللہ کی ، جب جلوہ فرما ہوگی تو قبر میں لہرائیں گے تا حشر چشمے نور کے۔
ماخوذ از:
قبر میں لہرائیں گے تا حشر چشمے نور کے
جلوہ فرما ہو گی جب طلعت رسول اللہ کی
(رضا بریلوی)
 

عظیم

محفلین
ضروری ہے کہ چھوڑ کر جانے والوں کے لیے دعا ہوتی رہے...
وارث صاحب کے لیے بھی کرتے رہیں۔ اور شمشاد کے لیے بھی!
 

الف عین

لائبریرین
زندگی سارے ارکان کی طویل ہو، یہی تمنا ہے، کوئی ہم سب کو چھوڑ کر نہ جائے اس طرح۔ ویسے کیا بھروسہ یہ میرا بھی آخری پیغام ہو؟
 

سیما علی

لائبریرین
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20


زندگی سارے ارکان کی طویل ہو، یہی تمنا ہے، کوئی ہم سب کو چھوڑ کر نہ جائے اس طرح۔ ویسے کیا بھروسہ یہ میرا بھی آخری پیغام ہو؟
رحمت ہو اللہ تعالیٰ کی آپ پر اُستاد محترم
صحت والی لمبی عمر عطا ہو آمین
 

سیما علی

لائبریرین
ذرا دیکھیے میر انیس کیا کہتے ہیں ؀
انیسؔ دم کا بھروسا نہیں ٹھہر جاؤ
چراغ لے کے کہاں سامنے ہوا کے چلے
 

سیما علی

لائبریرین
ڈر اللہ کا غیروں کے ڈر سے بچاتا ہے ۔۔
رشادِ باری تعالیٰ ہے: ’’دل شکستہ نہ ہو، غم نہ کرو، تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو ۔‘‘
(آل عمران:۱۳۹
قرآن مجید میں ایک مقام پر اُمتِ محمدیہؐ کی خصوصیت کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: ’’اور وہ جن سے لوگوں نے کہا کہ ’’تمہارے خلاف بڑی فوجیں جمع ہوئی ہیں، اُن سے ڈرو‘‘، تو یہ سن کر ان کا ایمان اور بڑھ گیا اور اُنہوں نے جواب دیا کہ ہمارے لئے اللہ کافی ہے اور وہی بہترین کارسا ز ہے ۔‘‘(سور ہ آل عمران :۱۷۳)
 

سیما علی

لائبریرین
خیر ہو ارضِ دعا کے ساحلوں کی خیر ہو
ساحلوں سے دور میری کشتیوں کی خیر ہو

لفظِ پاکستان جن پر لکھ رہی ہے روشنی
یاخدا! محشر تلک اُن کاغذوں کی خیر ہو

عافیت کی چاندنی میں بام و در ڈوبے رہیں
گنگناتی،مسکراتی بستیوں کی خیر ہو

پھول برساتی ہوائیں وجد میں آتی رہیں
گلشنِ قائدؒ کے سارے موسموں کی خیر ہو

ذرّہ ذرّہ یا خدا، کرتا رہے تیری ثنا
برف کی چادر میں لپٹی چوٹیوں کی خیر ہو

یہ ہلالی سبز پرچم یوں ہی لہراتا رہے
خاکِ پاکستان کی شادابیوں کی خیر ہو

ہوں ذخیرے رزق کے گندم کے خوشوں میں ہزار
جو ملی ہیں نعمتیں اُن نعمتوں کی خیر ہو

ہوش کے ناخن ہمارے رہبروں کو بھی ملیں
خون میں ڈوبی ہوئی پگڈنڈیوں کی خیر ہو

پھر روابط کی ہوائے عنبریں چلنے لگے
اتحادِ باہمی کے ولولوں کی خیر ہو

پرچمِ جمہور لہرائیں مساکینِ وطن
خیر سے لکھّے ہوئے سب فیصلوں کی خیر ہو

کاش ہم پیچھا چھڑا لیں دور کی آواز سے
ارضِ جان و دل کے سارے دوستوں کی خیر ہو

نعرۂ تکبیر سے پھوٹے عزائم کی دھنک
منبعِ انوار و رحمت مسجدوں کی خیر ہو

قریۂ عشقِ محمدؐ ﷺے وطن میرا ریاضؔ
نعتِ ختم المرسلیںؐ کے رتجگوں کی خیر ہو
 

سیما علی

لائبریرین
ظلم ہے ناں یہ بھی ایک طرح کا کہ ایسے حق کو حق کہنے والے ناپید ہو رہے ہیں۔
چاہت دیکھیے حق کو
کہنے کی
خیال ہی نہ کریں آپی، کبھی کبھی نثر سے دل گھبرا جاتا ہے اور شعر میں بات کرنے کو دل کرتا ہے۔
اللہ پاک شمشاد بھیا کے ساتھ
الله کریم آسانی کا معاملہ فرمائیں اگلی منزلیں آسان کر
دیں آمین
 

عظیم

محفلین
جب بھی کوئی دنیا سے گزرتا ہے تو ہمارے یہاں یہ کہا جاتا ہے کہ نیک لوگوں کو اللہ جلدی بلا لیتا ہے، حالانکہ میرا ایسا خیال نہیں، بس جس کا وقت آ چکا ہو وہی اس دنیائے فانی سے رخصت ہوتا ہے۔ کیا اللہ کو نیک لوگوں کی ضرورت ہے وہاں؟
 
Top